Boli

Boli

Share

Let's Learn & Teach! ✅😊👍
Here's Poetry, Religion, and English

24/06/2026

VERY IMPORTANT 🤔
PUBLIC AWARENESS..
فراڈ کا وہ طریقہ جو آپ کے شعبہ سے متعلق ہو ۔۔۔

دوستو ابھی مجھے ایک کال موصول ہوئی اور انہوں نے کہا جی پی او GPO DERA ADDAسے بات کر رہا ہوں..

شاہد محمود ‪0342 3814082‬

گورنمنٹ کی طرف سے آپ کے بہت اہم ڈاکومنٹس ہیں کیا میں آپ کے ایڈریس پہ بھجوا دوں یا آپ خود وصول کریں گے؟
ظاہر ہے کہ میں نے کہا اگر یہ اتنے اہم ڈاکومنٹس ہیں تو میں خود وصول کرنے آ جاتا ہوں، تو انہوں نے کہا کاؤنٹر نمبر ایک پہ آپ یہ پوسٹ کوڈ بتائیے گا جو میں آپ کو لکھوا رہا ہوں۔۔۔
آپ وہاں سے آ کے اپنے ڈاکومنٹس وصول کر لیں گے۔۔
تو میں نے کہا پوسٹ کوڈ پہ میں نے کیا کوڈ بتانا ہے تو انہوں نے کہا کہ ابھی آپ کے موبائل پہ ایک کوڈ ائے گا آپ نے وہی کاؤنٹر نمبر ون پر بتا دینا ہے۔۔
جب میں نے موبائل دیکھا تو واٹس ایپ پہ ایک کوڈ واقعی اگیا۔۔
لیکن میرے ذہن میں یہی آیا کہ میں پڑھ لوں تو اوپر وہی لکھا تھا جو او ٹی پی پر لکھا ہوتا ہے کہ ڈو ناٹ شیئر ود اینی ون۔۔
تو میرے ذہن میں آیا کہ میں نے اس کو شیئر نہیں کرنا اور میں نے ان سے کہا آپ میرے ایڈریس پر بھجوا دیں۔۔
میرا ایڈریس کیا لکھا ہے؟ جیسے ہی میں نے پوچھا کہ میرا ایڈریس کیا لکھا ہے تو انہوں نے کال بند کر دی۔۔

23/06/2026

۔۔۔۔۔۔۔۔سلام۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ہماری شہادت خدا لکھ بھی دے، شامیانے لگے تعزیے بن گئے،
سینہ کوبی میں ہم سب
سے آگے رہے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔
========================

مصلحت سے لدا آدمی ارتقا کی مسافت سے نا آشنا تھا کہ پھر،
ذوالجناح آگئے کٹ گئے فاصلے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔
========================

پونچھ کر چشم نم عورتیں بچے بوڑھے خدا کے حوالے کرو اور چلو،
اس قدر سوچنے کا کہاں ہے سمے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔

========================

وقت گردوں سے آگے بڑھا اور بچوں کی عمریں اچانک ہی بڑھنے لگیں۔۔
لہلہاتے جوانوں کے لشکر چلے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔۔
========================

سب عزاداروں کی اپنی خواہش پہ آکاش سے ایک پیغام نازل ہوا۔۔۔
ماتمی رہ گزاروں پہ چھینٹے اڑے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔
========================

ان شہیدوں کی ماؤں کے دل دیکھ کر جو مسلمان تھے وہ مسلماں رہے،
فرق یہ تھا کہ وہ اب حسینی ہوئے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔۔
========================

آسماں کی طنابیں کھلیں پانچ تارے دکھے سب کے سب کی ضرورت نہ تھی،
جگمگانے لگے راستے بن گئے شامیانے لگے تعزیے بن گئے۔۔۔
========================

عدیل احمد خان

21/06/2026

نذرانہ ❤️

21/06/2026

نذرانہ

16/06/2026

16/06/2026

بندہ سخی ہو دل کا بدن کا سخی نہ ہو

16/06/2026

عام گفتگو میں اور شاعری میں بھی اپنے آپ کے لیے ہم فرمانا کا لفظ استعمال نہیں کرتے ہاں دوسرے کے لیے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں کہ آپ فرمائیے کیا کہہ رہے تھے اپنے لیے ہم کہتے ہیں کہ میں عرض کیے دیتا ہوں لیکن میر جگر مراد آبادی اور یہاں حفیظ جالندھری نے اپنی ذات کے لیے تعلی کو برتتے ہوئے فرمانا کا لفظ استعمال کیا کیا کوئی اور ایسا شاعر ہے جس نے یہ لفظ اپنے لیے استعمال کیا ہو؟

13/06/2026

1984 by George Orwell

13/06/2026

آگ کا دریا۔۔۔ قراۃالعین حیدر

10/06/2026

پرسوں کسی کے ساتھ وہ کل تھا کسی کے ساتھ ❤️

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Multan
60000