desitib tv
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from desitib tv, Digital creator, gulgast colony, Islamabad.
30/03/2026
🌿 قدرتی طریقہ مچھر بھگانے کا! 🦟❌
کیا آپ مچھروں سے تنگ آ چکے ہیں؟
اب مہنگے اسپرے چھوڑیں اور آزمائیں یہ آسان گھریلو ٹوٹکہ 👇
🍋 ایک Lemon لیں اور اسے آدھا کاٹ لیں
🌰 اس میں 10-12 Clove (لونگ) لگا دیں
بس اسے اپنے کمرے، کھڑکی یا بستر کے قریب رکھ دیں ✨
💡 لیموں اور لونگ کی خوشبو مچھروں کو دور بھگا دیتی ہے
✔️ سستا
✔️ قدرتی
✔️ بغیر کیمیکل
📌 ہر 2-3 دن بعد نیا لیموں استعمال کریں بہترین رزلٹ کے لیے
👍 اگر یہ ٹوٹکہ پسند آئے تو لائک کریں
📤 دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں
desitib tv
29/03/2026
قرشی گیسٹوفل ٹیبلٹس
(Tablets Gestofill)
📌 تعارف
قرشی گیسٹوفل ٹیبلٹس قرشی انڈسٹریز کی تیار کردہ ایک جڑی بوٹیوں پر مبنی دوائی ہے جو ایسیڈیٹی، سینے کی جلن، اور بدہضمی سے نجات دلانے کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ہے۔
✅ فوائد اور استعمال
یہ ٹیبلٹس تیزابیت، سینے کی جلن، اور بدہضمی میں مؤثر ہیں۔ اس کے علاوہ بھوک کی کمی، قبض، متلی، پیٹ میں گیس اور بدہضمی (ڈسپیپسیا) میں بھی فائدہ مند ہیں۔
یہ ٹیبلٹس ہاضمے کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں اور معدے، جگر اور آنتوں کے افعال کو بہتر کرتی ہیں۔ پیٹ میں بھاری پن، معدے کا درد، کھٹی ڈکاریں اور بھوک نہ لگنے میں یہ مفید اور مؤثر ہیں۔ ان ٹیبلٹس کا ذائقہ خوشگوار ہے جو انہیں کھانے میں آسان بناتا ہے۔
🌿 اجزاء (Composition)
گیسٹوفل میں قدرتی اجزاء شامل ہیں جیسے زیرہ (Cumin)، اجوائن اور ادرک۔ (Smart Healer) اس کے علاوہ سونف کا تیل (Fennel Oil)، یوکلپٹس کا تیل (Eucalyptus Oil) اور پودینے کا عرق (Peppermint Extract) بھی شامل ہیں۔ (Smart Healer)
زیرہ پت کے اخراج اور لبلبے کے خامروں کو متحرک کرتا ہے جو ہضم کو بہتر بناتا ہے۔
💊 خوراک (Dosage)
بالغوں کے لیے: کھانے کے بعد پانی کے ساتھ 2 ٹیبلٹس لیں۔ بچوں کے لیے: کھانے کے بعد پانی کے ساتھ 1 ٹیبلٹ لیں۔ یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
⚠️ احتیاطی تدابیر
مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اگر آپ حاملہ ہیں، دودھ پلا رہی ہیں، یا کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
اگر کوئی الرجی ظاہر ہو تو فوری استعمال بند کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
📦 پیکنگ
100 ٹیبلٹس بلسٹر پیک میں (10×10) دستیاب ہیں۔
🏭 کمپنی
یہ دوائی قرشی انڈسٹریز لمیٹڈ کی معروف ہربل پروڈکٹ ہے جو پاکستان بھر میں میڈیکل سٹور ہربل سٹور اور فارمیسی پر دستیاب ہے۔
🚫 نوٹ: یہ معلومات عمومی رہنمائی کے لیے ہیں۔ کوئی بھی دوائی شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ ضرور کریں۔
🙏🏻 مزید مفید طبی معلومات کے لیے ہمارے پیج دیسی طب ٹی وی کو ضرور فالو کریں
#گیسٹوفل
09/03/2026
آپ کے جسم سے پرفیوم سے بہتر خوشبو کیسے آئے؟
جن لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہے یا جسم سے ناگوار بو آتی ہے اور وہ بار بار تیز پرفیوم استعمال کرتے ہیں،
اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے جسم سے بغیر پرفیوم کے قدرتی خوشبو آئے تو اس کے لیے ایک سادہ نسخہ آزما سکتے ہیں۔
1۔ سنا مکی Senna Leaves
2۔ گلاب کی پتیاں یا اچھا عرق گلاب
3۔ تین چھوٹی الائچیوں کے دانے
