National Student Movement Multan

National Student Movement Multan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from National Student Movement Multan, Political organisation, .

17/05/2026

خوف، اسلحہ اور غنڈہ گردی کے سائے میں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعیت سے وابستہ عناصر لاہور، ملتان، فیصل آباد، مظفرگڑھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے اوٹ سائیڈرز کو اسلحے سمیت یونیورسٹی کے اندر لا رہے ہیں، جس سے پورا کیمپس شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔

طلبہ اس وقت امتحانات دے رہے ہیں مگر موجودہ صورتحال میں نہ وہ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور نہ ہی ذہنی سکون کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھ پا رہے ہیں۔ ہاسٹلز اور ڈیپارٹمنٹس میں خوف کی فضا قائم ہے جبکہ انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
National Students Movement (NSM) طلبہ کے ساتھ
کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ یونیورسٹی کو اسلحہ کلچر، سیاسی غنڈہ گردی اور تشدد سے پاک بنایا جائے۔

ہم میڈیا، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام باشعور افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔

Photos from National Student Movement Multan's post 15/05/2026

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں جمعیت کونسل کے مسلح افراد کی جانب سے پشتون سٹوڈنٹس کونسل کے طلبہ پر فائرنگ اور حملے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ نہتے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا اور کیمپس میں خوف و ہراس پھیلانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

National Students Movement
واضح طور پر پشتون سٹوڈنٹس کونسل اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مظلوم طالبعلم کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے، انہیں گرفتار کیا جائے اور کیمپس سے اسلحہ کلچر اور غنڈہ گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

طلبہ کو تحفظ دو، تشدد بند کرو۔

13/05/2026

NSM Discipline Committee District Multan Official (2026–2027)

With unity, responsibility, and dedication, we proudly introduce the Discipline Committee team of NSM District Multan.
Our mission is to promote respect, discipline, brotherhood, and a positive environment among students and society.

Head: Pasoon Dawar
Members: Hayat Dawar, Israr Marwat, Karim Wazir, Anas Dawar

Together we stand for leadership, discipline, and service.

01/05/2026

ہم این ایس ایم ملتان
درپہ خیل، شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی پرزور اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملک سیف اللہ پختونخوا کی سرزمین پر کھلے عام چھوڑے گئے طالبان دہشتگردوں نے بے دردی سے شہید کیا، جو کہ ریاستی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
ہم شہید ملک سیف اللہ درپہ خیل کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ سوال اب شدت کے ساتھ اٹھتا ہے کہ بھاری فوجی موجودگی کے باوجود دہشتگرد ایک پورے گاؤں پر حملہ کرنے میں کیسے کامیاب ہوگئے؟ کیا ریاستی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں یا عوام کو جان بوجھ کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے؟
صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی خاموشی اور غفلت قابلِ مذمت ہی نہیں بلکہ ناقابلِ برداشت ہے۔ اگر اب بھی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقنی نہیں کرسکتے ہیں تو آپ لوگوں ہی ان خون ریزی جنگ کے مجرم اور زمیدار ہے.

30/04/2026

1 مئی — یومِ مزدور ✊

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM) ملتان کے زیرِ اہتمام Labour Day virtual webinar کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ نشست محنت کش طبقے کی جدوجہد، ان کے حقوق، اور سماجی انصاف کے موضوع پر ایک سنجیدہ اور شعوری مکالمہ ہوگی۔

آئیں، یومِ مزدور کو صرف ایک دن کے طور پر نہ منائیں بلکہ محنت کشوں کی تاریخ، قربانیوں اور جدوجہد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

🗓️ تاریخ: 1 مئی
🕘 وقت: رات 9:00 بجے
💻 پلیٹ فارم: Google Meet
🔗 Link: meet.google.com/bqo-cvcz-mre

🎙️ Guest Speaker: Abid Zia Wazir
👤 President: Ishfaq Wazir
📝 General Secretary: Adil Wazir

📍 National Students Movement Multan

آپ سب کی شرکت قابلِ قدر ہوگی۔

Photos from National Student Movement Multan's post 23/04/2026

الحمدللہ!

