Itx_Adii writes

Itx_Adii writes

Share

Plz page Like and follow

22/07/2022

🥀🥺

21/07/2022

میں نے اسے میسج کیا
"مجھے تمہاری آواز سننی ہے"
رپلائے آیا "مصروف ہوں، نہیں کرسکتی" ایک وقت تھا جب یہ عورت میری آواز سننے کیلئے میری طرح مجھ سے ہی التجا کرتی تھی میں نے سوچا اور تلخی سے مسکرادیا "سال کی آخری کال؟" میں نے التجا کی اس نے کال اٹھائی اور خاموش رہی میں نے پوچھا کیسی ہو؟ اس نے میرے سوال کو نظر انداز کردیا کہا "کیا کہنا ہے؟""تمہیں مجھ سے محبت نہیں رہی؟ میں نے پوچھا اور دل میں ایک موہوم سی امید لئے سماعت کو منتظر پایا "نہیں" اسکا نہیں میرے اندر کسی زہر کی طرح پھیل گیا ایک وقت تھا مجھے کہتی تھی کہو نا مجھ سے محبت ہے؟ اصرار کرتی تھی، میرے لئے نظم لکھو، فرمائش کرتی تھی، میرے لئے غزل گنگناو مجبور کرتی تھی اور میں.؟ میں اسکے منہ سے نکلا ہر لفظ ضروری سجدہ سمجھ کر فرض کرلیتا "تمہاری محبت کے نقش میرے اندر گہرے ہورہے ہیں"
میں نے اسکے اندر میرے لئے مری ہوئی محبت کو جھنجھوڑنا چاہا تو اس نے میری ہی محبت کے پرخچے اڑا دئیے تمہارا مسئلہ ہےمحبت شروعات سے ہی یکطرفہ ہو تو انسان کو اپنی اوقات کا اندازہ رہتا ہے، باہمی محبت میں اوقات کا ناپ تول نہیں ہوتا دونوں ایک دوسرے کو برابری سے گرنے نہیں دیتے، محبت کو یکطرفہ کا اعزاز حاصل ہوجاتے ہی ایک فریق دوسرے کو دھکا دیتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ محبت سے واپسی کے سفر میں اوقات کا دھبہ کس کو کتنا پڑنا ہے!! مجھ سے مل لو، آخری بار "کس لئے چھ سے سات بار کبھی رحم کبھی ضد کبھی دھمکا کر ملنے والے جب آخری بار ملنے کی بات پر سوال کھڑے کریں تو محبت شرمندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں گر جاتی ہے "تمہیں مجھ سے محبت نہیں تھی تو تمہیں مجھے محبت میں مبتلا نہیں کرنا چاہئے تھا میرا اتنا کہنا تھا کہ اکتائے ہوئے شخص کی چڑچڑی آواز ریسیور سے ابھری محبت محبت محبت کب تک اس لفظ محبت کو رگیدتے رہو گے؟ نہیں ہے مجھے تم سے محبت کیا کرلو گئے میرا؟ نہیں سننا چاہتی تمہیں، نہیں ملنا چاہتی تم سے، تمہارے اندر کوئی عزت نفس نہیں ہے؟ شرم نہیں آتی تمہیں بار بار آتے ہوئے نسووں نے گلے میں گولہ سا بنا دیا تھا ورنہ میں اسے کہہ دیتا محبت کی کوئی سیلف ریسپکٹ نہیں ہوتی، اگر ہوتی تو میں تمہارے آگے اور تم اس کے آگے محبت کی مٹی پلید نا کررہے ہوتے دوسری طرف سے فون بند ہوا تو کانپتے ہاتھوں نے کپکپاتے ہونٹوں پر چپ کا پتھر رکھا!!
کون دے گا اس محبت کا حساب 😞

21/07/2022

Like,comment and Follow pls

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Multan