ہم وزن لیکر ایک کپ پانی میں اچھی طرح گرم کرکے قہوہ تیار کریں اور صبح شام اس کو پی لیں
فائدے:
1۔ قبض بالکل ختم ھو جائے گی
2۔ منہ کی بدبو %100 ختم ھو جائے گ
3۔ آپ کے جسم سے بغیر کوئی باڈی سپرے لگائے بہت ہی کمال کی خوشبو آنا شروع ھو جائے گی
خواتیں استعمال کریں تو 7 دن میں جسم سے خوشبو آنا شروع ھو جائے گی جب کہ مردوں کے جسم سے 10 سے 15 دن لگیں گے۔
سنا مکی سے قبض کے مسائل 100 فیصد ختم اور آپ کے جسم کے مسام کھلنا شروع جائیں گے جس سے الائچی اور گلاب کے مکس ھونے سے کمال کا پرفیوم آپ کے مساموں سے باہر آئے گا
آپ خود بھی بہت اچھا محسوس کریں گے اور آپ کے پاس بیٹھنے والے بھی
مذاق سمجھنے کی بجائے اس کو 15 دن کرکے رزلٹ بتائیں
09/03/2026
“اگر آپ کو گیس، بدہضمی یا معدہ خراب رہتا ہے تو روزانہ سونف استعمال کریں اور حیران کن فرق دیکھیں!”
🌿 سونف کے حیران کن فوائد – معدہ، گیس اور صحت کے لیے قدرتی نعمت
Fennel (سونف) ایک خوشبودار بیج ہے جو صدیوں سے ہاضمہ بہتر بنانے اور مختلف صحت کے مسائل میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس میں فائبر، وٹامن C، پوٹاشیم اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے مفید ہیں۔
🌟 سونف کے اہم فوائد
1️⃣ معدہ اور ہاضمہ بہتر بناتی ہے
سونف ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور کھانے کے بعد گیس اور اپھارہ کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔
2️⃣ گیس اور اپھارہ کم کرتی ہے
سونف میں موجود قدرتی مرکبات آنتوں کے پٹھوں کو آرام دیتے ہیں جس سے بدہضمی اور گیس میں کمی آ سکتی ہے۔
3️⃣ سانس کی بدبو کم کرنے میں مدد
کھانے کے بعد سونف چبانے سے منہ کی بدبو کم ہو سکتی ہے اور منہ تازہ محسوس ہوتا ہے۔
4️⃣ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
سونف میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
5️⃣ دل کی صحت کے لیے مفید
سونف میں موجود فائبر اور پوٹاشیم دل کی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
🥄 سونف استعمال کرنے کے طریقے
✔️ کھانے کے بعد آدھا چمچ سونف چبا لیں
✔️ سونف کا قہوہ (چائے) بنا کر پی سکتے ہیں
✔️ سونف کو پانی میں ابال کر سونف کا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے
سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ:
1 چمچ سونف
1 کپ پانی
5 منٹ ابالیں اور نیم گرم پی لیں
⚠️ احتیاط:
زیادہ مقدار میں استعمال سے پرہیز کریں اور اگر کوئی بیماری یا دوا استعمال کر رہے ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
09/03/2026
🔥 صرف 1 چمچ یہ چیز کھالو
معدہ، گیس اور قبض سے نجات
اگر آپ کو اکثر معدہ خراب، گیس یا قبض کی شکایت رہتی ہے تو ایک آسان دیسی طریقہ آزما کر دیکھیں۔
🥄 اسپغول کے چھلکے کا صرف 1 چمچ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس سردی میں نیم گرم پانی اور گرمی میں سادہ پانی یا دودھ میں ڈال کر رکھ دیں اور پانچ منٹ بعد پی لیں ۔
✅ فائدے انشاءاللہ ھونگے :
قبض سے نجات
معدہ صاف رہتا ہے
گیس اور بدہضمی میں کمی
آنتوں کی صحت بہتر
طبی تحقیق کے مطابق Psyllium Husk (اسپغول) میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض کے علاج میں مددگار ہوتا ہے۔
📌 استعمال کا طریقہ:
1 چمچ اسپغول
1 گلاسسادہ یا نیم گرم پانی یا دودھ
روزانہ رات کو سونے سے پہلے
⚠️ احتیاط:
زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں اور اگر کوئی بیماری یا دوا لے رہے ہوں تو ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ ضرور کریں۔
۔
۔
۔
۔
۔
07/03/2026
پیٹ میں گیس کی تین صورتیں ہیں
1.اعصابی گیس
یہ بلغمی غذاؤں کے تعفن سے پیدا ہوتی ہے
دل بہت سست ہوتا ہے ڈر خوف خاص علامات ہیں
لونگ دارچینی لیموں کا رس کا قہوہ بہترین علاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2.
عضلاتی گیس
یہ ترش تیزابی غذاؤں کے تعفن سے پیدا ہوتی ہے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے مریض بدزبانی بےحیائی پر بھی نادم نہیں ہوتا
اس کا علاج
اجوائن دیسی پودینہ اور ادرک کا قہوہ ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
3.
غدی گیس
یہ گیس گرم اور صفراوی غذاؤں کے تعفن سے پیدا ہوتی ہے
پیٹ میں درد مزاج میں تیزی وٹ مروڑ
خواہ مخواہ کا غصہ ایسے لوگ اپنوں اور غیروں سے بہت دھوکہ کھاتے ہیں
درج ذیل قہوہ استعمال کریں
سونف زیرہ سفید چھوٹی الائچی
دعاگو:
Hakeem Khurram Shehzad Sheikh
27/02/2026
*پیٹ میں کیڑوں کی علامات اور نجات کے طریقے*
پیٹ میں کیڑے ایک عام مرض ہے جو اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کا موسم پیٹ میں ان کیڑوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہ آلودہ پانی پیینے، بغیر دھوئے پھل یا سبزیاں کھانے اور غیر معیاری مشروب پینے سے انسانی جسم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
وجوہات
پیٹ میں کیڑوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ادھ کچا گوشت کھانا، آلودہ پانی پینا، آلودہ مٹٰ، پانی، فضلہ یا ایسے مواد جسم پر لگ جانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنا وغیرہ۔
اس حوالے سے کچھ مخصوص عناصر ان کیڑوں کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھاتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :
عمر : بچے اور بزرگ افراد میں ان کیڑوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ ان کا کمزور جسمانی مدافعتی نظام ہے۔
ایسے علاقوں میں رہنا جہاں صفائی ستھرائی کا نظام ناقص ہو اور پاکستان میں اس کے عام ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
*علامات*
اکثر اس کی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ توجہ بھی نہیں دیتے، یا انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں، تاہم عام طور پر درج ذیل علامات نظر آتی ہیں۔
ہر وقت بھوک لگنا۔
جوڑوں کی اکڑن یا سوجن۔
یاداشت کے مسائل۔
سانس کے مسائل۔
خارش، خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے ارگرد۔
مسوڑوں میں خون۔
جلدی امراض جیسے السر، زخم، چنبل وغیرہ۔
پل پل مزاج بدلنا۔
سردرد۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا۔
فوڈ الرجی۔
جنک اور میٹھے پکوانوں کی خواہش بڑھ جانا۔
ہر وقت نظام ہاضمہ کے مسائل۔
خون کی کمی۔
*علاج کیا ہے؟*
اگر یہ علامات نظر آئیں تو سب سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہے، گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے آزمائے جاسکتے ہیں، مگر ڈاکٹر کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے،
ویسے اس حوالے سے چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
*تازہ لہسن*
