Swat TV
Swat TV is a social media source for solving social, political issues of the people
ملک امیر سلطان گجر کی سیدو شریف ہسپتال میں شاندار عوام دوست خدمات
گجر قوم کے ممتاز رہنما اور عوامی سپہ سالار خادمِ ملاکنڈ ملک امیر سلطان گجر سیدو شریف ہسپتال سوات میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی بلا تفریق خدمت میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔
02/08/2026
* سوات میں تھانہ کبل کے نزدیک دھماکہ، 7 افراد شہید 18 زخمی،
* دھماکہ تھانے کے گیٹ کے نزدیک ہوا،
* ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہے،
* خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتدائ تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں
* تمام زخمیوں اور شہداء کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے،
* ڈی پی او سوات، سوات پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے،
پریس ریلیز
ضلع سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا ہے جس میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا جس سے تھانے کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔ سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیر قیادت جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں شہداء اور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔
خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتدائ تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں-
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
02/08/2026
عوام سے اپیل
سوات: مزید 5 افراد کبل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ریسکیو 1122
سوات: شہید ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔ ریسکیو 1122
پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ۔ ابتدائی اطلاعات ۔ہ لاکتوں میں اضافے کا خدشہ
تازہ ترین کبل افسوسناک خبر
تازہ ترین دیکھے ویڈیو میں دھامکہ
02/08/2026
سوات تحصیل کبل امن مظاہرے میں دھ ماکے سے بڑی تعداد میں زخمیوں اور اموات کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک دھ ماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
سوات: کبل چوک میں بدامنی کے خلاف اسلامی پاسون کے زیر اہتمام احتجاج
لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، مہوڈنڈ روڈ عارضی طور پر بند، سڑک کی بحالی کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری روانہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mingora
19130