Pak Rail Official
Hy Friends, This is a official page of youtube channel Pak Rail Official. Support n spread love 🚅🚋
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 10 اکتوبر 2025
لاہور: سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث لاہور سے کراچی, کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول.
لاہور: قراقرم 42-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے رات 8 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
لاہور: گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
لاہور: کراچی جانے والی قراقرم 42-ڈاؤن لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس 46-ڈاؤن براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی ملت ایکسپریس 18-ڈاؤن فیصل آباد سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوکر براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 48-ڈاؤن براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 45-اپ براستہ ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 17-اپ براستہ ساہیوال-لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 47-اپ براستہ لاہور-ساہیوال پشاور جائے گی۔
لاہور: کراچی اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔
لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔
لاہور: مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ قائم کریں۔
10/10/2025
10.10.2025
اج کینسل ہو گئی ہے 20DN 19UP
اب 13 کو چلے گی پشاور سے کراچی سے
درکھانہ سیکشن اپڈیٹ
حالیہ سیلاب سے متاثرہ ٹریک پر بحالی کا کام جاری ہے
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک نے اپنے بیان میں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر،پاکستان ریلوے،
وزارتِ ریلوے، حکومتِ پاکستان،اسلام آباد۔
کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ : سبی۔ہرنائی ریلوے لائن کے تحفظاتی کام کی تکمیل کے بعد ٹرین سروس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں
انہوں نے کہا کہ
ہم اہلِ علاقہ سبی، ہرنائی اور گرد و نواح کے عوام کی جانب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سبی۔ہرنائی ریلوے لائن جو برسوں سے مختلف قدرتی آفات، سیلابوں اور زمینی کٹاؤ کے باعث متاثر رہی، اب الحمدللہ بحالی کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
ریلوے لائن کے کلو میٹر نمبر، 70، 72 اور 75 پر تمام تعمیراتی و تحفظاتی (Protection) کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بقیہ حصوں میں بھی تحفظی دیواریں، پشتے، نکاسی آب کے نظام، اور مٹی کے استحکامی اقدامات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ مقامی مزدوروں، انجینئرز، اور ٹھیکیداروں کی انتھک محنت اور محکمہ ریلوے کے تعاون سے اب لائن عملی طور پر بحالی کے قابل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ
سبی۔ہرنائی ریلوے لائن نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ہزاروں مقامی شہریوں، طلباء، مریضوں، مزدوروں اور کاروباری طبقے کے لیے سستی، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت بھی ہے۔ اس لائن کی بندش کے باعث عوام کو سخت مشکلات، مہنگے سفری اخراجات، اور کئی گھنٹوں کے طویل سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید برآں، سبی۔ہرنائی ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوامی سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، تجارتی نقل و حرکت میں آسانی، سیاحت کا فروغ، اور مقامی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کے "علاقائی ترقی اور عوامی فلاح" کے ویژن کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔
لہٰذا ہم تمام اہلِ علاقہ، عوامی نمائندگان، سماجی تنظیموں، اور عمائدین کی جانب سے پاکستان ریلوے اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ حالات کا ازسرِنو جائزہ لے کر جلد از جلد سبی۔ہرنائی ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان فرمایا جائے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ عوامی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس اہم عوامی مطالبے پر فوری اور مثبت اقدامات کریں گے تاکہ ریلوے کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو.
بھینسوں نے قسم کھائی ہوئی تھی کہ ٹریک سے نہیں ہٹنا پھر پوائنٹ مین کو ہی اتر کر انہیں سائیڈ پہ کرنا پڑا 🫤😐
09/10/2025
محکمہ ریلوے سے عوام کا درد مندانہ التجا
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب اور محکمہ ریلوے کے اعلی افسران سے درد مندانہ گزارش ہے کہ غیر ضروری کاموں پر توجہ دینے سے بہتر ہے کہ جو ضروری کام ہے ان پر توجہ دی جائے ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو اپگریڈ کرنا ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا ایک ٹرین کے پرانے کوچز نکال کر نئے کوچز کا افتتاح کرنا ٹرین ڈرائیورز کے رننگ رومز کو اپگریڈ کرنا اور دوسری ایسی بہت سی غیر ضروری کام کرنا
محکمہ ریلوے سے عوام کی درد مندانہ گزارش ہے کہ محکمہ ریلوے کو ترقی اگر دینی ہے تو سب سے پہلے پاکستان ریلوے کی جو خستہ حال ریلوے ٹریک ہے اس کو اپ گریڈ کیا جائے ائے روز ڈیریلمنٹ کے واقعات ہوتے ہیں اور مسافر زریل و خوار ہوتے ہیں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر منزل تک نہیں پہنچ پاتی اگر اپ صحیح معنوں میں کام کرنا چاہتے ہیں ریلوے کے ساتھ مخلص ہیں تو برائے کرم سب سے پہلے ریلوے کی جو خستہ حال ٹریک ہے اس کو اپگریڈ کریں تاکہ مسافر اپنے منزل تک صحیح وقت پر پہنچ جائیں اور ٹرین کی اسپیڈ بڑھ جائے مسافر کوچوں میں مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے چاروں صوبائی دارالحکوم
*ڈیرہ مراد جمالی/ریلوے پل پر دھماکہ*
کوئٹہ:ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پل ریلوے پھاٹک پر دھماکہ_پولیس
کوئٹہ: ریلوے پل کو جزوی نقصان پہنچا*
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 8 اکتوبر 2025
لاہور: سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث لاہور سے کراچی, کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول.