لہسن اس طرح کے کیڑوں کو نکال باہر کرنے کے لیے موثر ترین چیزوں میں سے ایک ہے، اگر لہسن کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو اس کا عرق نکال لیں یا پیس لیں، ایک ٹکڑے سے آغاز کریں اور بتدریج مقدار بڑھالیں۔
*کھیرے کے بیج*
غذائی نالی سے ٹیپ وارم کو نکالنے کے لیے کھیرے کے بیج بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں، ان بیجوں کا سفوف ان کیڑوں کے انفیکشن سے بچاﺅ اور ٹیپ وارم سے نجات کا کام کرتا ہے۔ ان بیجوں کو پیس لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔
*لونگ*
لونگ میں موجود اجزاءجراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو دوران خون اس کے ذریعے کیڑوں اور ان کے انڈوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
*سیب کا سرکہ*
سیب کا سرکہ معدے میں ہائیڈروجن کا تناسب معمول پر لاتا ہے جبکہ پیٹ کے کیڑوں کو مار کر صحت بحال کرسکتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس گرم پانی میںملائیں اور پھر اس میں شہد کا اضافہ کرکے پی لیں۔ یہ مشروب روزانہ ایک سے 2 مرتبہ پینا زیادہ جلد نتائج کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔
*ناریل کا تیل*
ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پی لیں یا اپنے کھانوں میں شامل کریں ، اس کے علاوہ آپ خشک ناریل بھی کھا کر پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کا عمل تیز کرسکتے ہیں۔ دن میں ایک بار اس تیل یا ناریل کا استعمال کرنا حالت میں جلد بہتری لاتا ہے۔
*کیسٹر آئل*
ایک کھانے کا چمچ خالص کیسٹر آئل ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور آرام آرام سے پی لیں۔ یہ مشروب چند دن تک روزانہ پینا پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ کیسٹر آئل جلاب کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ زہریلے مواد اور کیڑوں کو آنتوں سے نکلنے پر مجبور کردیتا ہے۔
*ہلدی*
ایک چائے کا چمچ ہلدی پاﺅڈر ایک گلاس گرم دودھ میں ملائیں، اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں۔ اس مشروب کو روزانہ ایک یا 2 بار چند دن تک استعمال کریں، ہلدی میں موجود اجزا پیٹ کے کیڑوں کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔
*پپیتا*
پپیتے کے بیج بھی پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے فائدہ مند ہیں جو کہ نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔ ان کو استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ پپیتے کے بیج، آدھا کپ پپیتا اور ایک کپ ناریل کا دودھ لیں۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اس مکسچر کو استعمال کرلیں
*ادرک*
ادرک نظام ہاضمہ کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور یہ پیٹ کے کیڑوں جیسے راﺅنڈ وارمز اور دیگر کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے لیے ایک سے 2 انچ کدوکش ادرک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اسے برتن میں ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد چھان کر کچھ ٹھنڈا ہونے دیں اور نیم گرم پی لیں۔ یہ مشروب دن میں 3 سے 4 بار پینا عادت بنائیں۔
*دار چینی*
دار چینی آنتوں کا درجہ حرارت بڑھا کر ان کیڑوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنادیتی ہے، یہ نظام ہاضمہ بہتر بناکر بھی ان کیڑوں کے اخراج کو آسان بناتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ دارچینی کا پاﺅڈر ایک گلاس گرم پانی میں اچھی طرح مکس کریں، ذائقے کے لیے شہد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں اور اس پی لیں۔ اسے کچھ دن تک روزانہ کم از کم 3 بار پینا عادت بنانا اس مسئلے سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔
پوسٹ اچھی لگے تو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں
اور
مزید ایسی ہی معلوماتی پوسٹس کیلئے دیسی طب ٹیوی کو فالو کرلیں
24/02/2026
آج کل حکیم بابر صاحب آف راولپنڈی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ روز نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، جس کے بعد ایک سوال بار بار ذہن میں آتا ہے
آخر یہ سب ویڈیوز اور تصاویر لیک کون کر رہا ہے؟
بظاہر یہ سب اتفاق لگتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کو یہ ایک سوچا سمجھا پلان محسوس ہوتا ہے۔جیسے کہ حکیم صاحب یہ خود کروا رہے ہیں صرف اور صرف مشہوری کیلئے
بے شک حکیم صاحب نے ایک کم عمر دکھنے والی خاتون سے شادی کی، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ بیوہ تھیں۔ نکاح یقیناً کوئی گناہ نہیں، بلکہ ایک اچھا عمل ہے۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی عرصوں سے حکیم لوہا پاڑ بھی کچھ اسی انداز میں شادیوں اور فیملی کانٹینٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی مضبوط کرتے رہے ہیں
تو کیا ممکن ہے کہ یہ بھی وہی فارمولا ہو؟ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ آج کے دور میں شہرت حاصل کرنے کے لیے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔کیونکہ ان صاحب نے بھی اپنی دوائیاں بیچنی ہیں اس کے لیے مشہوری ضروری ہے
اب سوال صرف ایک ہے؟
یہ سب واقعی اتفاق ہے یا اسٹریٹیجی؟ 🤔
۔
۔
۔
۔
۔
😎🔥
22/02/2026
🌙 افطاری کے بعد سر درد کیوں ہوتا ہے؟
رمضان میں بہت سے لوگوں کو افطاری کے فوراً بعد سر درد شروع ہو جاتا ہے…
لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟
اکثر یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ چند سادہ وجوہات ہوتی ہیں۔
📌 اہم وجوہات:
1️⃣ اچانک زیادہ کھانا
پورا دن خالی معدہ رہنے کے بعد زیادہ کھانا خون معدے کی طرف سر درد
2️⃣ پانی کی کمی (Dehydration)
دن بھر کم پانی + افطاری میں بھی کم پانی درد کی بڑی وجہ
3️⃣ کیفین کی تبدیلی (چائے / کافی)
اچانک کمی یا افطاری میں زیادہ چائے Withdrawal headache
4️⃣ شوگر لیول میں تیزی سےheadache
زیادہ میٹھا سے شوگر اوپر نیچے سر درد
✅ آسان حل (جو واقعی کام کرتے ہیں):
✔ افطاری کھجور + پانی سے کریں
✔ فوراً زیادہ نہ کھائیں
✔ افطاری سے سحری تک وقفے وقفے سے پانی پیتے رھیں
✔ چائے تھوڑی دیر بعد پیئیں
✔ زیادہ میٹھی اور تلی ہوئی چیزیں کم استعمال کریں
🌿 اہم بات (جو اکثر لوگ نہیں جانتے):
اگر افطاری کے بعد سر درد ہو جائے تو گھبرائیں نہیں۔
یہ عام طور پر جسم کی adjustment ہوتی ہے،
چند دنوں میں جسم عادی ہو جاتا ہے۔
💫 حوصلہ افزائی کا پیغام:
یاد رکھیں ❤️
ہم اتنے بڑے اجر کے لیے روزہ رکھتے ہیں،
چند لمحوں کی تکلیف اس عظیم اجر کے سامنے کچھ بھی نہیں۔
اپنے دل کو سمجھائیں:
"یہ تکلیف بھی میرے رب کے لیے ہے۔"
ان شاء اللہ 🌙
چند دن صبر جسم عادی ھوجاتا ھے اور روزہ آسان لگنے لگتا ھے۔۔۔۔۔
پوسٹ کو لائک اور شیئر کریں اور دیسی طب ٹیوی کو فالو کرنا مت بھولیے شکریہ
۔
۔
۔
۔
23/03/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gulgast Colony
Islamabad
60700