MashaAllah Traders & Seed Store

MashaAllah Traders & Seed Store

Share

Pesticide, Herbicides, Weedicides of
FMC, Syngenta, Bayer, Kenzo, Aresta, and all generic products a

29/03/2026

- رِیڈیَنٹ 120 ایس سی (Radiant 120 SC)
- *استعمال*: یہ مرچ کی فصل کو پتھر پالوں (thrips) اور سفید مکھیوں (whiteflies) سے بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- *فائدے*: یہ فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھتا ہے اور سبز رہنے میں مدد کرتا ہے۔
- *مواد*: ایک مخصوص کیڑے مار دوا جو سبز کیمسٹری (Green Chemistry) پر مبنی ہے۔





Whatsapp 03027443797

25/02/2026

Gengwi available good rates

Whatsapp 03027443797

21/02/2026

Fmc katalyst available good rates

Whatsapp 03027443797

20/02/2026

Available good rates

Whatsapp 03027443797

20/02/2026

ایک اہم سوال یہ ہے کہ مکئی میں دانے دار زہر کب ڈالی جائے؟ بہتر وقت یہی ہے کہ جیسے ہی مکئی کی کوپل بننا شروع ہو، اسی وقت دانے دار زہر ڈال دی جائے اور تاخیر نہ کی جائے، کیونکہ ابتدائی مرحلے میں سنڈی زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

اگر اس بات کو دنوں کے حساب سے سمجھیں تو جنوری میں کاشت کی گئی مکئی میں جرمینیشن کے تقریباً 22 سے 25 دن بعد دانے دار زہر لازماً ڈال دینی چاہیے۔ جبکہ فروری میں کاشت کی گئی مکئی میں چونکہ موسم نسبتاً گرم ہوتا ہے اور جرمینیشن جلد ہو جاتی ہے، اس لیے تقریباً 20 سے 22 دن بعد دانے دار زہر ڈال دینی چاہیے۔

ساتھ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ یہ مکمل طور پر آپ کی فصل کی مینجمنٹ پر بھی منحصر ہے۔ جو فصل بہتر کھاد، پانی اور دیکھ بھال کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی ہے، اس کی کوپل جلد بن جاتی ہے۔ جبکہ کمزور یا کم بڑھوتری والی فصل کو کوپل بنانے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لیے صرف دن گننے کے بجائے فصل کی حالت کو دیکھ کر فیصلہ کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے

