love ALLAH

love ALLAH

Share

Islamic motivational videos

01/07/2024

قرآن کی سورۃ طٰہٰ (20:25-28) کی دعا:

**"رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي، وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي، يَفْقَهُوا قَوْلِي"**

اس کا مطلب ہے:

**"اے میرے رب! میرے سینے کو کشادہ کر دے، میرے کام کو آسان کر دے، اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔"**

یہ دعا بولنے میں آسانی اور بات چیت میں وضاحت کے لیے پڑھی جاتی ہے۔

17/06/2024

عید مبارک

04/06/2024

‏کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا
ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا
اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔
اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی
جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا
کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔۔

ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔

بادشاہ نے وہ ڈبا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں
ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے
آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں ۔۔

بادشاھ نے ایاز سے کہا ایاز
وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے
ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔
مولانا رومی فرماتے ہیں ۔۔

آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ
مانگیں تو صحیح ۔
اگر کہانی پوری پڑ لی هے توایک بار درود شریف پڑ کر کمینٹ میں ماشااللہ لکھے۔۔۔۔۔۔۔

02/06/2024

سب سے اچھا مذہب ملا سب سے اچھی کتاب ملی
سب سے اعلیٰ نبی ﷺ ملے' اِس بات پر کہہ دو•''🌻🫀
اَلْحَمْدُلِلّه '🌸

22/05/2024

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔
وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔
اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا, زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔
جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا،
*کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟* لوگ چلٌا کر بولے، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو۔
اس نے پھر پوچھا، "کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟" لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں۔
اسنے کہا، "ٹھیک ہے، کیا آپ میں سے کوئی میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بیٹھے گا؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا"
اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا۔ سب خاموش ہو گئے.
یقین الگ چیز ہے،اور بھروسہ الگ چیز۔۔
بھروسہ کرنے کے لیے آپ کو مکمل فنا ہونا پڑتا ہے۔
اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ پر یقین تو رکھتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرپاتے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے:
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
یعنی جب کسی بات کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو ، یقینا اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

18/05/2024

سنہری الفاظ

16/05/2024
23/03/2024

‏23 مارچ 1940 قرارداد لاہور جسے بعد میں قرارداد پاکستان کہا گیا اس کا بنیادی پیغام کیا تھا ؟؟؟

‏آزادی !!!
‏جی ہاں آزادی !!!!

‏بیرونی استعمار اور انگریز کی غلامی سے آزادی۔ سلام ہے مسلمانان ہند کو جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی عظیم نعمت حاصل کی۔ آج 84 سال بعد اسی دھرتی کا ایک اور عظیم سپوت حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے تو اسے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ کیا ہم نے تاریخ سے سبق سیکھا یا نہیں۔ ؟
‏جس پیغام آزادی پہ ہمارے آباءواجداد اکھٹے ہوئے ان کی اولادوں کو آج اس پیغام کی پاسبانی پہ زندانوں میں ڈالا جا رہا ہے۔


‏آئیے اگر ہم نے حقیق معنوں میں پاکستان کو معاشی اور اقتصادی اور بین الاقوامی سطح پہ ہر طرح سے آزاد کرنا ہے تو پھر ہمیں یہاں قانون کی اصل حکمرانی لانی ہوگی جہاں سب قانون کے سامنے برابر ہوں اور سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہوگا۔
‏حق کا ساتھ دینا ہوگا اور باطل کو رد کرنا ہوگا۔

‏تمام اہل وطن کو یوم پاکستان 23 مارچ 2024 مبارک
‏پاکستان زندہ باد 🇵🇰
‏تا قیامت پائیندہ باد

22/03/2024

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Multan
Multan
60000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00