Layyah Media House Layyah

Layyah Media House Layyah

Share

News From Layyah

Photos from Layyah Media House Layyah's post 17/09/2026

فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کی بڑی پیش رفت، کروڑ لعل عیسن سے بڑی تعداد میں سکول سربراہان کی شمولیت

کروڑ لعل عیسن: فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کے ضلعی صدر مہر محمد شفیق تھند کی قیادت میں بڑی پیش رفت، قاضی شاہ عمران کی قیادت میں بڑی تعداد میں سکول سربراہان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو خیرباد کہہ کر فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز میں شمولیت اختیار کر لی۔

کروڑ لعل عیسن سے حافظ ارشد، لیاقت چوہدری، نذیر چشتی جبکہ فتح پور سے چوہدری نصیر سمیت دیگر عہدیداران کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ زیشان پبلک سکول کروڑ میں منعقدہ تقریب کے دوران سکول سربراہان کو فیڈریشن میں خوش آمدید کہا گیا، جہاں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سکول سربراہان نے فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کی اعلیٰ قیادت فرید خان بنگش اور ضلعی صدر مہر محمد شفیق تھند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ضلع بھر سے فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے عہدیداران اور ممبران کی جانب سے نئے شامل ساتھیوں کو مبارکباد اور خوش آمدید کا سلسلہ جاری ہے۔

A large number of school heads from Karor Lal Esan, led by Qazi Shah Imran, have joined the Federation of Registered Private Schools, leaving the All Pakistan Private Schools Association.The school heads expressed confidence in the leadership of President Fareed Khan Bangash and District President Mehr Muhammad Shafiq Thind.

16/09/2026

لیہ(لیہ میڈیا ہاوس ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے بہادر ڈیجیٹل لائبریری میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اظہر اکرم نے کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل بالخصوص ریونیو، بلدیاتی امور، ستھرا پنجاب، پولیس، صحت اور دیگر محکموں سے متعلق درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے وہ خود لیہ آئے ہیں تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور انہیں بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر محض کارروائی تک محدود نہ رہا جائے بلکہ مسائل کے عملی حل کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں افسران اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھیں اور عوامی مسائل سن کر ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اظہر اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ کوشاں ہے پولیس سے متعلق شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق اپنے مسائل بلاجھجک پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لیے قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔

16/09/2026

کراچی: خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (WFP) پاکستان کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

کراچی: ملاقات میں غذائی تحفظ، موسمیاتی مسائل اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال

کراچی: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں بھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ اور ماں و بچے کی صحت کے لیے WFP کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا

کراچی: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت، اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا

16/09/2026

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امن کسی بھی معاشرے کی بنیادی ضرورت اور اس کی پہچان ہوتا ہے،ضلع لیہ کے عوام نے ہمیشہ امن، بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کی شاندار روایات کو فروغ دیا ہے، ان روایات کو برقرار رکھنا تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے ضلع میں امن و امان کے قیام اور پائیداری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید،اے ڈی سیز شبیر احمد ڈوگر،محمد اویس سرور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع لیہ ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ بھائی چارے، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا مظاہرہ کیا ہے امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ، پولیس، علماء کرام، تاجران اور معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کے انتظامات کو مکمل طور پر مؤثر بنانا ممکن نہیں اس لیے ہر فرد اپنے اردگرد کے ماحول میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ ضلع میں قائم پرامن ماحول مزید مضبوط ہو۔ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان اظہر اکرم نے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس بھرپور انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوششوں کے ساتھ ساتھ شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات کا کردار بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ علماء کرام، تاجر برادری، امن کمیٹی کے اراکین اور شہری پولیس و انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی یا امن عامہ سے متعلق مسئلے کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔اجلاس میں امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران نے اپنے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ممبران نے کہا کہ ضلع لیہ کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام طبقات اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

16/09/2026

تھر کول پاور پروجیکٹ صرف بجلی کی پیداوار کا منصوبہ نہیں، بلکہ تھر کے عوام کو بااختیار بنانے اور ان کے وسائل سے انہیں براہِ راست فائدہ پہنچانے کا عملی سفر ہے۔

