Bazm e Saeed Multan

Bazm e Saeed Multan

Share

" Welcome to Bazm-e-Saeed – the official literary & intellectual forum of Jamia Anwar-ul-Uloom International Islamic University, Multan.

Dedicated to nurturing students’ talents, promoting knowledge & literature, and inspiring young minds."

29/05/2026

میرے قلب کو بھی نصیب ہوں
تیری ذات سے وہی نسبتیں
وہ جو عظمتیں تھیں اویس کی
وہ جو رابطے تھے بلال کے

جمعہ مبارک ❣️

"اللهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَ
مولنا مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفى
بَدِيعِ الْعَطَاءِ وَبَحْرِ الْوَفَاءِ
بَدِيعِ الْجَمَالِ وَبَحْرِ الشَّفَاءِ
سیدنا ابي الزَّهْرَاء
وآلہ وَبَارِكْ وَسَلَّم"
۔
۔
۔
۔
#جمعةمباركة

27/05/2026

تمام اہل اسلام کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں ❣️

26/05/2026

نماز عید کا طریقہ ۔

26/05/2026
25/05/2026

عرفہ کا روزہ ۔

25/05/2026

تکبیرات تشریق کے احکام ۔

24/05/2026

قربانی کی کھالیں
جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان کے لیے عطیہ کیجیے
سن 1944ء سے یہ عظیم دینی درسگاہ قرآن و سنت کی تعلیم، اشاعتِ دین اور خدمتِ اسلام میں مصروفِ عمل ہے۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں علماء و طلباء علمِ دین کی روشنی حاصل کر کے ملک و بیرونِ ملک اسلام کا پیغام عام کر رہے ہیں اور دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ کی قربانی کی کھال اس مبارک مشن کے استحکام، طلبائے کرام کی دینی تعلیم اور اشاعتِ اسلام کے عظیم کام میں مؤثر معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
آئیے
اس عظیم دینی و علمی مرکز کی ترقی و استحکام میں اپنا حصہ شامل کیجیے اور ثوابِ دارین حاصل کیجیے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

Photos from Bazm e Saeed Multan's post 21/05/2026

الحمدللہ رب العالمین
جامعہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان کی ممتاز علمی و تربیتی تنظیم بزم سعید کا ہفتہ وار تربیتی اجلاس نہایت وقار اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں طلبہ کرام نے تلاوت قرآن مجید نعت رسول مقبول تقاریر اور علمی گفتگو کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ سامعین نے ان علمی و ادبی کاوشوں کو خوب سراہا۔
بزم سعید وہ عظیم پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی نے رکھی۔ آج حضرت کا لگایا ہوا یہ پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے جو ہزاروں تشنگان علم و ادب کو علمی فکری اور روحانی روشنی فراہم کر رہا ہے۔
یہ بابرکت نشست اس حقیقت کی روشن دلیل ہے کہ جامعہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان اپنی دینی علمی اور تربیتی روایات کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے اور نئی نسل کی فکری اخلاقی اور خطیبانہ تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ جامعہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان اور بزم سعید کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے علم دین ادب اور تربیت کا مضبوط مرکز بنائے آمین یا رب العالمین



#ملتان
#بزمـسعید

10/05/2026

الحمدللہ رب العالمین
بزم سعید جامعہ اسلامیہ انوار العلوم العالمیہ ملتان کا پہلا مشترکہ اجلاس نہایت خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت کے ماحول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بزم سعید کی کابینہ کے تمام ذمہ داران و اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بزم کے اغراض و مقاصد، تنظیمی استحکام، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ اور نظام کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین کابینہ کی جانب سے بزم کی ترقی، نظم و ضبط کے استحکام، علمی و ادبی سرگرمیوں کے مؤثر انعقاد اور طلبہ میں مثبت صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نہایت مفید تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بزم سعید کو علمی، فکری اور اخلاقی اعتبار سے ایک مثالی پلیٹ فارم بنانے کے لیے باہمی تعاون، احساس ذمہ داری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ پروگرامز، ہفتہ وار سرگرمیوں اور تنظیمی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مختلف امور طے کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بزم سعید کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے طلبہ کرام کے لیے علم ،ادب اور تربیت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔

09/05/2026

الحمدللہ ربِّ العالمین
07-05-2026
جامعہ اسلامیہ انوار العلوم العالمیہ ملتان کی علمی، تربیتی اور تنظیمی بزم سعید کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی و ادبی اجلاس نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں طلبۂ کرام نے علمی، فکری اور خطابی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبول قصیدہ بردہ شریف، تقاریر نے محفل کو روحانی و علمی رنگ عطا کیا۔
اس موقع پر طلبہ کو دعوت و تبلیغ، حسنِ اخلاق، اتحادِ امت، علمی ذوق اور دینی شعور کے فروغ کے حوالے سے قیمتی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ بزمِ سعید کا یہ سلسلہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے، اعتمادِ نفس پیدا کرنے اور انہیں عملی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ جامعہ اسلامیہ انوار العلوم العالمیہ ملتان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس ادارے کو دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے۔

Want your university to be the top-listed University in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Jamia Islamia Arabia Anwar Ul Aloom New Multan
Multan
66000