Roshan Multan

Roshan Multan

Share

روشن ملتان — ہر خبر، ہر رنگ، ہر پہلو

04/05/2026

نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس پی سی آر ٹیسٹ کی کٹس گزشتہ ایک ماہ سے نایاب

مریض نجی ہسپتالوں سےمہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور،

لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار یاد دہانی کیلئے متعلقہ شعبہ کو آگاہ کیا گیا
(ذرائع)

04/05/2026

موسم کا حال (04-05-2026)
پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی اضلاع میں آندھی / جھکڑ چلنے کی توقع ۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد،ساہیوال، جھنگ، لاہور،قصور، اوکاڑہ،شیخوپورہ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، ڈی جی خان اور خوشاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

02/05/2026

Commissioner Multan Visit

کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر نے حسین آگاہی بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری سہولیات میں بہتری اولین ترجیح ہے۔

مزید برآں، کمشنر عامر کریم خاں نے لائبریری کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں، دیواروں کی مرمت اور مجموعی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ لائبریری کے عقب میں ریٹیننگ وال کی مرمت کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور شہر کا انفراسٹرکچر مزید مضبوط ہوگا۔

02/05/2026

ملتان : سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے آفس میں ہندو کمیونٹی کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی ممبران نے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

سی پی او ملتان نے مسائل کو غور سے سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اقلیتوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ تمام شہری برابر ہیں اور قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

انہوں نے ہندو کمیونٹی کے نمائندوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

02/05/2026
02/05/2026

معرکۂ حق کی فتح کو 1 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاک فوج کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس موقع پر واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ ’ہم چھائے طوفانوں بجلیوں کی طرح‘ جاری کر دیا۔
اس نغمے میں افواجِ پاکستان کی خدمات اور قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

02/05/2026

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی۔

اس نئی پالیسی کے تحت اب 15 سال سے کم عمر افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکیں گے۔

نئی سعودی پالیسی سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب 3 مئی 2026ء سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

#حج

#پاکستان #ایئرپورٹس

#اسلام

Website

Address

Multan Press Club, Abdali Road Multan
Multan
60000