Chef Mudassir Qamar
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chef Mudassir Qamar, Kitchen/Cooking, Multan.
08/04/2025
10/11/2023
آپ کسی کو بھی دو کاموں کیلئے مجبور نہیں کرسکتے
محبت اور عبادت
کیونکہ دونوں کا تعلق روح سے ہے
10/11/2023
سبزیوں کی بریانی
اجزاء:
ٹماٹر ایک پاؤ
آلو ایک پاؤ
بینگن ایک پاؤ
چنے ایک پاؤ
دہی آدھ کلو
پیاز چار گٹھیاں
گرم مصالحہ تولہ بھر
چاول ایک کلو
گھی حسب پسند
ترکیب:
تمام سبزیوں کو الگ الگ گھی میں تل لیا جائے اور پھر انہیں دہی میں چھوڑ تے جائیں۔ دہی میں حسب پسند نمک اور مرچ بھی ڈال لی جائے۔ پیاز کو باریک کاٹ کر بادامی رنگ میں تل لیں۔ پھر اس میں آدھی پیاز الگ نکال کر رکھ لیں۔ باقی پیاز میں وہ تمام سبزیاں بھون لیں جو دہی میں ملی ہوئی ہوں۔ ایک دیگچی میں پانی کو خوب اچھی طرح ابا لیں اور پھر اس میں چاو ل ڈال دیں۔ جب چاول پک جائیں تو انہیں پتیلی میں سے نکال لیا جائے اور پیتلی میں چاولوں کی ایک تہہ اور اسی طرح سبزی کی ایک تہہ لگاتے جائیں اوپر تلے تہیں لگا کر اسے دم پر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد سبزیوں کا نہایت لذیذ پلاؤ تیار ہوگا۔
Love you Baba 😘
09/11/2023
Iqbal day
06/11/2023
چکن فرائیڈ رائس
اجزاء۔
چاول ایک کلو
چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد
گاجر (باریک کٹی ہوئی) دو عدد
بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد چھوٹی
سرکہ دو کھانے کا چمچ
سویا ساس چار کھانے کے چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
چائینیز نمک ایک چائے کا چمچ
انڈے تین عدد
کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ
ترکیب۔
چاولوں کو ابال کر پانی نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹوں کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں
کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ تک گرم کریں- لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں- پھر چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے-
چکن الگ برتن میں نکال لیں۔ اب پینٹے ہؤے انڈوں کو فرائی کریں۔ پھر اس میں بند گوبھی٬ گاجر ڈال کر ملائیں-
پھر چاول ڈال کر دو چمچوں کی مدد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں-
ایک منٹ بعد نمک٬ چینی٬ سفید مرچ اور چائینیز نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں-
آخر میں سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں-
Mudassir Qamar
جب تک تمھاری ماں کے ہونٹ تمھارے لیے دعا کے لیے ہل رہے ہیں تم دنیا کے امیر ترین انسان ہو !!
ماں سلامت رہے۔آمین
05/11/2023
جو شخص "لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ " پڑھے گا ، تو یہ ننانوے مرض کی دوا ہے ، جس میں سب سے چھوٹی بیماری رنج وغم ہے۔
[📚مستدرک حاکم:1990]
04/11/2023
اسنیکس ٹائم
اجزاء۔
میدہ ایک کپ
گھی ایک چمچہ
نمک حسب ضرورت
کٹی ہوئی مرچیں ایک چمچہ
بھنا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
اوریگانو آ دھا چمچہ
پانی چوتھائی کپ
تیل فرائی کے لیے
ترکیب۔
میدہ میں تمام اجزاء شامل کرکے ہلکی سخت ڈو تیار کرلیں آ دھا گھنٹہ رکھ دیں اب اس کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بیل لیں اور انھیں تکون کی شکل دیدیں اور کانٹے کی مدد سے نشان لگالیں اور انھیں ڈیپ فرائی کرلیں مزیدار خستہ اسنیکس تیار ہیں
Mudassir Qamar
Click here to claim your Sponsored Listing.