Multan Press Club
Multan Press Club is base of Journalists of Media outlets.
05/03/2026
ملتان/ ملتان پریس کلب سالانہ الیکشن
ملتان ۔ الیکشن کے حوالے سے پولنگ کا عمل مکمل
ملتان ۔ 701 ووٹرز میں سے 604 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے
ملتان ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے
13/02/2026
05/11/2025
ملتان پریس کلب اور جماعت اسلامی کے مابین معاہدہ، پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا اعلان
ملتان ( ) ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم کا پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے ایک اور فلاحی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع ملتان کے ساتھ ایک اہم معاہدہ (ایم او یو) سائن کیا، اس معاہدے کے تحت ملتان پریس کلب کے ممبران اور ان کے بچوں کے لیے چھ سے زائد جدید آئی ٹی کورسز بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ ان کورسز کی مارکیٹ میں فیسز ہزاروں روپے میں ہوتی ہے، تاہم جماعت اسلامی اور الخدمت فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے یہ تربیتی مواقع اب ملتان پریس کلب کے ممبران کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی اور صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماو ¿ں نے باہمی تعاون کو ”علم، تربیت اور فلاح“ کے سفر کی نئی سمت قرار دیا، صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے اس موقع پر کہا ہماری کوشش ہے کہ صحافی برادری اور ان کے خاندان نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر مضبوط ہوں بلکہ جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ رہیں۔ آئی ٹی کورسز کی مفت فراہمی صحافیوں کے بچوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ ہم جماعت اسلامی اور الخدمت فاو ¿نڈیشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ معاشرتی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا صحافت معاشرے کا شعور ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ شعور علم، تربیت اور اخلاقی بنیادوں پر مزید مضبوط ہو۔ جماعت اسلامی ہمیشہ ایسے اقدامات کی حامی رہی ہے جو عوامی فلاح اور قومی ترقی میں معاون ثابت ہوں، اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملتان پریس کلب نثار عوان، سینیئر نائب صدر ملتان پریس کلب محمد خالد چودری، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ملتان یحییٰ عبداللہ، سیکرٹری انفارمیشن جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو ¿ اعجاز، ملک محبوب، جنرل سیکرٹری ملتان یونین اف جرنلسٹ قمر جہاں،ظفر الاسلام، شکیل چوہدری، خواجہ اشرف صدیقی و دیگر موجود تھے اس موقع پر مستقبل قریب میں ملتان پریس کلب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جانے پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ ممبران اور میڈیا ورکرز کو صاف پانی کی سہولت میسر ہو، مزید برآں، الخدمت فاو ¿نڈیشن ڈائگنوسٹک سینٹر کی جانب سے ملتان پریس کلب کے ممبران کے لیے عنقریب خصوصی رعایتی ہیلتھ پیکجز کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف صحافی برادری کی فلاح و بہبود کی علامت ہے بلکہ میڈیا اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔
ملتان: صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم اور امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی ملتان پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے فری ائی ٹی کورسز کے ایم او یو پر سائن کر رہے ہیں۔ سینیئر نائب صدر ملتان پریس کلب محمد خالد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ملتان یحییٰ عبداللہ، سیکرٹری انفارمیشن جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو ¿ اعجاز، ملک محبوب، ظفر الاسلام، جنرل سیکرٹری ملتان یونین اف جرنلسٹ قمر جہاں انکے ہمراہ موجود ہیں۔
Health Screening camp at Multan Press Club
30/06/2025
ملتان پریس کلب میں ڈیجیٹل سکلز کورس,,, شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں
27/06/2025
27-06-2025
25/06/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60000