Sahil Production
شاعر/ نثر نگار / ویڈیو ایڈیٹر/لیزر کٹنگ مشین انجینئرنگ/
جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے
جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے
عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے
مسافروں کو اٹھا دیا تھا
انہی درختوں پہ اگلے موسم
جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
اس ایک کچی سی عمر والی کے
فلسفے کو کوئی نہ سمجھا
جب اس کے کمرے سے لاش نکلی
، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے
وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے،
سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت
پھر اک چنبیلی کی اوٹ میں سے
جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں
سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب ان کے بچے جو شہر جا کر
کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
احمد سلمان۔۔۔
#عمر #ہم #میں
جانتے ہو ؟
بارش کا پہلا قطرہ💧
تمھارے ہاتھ کا محبت ںھرے لمس میں کیا فرق ہے ؟
بارش کا قطرہ ۔۔۔ پانی ۔۔۔ اور ٹھنڈ میں پنہاں ہوتا ہے
اور تمھارا لمس ۔۔۔ گویا آگ اور ٹھنڈی آگ ۔۔۔
سَاحِل فَخر
#محبت #میں #میں
(بارش کا پہلا قطرہ)
جانتے ہو ؟
بارش کا پہلا قطرہ💧
تمھارے ہاتھ کا محبت ںھرے لمس میں کیا فرق ہے ؟
بارش کا قطرہ ۔۔۔ پانی ۔۔۔ اور ٹھنڈ میں پنہاں ہوتا ہے
اور تمھارا لمس ۔۔۔ گویا آگ اور ٹھنڈی آگ ۔۔۔
سَاحِل فَخر
عباسؑ کا بازو کٹ گیا، وفا نہ کٹی
دریا شرمندہ ہے، جسے پیاسا رکھا گیا
شیرِ علیؑ کے بیٹے نے لوٹا نہیں، جھکا نہیں
علمدارِ وفا کا غم آج بھی تازہ ہے
کربلا...
جہاں پیاس نے وفا کی قسم کھائی،
جہاں نیزے سر اٹھا کر جھکے،
جہاں سچائی کا پرچم تنہائی میں بلند ہوا،
اور وقت نے زخموں پر ایمان کا مرہم لکھا۔
---
کربلا وہ مٹی ہے
جہاں آنسو عبادت ہیں
اور خاموشی، صدائے حق۔
---
کربلا... تاریخ نہیں،
ایک زندہ پیغام ہے۔
ظلم کے مقابلے میں جبر سے نہ جھکنے کا ہنر،
اور سچ کے لیے سب کچھ قربان کر دینے کا نام۔
---
کربلا میں تلواریں غالب نہیں تھیں،
دل جیتے گئے تھے،
اور قیامت تک جیتے رہیں گے۔
---
#دل #وقت #میں
شہادت سے جیتا ہے وہ، جو حسینؑ سے جڑتا ہے
کربلا میدان تھا، مگر صدیوں کا سبق بھی
نہ پانی تھا، نہ سایہ، پھر بھی رضا میں تھے
محرم صرف سوگ نہیں، وفا کا پیغام ہے
علی اصغرؑ کا پیاسا لاشہ سوال بن گیا
تیر چلانے والوں پر تاریخ رو دی
شجاعت کا دوسرا نام حسینؑ ہے
کربلا نے بتایا، کمزور صرف کردار سے ہوتا ہے
سکینہؑ کا آنسو قیامت تک بولے گا
درِ یزید پر سر نہیں، سچائی گئی تھی
زینبؑ کی خطابت نے باطل کی کمر توڑی
حسینؑ کی خاموشی، صدیوں کا طوفان بن گئی
محرم، غمِ حسینؑ کی ابتدا ہے۔
ظلم کے مقابلے میں حق کی پہلی صدا
نواسۂ رسولؐ نے قربانی کی بنیاد رکھی
کربلا کا راستہ صبر اور وفا کا راستہ ہے
01 محرم الحرام
بروز جمعہ المبارک
یہ دنیا تمہیں کیا دے گی
جس نے حسین
پانی تک نہ دیا
#محرم #یہ #نہ
پیر نصیر الدین نصیر
نہ ملا تُو، نہ ملاقات کی صورت نکلی
مدتوں ہم نے ترے شہر کے چکر کاٹے
زلف وہ سانپ، کہ لوٹے ہے ترے قدموں پر
غیر کے شانے پہ بکھرے تو برابر کاٹے
موت اچھی کہ پسِ مرگ سکوں ملتا ہے
زندگی کون شب و راز تڑپ کر کاٹے
ایسے وحشی کا اگر ہو تو ٹھکانا کیا ہو
دشت میں جس کو نہ چین آئے، جسے گھر کاٹے
ساقی کوثر و تسنیم سے نسبت ہے نصیر ؔ
کیوں نہ دنیا مرے میخانے کے چکر کاٹے
(1949-2009)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Multan