آج NSM ملتان کی جانب سے “World Book Day: Read & Reflect” کے عنوان سے ایک کامیاب Study Circle کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی نشست میں ممبرز نے بھرپور شرکت کی اور کتابوں کی اہمیت، مطالعہ کے اثرات اور شعوری بیداری پر بہترین گفتگو کی گئی۔

یہ نشست نہ صرف سیکھنے کا ذریعہ بنی بلکہ ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی کا بھی بہترین موقع فراہم کیا۔ ایسے پروگرامز نوجوانوں میں علم، شعور اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

تمام شرکاء کا شکریہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس محفل کو کامیاب بنایا۔ امید ہے کہ ہم آئندہ بھی ایسے علمی و فکری پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

📚✨

23/04/2026

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ آج World Book Day ہے، اس موقع پر ہم “World Book Day: Read & Reflect” کے عنوان سے ایک Study Circle منعقد کر رہے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ بروقت پہنچ کر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اس علمی نشست کا حصہ بنیں۔

🕔 وقت: 23 اپریل 2026 شام 5:00 بجے
📍 مقام: BZU مین گیٹ، سر سنگیت ہوٹل

20/03/2026

عید مبارک ہو آپ سب کو!
دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنائے اور ہماری جدوجہد کو بامقصد کرے۔
اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں، تراویح، نمازوں اور خاص طور پر روزوں کو قبول فرمائے۔
عید الفطر کی ڈھیروں خوشیاں آپ سب کے نصیب میں ہوں۔ ❤️🌹🌙
خیراندیش:
این ایس ایم ملتان کے صدر، اشفاق وزیر

06/03/2026

رمضان کے بابرکت مہینے میں شمالی وزیرستان سے ایک اور دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے۔ 💔
تحصیل میرانشاہ کے علاقے سربندکی میں ہونے والے خودکش حملے نے عبادتوں اور رحمتوں کے اس مقدس مہینے کو غم میں بدل دیا۔ اس افسوسناک واقعے میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 18 بے گناہ شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر شہید ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 🤲
آج میرانشاہ، شمالی وزیرستان میں معصوم شہری ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ ہمارے ساتھی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM) کے ایکٹیو ممبر ابوذر داوڑ سمیت کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ہم سوال کرتے ہیں کہ آخر کب تک ہمارے لوگ اس جنگ کی قیمت ادا کرتے رہیں گے؟ ہمارے لوگوں کو بھیڑیوں کے آگے کیوں پھینکا جا رہا ہے؟
خدارا، اس جنگ میں معصوم انسانوں کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔ رمضان کے اس مقدس مہینے کا احترام کریں اور انسانی جانوں کی حرمت کا خیال رکھیں۔ 🙏
اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے شخص کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲
این ایس ایم (ملتان)

21/02/2026

مورنۍ ژبه د انسان کلتور ژوندی ساتي، ځکه چې هر قوم خپل ځانګړی کلتور لري، او دا کلتور د هغه قوم ماشومان له خپلې مورنۍ ژبې څخه زده کوي. مورنۍ ژبه د انسان فکري وړتیاوې پیاوړې او خوندي ساتي. کله چې د یو قوم ماشوم خپلې زده کړې پیلوي، نو باید له خپلې مورنۍ ژبې څخه یې پیل کړي ترڅو د هغه فکري صلاحیتونه لا پیاوړي شي
نړیوال قومونه چې پرمختګ کوي‌ د خپلې مورنۍ ژبې په برکت پرمختګ کوي د نړۍ ټولو پرمخ تللو هېوادونو خپل کلتور او مورنۍ ژبې خوندي ساتلي دي ځکه نو هغوئي ته د پرمختګ ویاړ ترلاسه شوي دي مورنۍ ژبه کمزورې کول د خپل کلتور او دودونو کمزوري کول دي‌ او کوم قامونه چې خپل کلتور او دودونه کمزوري کړي، هغه تل وروسته پاتې کېږي او ناکامیږي
موږ ویاړو چې زموږ مورنۍ ژبه پښتو ده د فبرورۍ د 21 مې چې په نړيواله کچه د مورنۍ ژبې نړیواله ورځ اعلان شوې‌ په دې مناسبت مونږ د پاکستان دولت څخه غوښتنه کوو چې پښتو دې د نصاب برخه وګرځول شي او ماشومانو ته دې لومړنۍ زده کړې په خپله مورنۍ ژبه کې یقیني شي، ځکه دا زموږ قانوني او اساسي حق دی.

د نيشنل ذده کوونکي تحریک (NSM) ضلع ملتان بنسټګر غړي
#نورې-ژبې-زده-کول-که-لوی-کمال-دی-
خپله-ژبه-هېرول-بې-کمالي-ده

#۲۱-فبروري-د-مورنۍ-ژبې-نړیواله-ورځ

15/01/2023

Website