ASMAT ALI ÇJ
Asmat ali cj officiall
12/04/2022
28/03/2020
05/11/2019
Salute Dear 🇵🇰🇵🇰
ایک حبشی نے اللہ سے سے شکوہ کیا کہ اے اللہ، تُو نے میری رنگت کالی کیوں کی؟
اللہ نے کہا کہ جس خطے میں تم رہتے ہو، وہاں سورج کی شعاعیں ایک خاص زاوئیے سے گرتی ہیں، تمہاری رنگت کالی اس لئے رکھی تاکہ تم ان شعاعوں کی تمازت برداشت کرسکو، ورنہ تمہاری جلد جل جاتی۔
حبشی نے اگلا شکوہ کیاٖ: اے اللہ، تو نے میرے بال اتنے سخت اور گھنگھریالے کیوں بنائے؟
اللہ نے کہا کہ تم جن جنگلات میں رہتے ہو، وہاں اگر تمہارے بال لمبے اور سیدھے ہوتے تو جھاڑیوں میں پھنس جاتے جس سے تمہیں تکلیف ہوتی، اس لئے تمہارے بال گھنگھریالے بنائے۔
حبشی نے اگلا سوال کیا: اے اللہ، میری ٹانگیں اتنی لمبی اور بے جوڑ کیوں بنائیں؟
اللہ نے کہا کہ تم جس علاقے میں رہتے ہو، وہاں خوراک کے حصول کیلئے تمہیں درختوں کے پھلوں پر گزارا کرنا پڑتا ہے، اس لئے تمہاری ٹانگیں لمبی بنائیں تاکہ تم بآسانی درختوں سے پھل اتار سکو اور نشیب و فراز کو عبور کرسکو۔
حبشی نے اگلا سوال کیا: اے اللہ، تم نے میرے ہونٹ اتنے موٹے اور بھدے کیوں بنائے؟
اللہ نے کہا کہ تم چونکہ گرم مرطوب علاقے میں رہتے ہو، جہاں جسمانی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے کیلئے بیرونی ہوا کو زیادہ مقدار میں سانس کے راستے اندر کھینچا جاتا ہے اور اندر کی ہوا بھی زیادہ مقدار میں باہر پھینکی جاتی ہے، سانس لینے کے اس عمل کا گیٹ وے انسانی ہونٹ ہیں اور اسی لئے تمہارے ہونٹ موٹے رکھے گئے تاکہ تم گرم علاقے میں رہتے ہوئے یہ عمل بآسانی کرسکو۔
حبشی اب گہری سوچ میں ڈوب گیا ۔ ۔ ۔کافی دیر تک سوچنے کے بعد اس نے کہا: اے اللہ، یہ سب تو ٹھیک ہے، لیکن تو نے مجھے افریقہ کے جنگلوں میں کیوں پیدا کیا؟؟؟؟؟؟
یہ واقعہ ایک مشہوری افریقی حکایت سے لیا گیا ہے جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ انسان کسی بھی حال میں خوش نہیں ہوتا۔
آج اسد عمر نے منی بجٹ پیش کیا جس کے مطابق:
سستے موبائلز پر ٹیکس کم کردیا گیا جبکہ مہنگے موبائلز پر ٹیکس لگایا گیا۔
چھوٹے شادی ہالز پر ٹیکس بیس ہزار سے کم کرکے پانچ ہزار کردیا گیا تاکہ غریب لوگوں کی شادی کے اخراجات کم ہوں۔
کسانوں کیلئے زرعی قرضے پر ٹیکس 39 فیصد کم کرکے 20 فیصد کردیا گیا۔یہی کمی سمال بزنس سیکٹر پر بھی کردی گئی
پانچ ارب روپے کا قرض حسنہ فنڈ لانچ کردیا گیا۔
بنکنگ ٹرانزیکشنز پر فائلرز کیلئے اعشاریہ تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا۔
زرعی قرضوں کے حجم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسانوں کی مالی مشکلات کم ہو سکیں۔
اس جیسے مزید بہت سے ایسے اقدامات اناؤنس کئے گئے جن کا براہ راست فائدہ عوام اور چھوٹے بزنس مین طبقے کو ہوگا۔
جب اپوزیشن کو منی بجٹ پر تنقید کیلئے کچھ نہ ملا تو وہ یہ کہہ کر بائیکاٹ کرگئی کہ
آئی فون پر ٹیکس میں اضافہ کر کے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے محروم کردیا گیا ۔ ۔ ۔
جس طرح حکایت کا حبشی بھی کسی حال میں خوش نہ ہوسکا، اسی طرح اپوزیشن اور لفافہ میڈیا بھی کسی حال میں خوش نہیں ہوسکتا، بہتر ہوگا کہ اپوزیشن کو افریقی جنگلوں اور افریقی کو رائے ونڈ بھیج دیا جائے!!!
ماسٹر صاحب اﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﻣﺸﯿﻦ ﭘﺮ کچھ ﭘﯿﺴﮯ ﻧﮑﻠﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﺸﯿﻦ ﮨﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﮯ۔
ﭼﯿﮏ ﺑﮏ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ،
ﺑﯿﻨﮏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﺌﮯ،
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﭼﯿﮏ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺟﻨﺎﺏ ﻋﺎﻟﯽ! ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﯿﺎ اصول ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﭼﯿﮏ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﭼﺎﺭﺟﺰ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎﭨﯿﮟ ﮔﮯ۔
ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﺳﮯ ﭼﯿﮏ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺎ،
ﺍﻭﺭ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﺎ ﭼﯿﮏ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﯾﺪﯾﺎ اور ساتھ ہی پانچ ہزار روپے کی ایک ڈیپازٹ سلپ بنا کر ہاتھ میں رکھ لی۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺶ ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺗﮭﻤﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺎ،
ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻭﺍﭘﺲ ڈیپازٹ سلپ کے ساتھ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﻟﻮﭨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﯾﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮈﯾﭙﺎزﭦ ﮐﺮ ﻟﮯ۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺧﺸﻤﮕﯿﻦ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﺭﺍ ﺗﻮ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ﭘُﺘﺮ، ﺟﺲ ﻧﮯ یہ ﻧﯿﺎ ﺭﻭﻝ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﮞ، ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ کہہ دینا اور کہنا کہ جس سکول میں آپ کو کَچی جماعت میں داخل کرایا گیا تھا، اسی جیسے ایک سکول کا ٹیچر آیا تھا اور کہہ گیا ہے کہ دماغ تعمیری کاموں میں کھپایا کرو نہ کہ اپنے آجِر کی خوشنودی کیلئے!
استاد، استاد ہی ہوتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Website
Address
19130