لاہور: قراقرم 42-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 3 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 7 بجکر 45 منٹ پر پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کراچی کیلئے شام 6 بجےکی بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
لاہور: گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
لاہور: کراچی جانے والی قراقرم 42-ڈاؤن لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس 46-ڈاؤن براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی ملت ایکسپریس 18-ڈاؤن فیصل آباد سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوکر براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 48-ڈاؤن براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 45-اپ براستہ ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 17-اپ براستہ ساہیوال-لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی۔
لاہور: کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 47-اپ براستہ لاہور-ساہیوال پشاور جائے گی۔
لاہور: کراچی اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔
لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔
لاہور: مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ قائم کریں۔
08/10/2025
کشمیر ٹور کے لئے اکثر مہمان کراچی سے گرین لائین کا انتخاب کرتے ہیں جنہیں پک اینڈ ڈراپ دینے ریلوے اسٹیشن آنا پڑتا ہے
جو لوگ کراچی سے تشریف لا رہے ان کی اطلاع کے لئے کہ آپ لوگ صدر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے علاوہ چکلالہ ریلوے اسٹیشن اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن بھی اتر سکتے ہیں ک
بہترین صاف ستھرے اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اترا کریں
کہ یہاں کوئی رش نہیں ہوتا کوئی سیڑھیاں اترنا چڑھنا نہیں پڑتیں
پارکنگ کے ساتھ ہی ٹرین کھڑی رہتی ہے اور یہیں پک اینڈ ڈراپ دیتی ہے اور ہاں ٹکٹ پرائس ایک ہی ہے بس آپ نے اترنا مارگلہ اسٹیشن پر ہے
ریلوے پٹڑیاں اسٹیشن ہمیشہ ہی مجھے پسند رہے
کراچی پی ای سی ایچ ایس محمودآباد انبالہ بیکرز کے عقب میں سے ریل گزرتی تھی اور محمود آباد ہمارا بچپن گزرا
تو عصر کے بعد معمول ہوتا کہ جاکر پٹڑی کے اوپر کراسنگ پل پر سے آتی جاتی شور مچاتی ریل گاڑیوں کی چھنا چھن سن سکوں اندر سفر کرتے مسافران کے کبھی خوشی اور وصل کی لذت سے مخمور تو کبھی ہجر جدائی اور نئے شہر میں بسنے کے اندیشوں سے چور اداس چہرے پڑھتا تھا
خیر
گرین لائین بہترین آپشن ہے فیملی کے ہمراہ سفر کرنے کے لئے جس کی ٹکٹ 13500 کراچی سے اسلام آباد تک کی ہے
آپ بھی کراچی سے آتے ہوئے تشریف لا سکتے ہیں
اور ہماری کمپنی کے ساتھ یادگار سٹریس فری ٹور انجوائے کریں
2 مہینے سے بند شورکوٹ روٹ پر ٹریک کی مرمت کا کام جاری
500 میٹر کا ٹریک ٹھیک کرنے میں ہمیں 2 مہینے لگ گئے فیصل آباد،علی پور چٹھہ،حافظ آباد ،سرگودھا ،چنیوٹ ،منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ،شورکوٹ میں پچھلے 2 مہینے سے ٹرین نہیں آئی
ابھی بھی مزدوروں کی مدد سے ٹریک کو ٹھیک کیا جارہا ہے کوئی مشینیری نہیں آئے دن ملک کے باقی اسٹیشنوں پر ڈریلمنٹ جاری کسی قسم کا کوئی شیڈول نہیں ٹرینیں 3گھنٹے تو لازمی لیٹ ہوگی
کرائے بڑھتے جا رہے ہیں
ان سب باتوں سے معلوم ہوتا ہے حکومت کو اداروں کو ریلوے میں کوئی دلچسپی نہیں
بہت جلد ریلوے بند ہو جائے گی سڑکوں پر دھکے کھانے پڑیں گئے جو لوگ موٹروے اور سڑکیں دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں نئی نویلی بسوں پر مطمئن ہیں بہت جلد انہی بسوں میں زلیل ہونا پڑے گا اگر ریلوے کو ٹھیک کرلیا جائے تو بہت فائدہ ہوجائے لیکن ایسا اب نا ممکن لگتا ہے پاکستان ریلوے میں حکومت کی کوئی دلچسی نہیں آہستہ آہستہ عوام بھی دور ہوتی جارہی ہے
07/10/2025
انتہائی افسوسناک واقعہ آج مورخہ 7 اکتوبر 2025
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج پر دہ شت۔
گرد وں کی نظر ہوگی جب ٹرین سلطان کوٹ کے قریب تو دہ شت گرد_وں نے ریلوے ٹریک کو ب مب سے اڑا دیا جس سے ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی اور مسافروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی
ترجمان پاک ریلویز
03/10/2025
راولپنڈی سے لاہور ٹرین کا کرایہ بڑھا دیا گیا اور مسافروں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کر دیا گیا ہے
ہمارے خیال میں ریل عام اور خاص سب کے لیے ہے لوگ آرام دہ اور سستا سفر کرنے کے لیے ٹرین کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اگر اس طرح کھانے کے نام پر ٹرینوں کے کرائے بڑھائے جائیں گئے تو عام آدمی سفر کرنا چھوڑ دے گا ریل صرف امیر طبقے کے لیے رہ جائیگی جبکہ ریل ایک غریب بندے کے لیے بہترین سواری ہے
لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تمام ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی جائے ان ٹرینوں میں سٹوڈنٹ ،بزرگ اور غریب لوگ سفر کرتے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.