تھر سے 3,000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو رہی ہے، جبکہ اسلام کوٹ کے شہریوں کو 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انہیں ٹرک ڈرائیونگ کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

یہ وہ خواب ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تھر کے عوام کے لیے دیکھا تھا، جسے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے عملی تعبیر مل رہی ہے۔

تھر آج صرف پاکستان کو توانائی فراہم نہیں کر رہا، بلکہ تھر پاکستان کی قسمت بدل رہا ہے۔

16/09/2026

عام آدمی پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہو رہاہے ، حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔وفاقی وزیر مصدق ملک

14/09/2026

12 ستمبر عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 لیہ کی پہلی پوزیشن، 10,183 لائف سیورز تیار

لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی ہدایات اور وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد ملک کی زیرِ نگرانی 12 ستمبر عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد کے موقع پر ریسکیو 1122 لیہ نے 10,183 افراد کو لائف سیورز کی عملی تربیت فراہم کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریسکیو 1122 لیہ کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر وسیع پیمانے پر فرسٹ ایڈ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کے دوران طلبہ و طالبات اور شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔

تربیتی سرگرمیوں کے دوران شرکاء کو CPR، شدید خون بہنے کی صورت میں خون روکنے اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عملی طریقوں کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ ریسکیو ٹیم کی آمد سے قبل متاثرہ فرد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

اس تربیتی مہم کا مقصد سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "پاکستان کو لائف سیورز کی قوم بنانے" کو عملی جامہ پہنانا اور "مضبوط کمیونٹی، محفوظ پاکستان" کے عزم کے تحت شہریوں کو ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے قابل بنانا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد ملک نے کہا کہ 10,183 افراد کو لائف سیورز کی تربیت فراہم کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنا ریسکیو 1122 لیہ کی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بروقت ابتدائی طبی امداد قیمتی انسانی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ریسکیو 1122 لیہ کی جانب سے "Together We Save Lives" کے عزم کے تحت فرسٹ ایڈ تربیت اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ریسکیو 1122 ضلع لیہ

14/09/2026

لیہ: ضلعی انجمن صحافیان لیہ کے عہدیداران کا اجلاس، صحافیوں کی تربیت اور تنظیمی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ انجمن صحافیان لیہ کے عہدیداران کا اجلاس صدر ملک فیض بھلر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری مہر محمد کامران تھند نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت سینئر نائب صدر جمیل احمد ڈونہ نے حاصل کی۔اجلاس میں صدر انجمن صحافیان ملک فیض بھلر، سینئر نائب صدر جمیل احمد ڈونہ، جنرل سیکرٹری مہر محمد کامران تھند، فنانس سیکرٹری رضوان علوی اور ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری عدنان نے شرکت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل میرانی عمرہ کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن صحافیان لیہ کی جانب سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ضلع بھر سے صحافیوں کو مرحلہ وار شریک کیا جائے گا۔اجلاس میں ضلعی انجمن صحافیان لیہ کا باقاعدہ لوگو تیار کرکے پریس کلب لیہ میں آویزاں کرنے، پریس کلب لیہ میں جلد تقریبات کے انعقاد اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انجمن صحافیان لیہ کو ضلع بھر میں مزید منظم اور فعال کیا جائے گا اور صحافی برادری کی فلاح، تربیت اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

14/09/2026
14/09/2026

لیہ: محکمانہ کار کردگی کے معیار کو بہتربنانے کےلئے احتساب کا عمل جاری ۔

لیہ: ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی زیر صدارت پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا ۔

لیہ : دوران اردل روم جاری کردہ شوکاز نوٹس پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

لیہ: دو کانسٹیبلان کو غیر حاضر ہونے پر محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا ۔

لیہ: ناقص کار کردگی کی بنا پر ایک سب انسپکٹر کی دو سال سروس ضبط کر لی گئی ۔

لیہ:10پولیس افسران کو غفلت ، لا پرواہی پر ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی ۔

لیہ:16 پولیس افسران کے تسلی بخش جواب پر شوکاز فائل کر دیے گئے ۔

لیہ:احتساب کا مقصد بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے ۔ڈی پی او لیہ

Address

B Block Comercial Center Housing Colony2 Layyah
Leiah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Layyah Media House Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Leiah.