LUB AZAAD

LUB AZAAD

Share

"Breaking the Chains"
A women-led journalism platform amplifying unheard voices across Pakistan.

We tell stories with dignity, challenge injustice with care, and believe journalism can be a force for empathy, inclusion, and change.

گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک سے منسلک 2 ایجنٹس گرفتار - Lubazaad 07/06/2026

https://lubazad.com/2-agents-linked-to-illegal-kidney-transplant-network-arrested/

گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک سے منسلک 2 ایجنٹس گرفتار - Lubazaad دونوں ملزمان پر مالی طور پر کمزور افراد کو معمولی معاوضے کا لالچ دے کر گردے خریدنے کا الزام ہے، ایف آئی اے نے اسی مقدمے میں اسلام آباد سے ڈاکٹر نادر اور اس کی

موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی لالا اسرافیل کو قتل کر دیا - Lubazaad 07/06/2026

https://lubazad.com/journalist-lala-israfil-shot-dead-by-unknown-assailants-in-musakhel/

موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی لالا اسرافیل کو قتل کر دیا - Lubazaad کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے مقامی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی لالا اسرافیل خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

07/06/2026

کنڈیکٹر کی مبینہ ناتجربہ کاری کے باعث بس حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق، 2 زخمی

اوچ شریف موٹر وے انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا پر افسوس ناک واقع پیش آیا

افسوس ناک واقع میں ایک 34 سالہ مسافر نوجوان موقع پر جانبحق، جبکہ دو مسافر زخمی بتاٸے جا رہے ہیں

جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت صادق خان ولد خان بہادر کے نام سے ہوئی، جو کہ باجوڑ کا رہاٸشی بتایا جا رہا ہے

زخمی ہونے والے 52 سالہ شخص کی شناخت عبدالوہاب ولد منصور علی کے نام سے ہوٸی جو کہ KPK پشاور کا رہاٸشی بتایا جا رہا ہے

افسوس ناک واقع اوچ شریف کے قریب موٹر وے سے منسلک ریسٹ ایریا میں پیش آیا، جہاں باجوڑ سے کراچی جانے والی مسافر بس مسافروں کو کھانا کھلانے کی غرض سے رکی تھی

اسی اثناء میں نا تجربہ کار کنڈیکٹر نے بس کو سیدھا کر نے کے لیے بس کا گیئر لگا دیا

بس کے چلنے پر اسے روکنے کے لیے بریک پر پاؤں دبانے کی بجائے نا تجربہ کار کنڈیکٹر نے بس کی ریس پر دباؤ ڈال دیا، جس کے نتیجے میں بس سامنے پڑی چار پائیوں پر بیھٹے مسافروں کے اوپر چڑھ گٸی

زخمی مسافروں کو پرائیویٹ ہسپتال، بکہ ڈیڈ باڈی کو رورل ہیتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کر دیا گیا

پولیس تھانہ اوچ شریف نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

ریسکیو زرائع

Photos from LUB AZAAD's post 07/06/2026

تھانہ جہانیاں میں 10 سالہ بچے کو مبینہ چوری کے الزام میں رسیوں سے باندھ کر ریڑھی کے نیچے ڈالنے کے واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد وڑائچ کا نوٹس

پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

07/06/2026

صادق آباد میں بچہ سے بد فعلی کرنے والے ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا، ترجمان پولیس

تھانہ احمد پور لمہ پولیس کے تعاقب و گھیراؤ پر ملزم کی مزاحمت، ترجمان پولیس

پولیس پارٹی پر حملہ کے لیے ملزم نے نیفے سے پسٹل نکالنے کی کوشش پر شلوار کے اندر ہی گولی چل گئی، ترجمان پولیس

پسٹل لوڈ ہونے اور نیفے سے نکلتے شلوار میں گولی چلنے سے ملزم کا آلہ تناسل زخمی، ترجمان پولیس

پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، ترجمان پولیس

ڈی پی او عرفان علی سموں کا خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا حکم، ترجمان پولیس

**my

07/06/2026

روزنامہ خبریں بہاولپور سے وابستہ صحافی میاں زاہد اویسی پر قاتلانہ حملے کا افسوسناک واقعہ

تھانہ صدر کے علاقے ملتان روڈ، نزد بندرہ پلی پر واقع ہوٹل میں چند افراد نے میاں زاہد اویسی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی صحافی کو طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

07/06/2026

چوری کے شبہ پر دکاندار کی عدالت

دکان سے چوری کے شبہ کمسن بچے کو پکڑ کر رسی سے باندھ دیا

دکاندار نے پولیس کو اطلاع دینے کی بجائے خود بچے کے ساتھی تلاش کرنے اور برآمدگی کے لئے تفتیش شروع کر دی

شہری کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو رہائی دلائی، جبکہ دکاندار کو بھی حراست میں لے لیا

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی

07/06/2026

گلگت بلتستان میں 10 اضلاع کی 24 نشستوں پر جنرل الیکشن آج ہو رہے ہیں۔ امیدواروں کی تعداد 396 ہے جس میں آٹھ خواتین بھی بطور امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ آئی جی اکبر ناصر خان نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 17 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں پنجاب اور سندھ پولیس کے علاوہ رینجرز اور ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

وفاق میں برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے اپنی اپنی جماعت کے امیدواروں کے لیے یہاں انتخابی مہمات چلائی ہیں۔ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کیے۔

جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ان انتخابات میں بطور پارٹی حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تحریک انصاف کا الزام ہے کہ اس کے چیئرمین سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد سینیئر رہنماؤں کو امیدواروں کی حق میں مہم چلانے کے لیے گلگت بلتستان داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی گئی، اور جو رہنما وہاں پہنچنے میں کامیاب رہے انھیں بعد ازاں علاقہ بدر کر دیا گیا۔

07/06/2026

کبیروالا کے تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور میں تین معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد کا واقعہ

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ بچیوں کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں جبکہ سیاسی سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ورثاء کو مکمل طور پر انصاف مہیا کیا جائے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Multan