19/02/2026

Fmc kocide available good rates

Whatsapp 03027443797

14/02/2026

Fmc chlorpyrifos available good rates

Whatsapp 03027443797

10/02/2026

Fmc sop available good rates

Whatsapp 03027443797

https://www.facebook.com/profile.php?id=100063807259101

08/02/2026

میگنیشیم کو پودے کے بنیادی ڈھانچے کا سیمنٹ کہا گیا ھے۔۔۔
ہمیں معلوم ھے کہ سیمنٹ کے بغیر کوئی عمارت تعمیر ہو ہی نہیں سکتی تو پھر *میگنیشیم سلفیٹ* کے بغیر مضبوط جسم والا پودا اگانا بھی نا ممکن ھے۔۔۔۔۔
میگنیشیم پودے کو درکار 16 غذائی اجزاء میں سے ایک اھم غذائی جزو ہے۔ اس کا شمار سییکنڈری میجر یعنی کبیرہ نیوٹرینٹس میں کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کی پودوں کی ضرورت دیگر مائیکرو اور میکرو نیوٹرینٹس سے نسبتأ ذیادہ ہوتی ہے۔ * کلوروفل کا بنیادی جزو ہے۔ *میگنیشیم سلفیٹ* کے بغیر پتے میں موجود سبز مادہ بن نہیں پاتا جس کی وجہ سے پتہ خوراک نہیں بنا سکتا۔ اور ہماری فصل گروتھ نہیں کر سکتی۔ اور پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔
*میگنیشیم سلفیٹ* دوسرے خوراکی اجزاء نائٹروجن ،فاسفورس اور سلفر کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
خصوصا *میگنیشیم سلفیٹ کا فاسفورس کے ساتھ سنرجیسٹک (Synergistic effect) اثر ہے*۔یعنی *میگنیشیم سلفیٹ* اور «فاسفورس» ایک دوسرے کی افادیت کو بڑھاتے ہیں۔
ہماری تمام زمینوں میں میگنیشیم کی خاصی کمی ہے خصوصاً میرا اور ریتلی زمینوں میں اس کی کمی زیادہ یوتی ہے۔ایسی زمینوں میں میگنیشیم کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔چونکہ میگنیشیم کا کیمیائی تجزیہ بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے میرا اور ریتلی زمینوں میں میگنیشیم کا استعمال کر کے چیک کر لیں۔اگر میگنشیم کے استعمال سے فصل کی رنگت لش گرین سر سبز ہو جائے تو اس کا مطلب ہے زمین میں میگنیشیم کی کمی ہے۔
میگنیشیم کی کمی کی علامات۔۔::
1-میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے پتے کی رگوں کے درمیان والا حصہ پیلا ہو جاتا ہے جبکہ پتے کی رگیں سبز رہتی ہیں۔اسے انٹروینل کلوروسس (interveinal chlorosis) کہتے ہیں۔ پتوں کے کناروں کی رنگت زرد کے علاوہ براؤن، جامنی اور سرخ بھی ہو سکتی ہے۔
2- میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے پتوں میں خوراک بنانے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔پتوں میں سبز مادے کلوروفل کی کمی ہوجاتی ہے اور سرخ مادہ اینتھوسیانین(Anthocynine) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔جس کی وجہ سے پتوں کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔
3۔میگنیشیم کی کمی کی علامات پہلے نیچے والے پتوں پر ظاہر ہوتی ہیں-اور نیچے والے پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔ذیادہ کمی کی صورت میں نچلے پتے سوکھ کر گر جاتے ہیں۔
4-میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے پتے اوپر کی طرف مڑ جاتے ہیں۔
*میگنیشیم سلفیٹ* کو استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ اگلی دفعہ کھادوں کا خرچہ آدھا رہ جاتا ھے۔۔۔زمین میں جمی ہوئی تمام کھادیں فصل کو لگنا شروع ہو جاتی ھیں۔۔۔پھل پھول کی تعداد میں اضافہ ہوتا ھے، پھل گڈی کا کیرا بالکل نہیں ہوتا۔ نتیجتاً زیادہ سے زیادہ پھل کامیاب ہوتا ھے اور پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ھے کیونکہ میگنیشیم NPK کے بعد چوتھا کبیرہ خوراکی جزو ھے۔۔۔جیسے انسانی جسم میں خون بنانے کا کلیدی اوربنیادی جزو ہیموگلوبن ھے جس کو بنانے میں آئرن کا اہم کردار ھے اسی طرح تمام پودوں میں سبز مادّہ(جس کو کلوروفل کہتے ہیں) بنانے میں میگنیشیم کا کردار بُہت اہمیت رکھتا ھے۔۔۔میگنیشیم ہمارے کسان بھائی کسی شکل میں فصلوں کو نہیں دے رھے۔۔۔پودے کو *میگنیشیم سلفیٹ* اگر متوازن مقدار میں دیا جائے تو سبز مادہ یعنی کلوروفل اتنا ہی زیادہ بنتا ھے جس کی وجہ سے پودے میں خوراک سازی کا عمل کئی گنا تیز ہو جاتا ھے، پتہ لمبا، چوڑا اور گہرا سبز ہو جاتا ھے اور پھول پھل اتنےہی زیادہ لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیداوار حیران کن حد تک بڑھ جاتی ھے۔۔۔۔۔
*میگنیشیم سلفیٹ* کے استعمال کے فوائد::
1- میگنیشیم سلفیٹ بیج کے اگاؤ کو بہتر کرتا ہے۔سیل وال کو مضبوط بناتا ہے اور سیڈلنگ کی بیماری ڈیمپنگ آف( Damping off) سے بچاتا ہے۔
2- *میگنیشیم سلفیٹ* خوراکی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
3- میگنیشیم سلفیٹ زمین کی پی ایچ کم کرتا ہے۔جس سے دیگر خوراکی اجزاء کی دستیابی بہتر ہوتی ہے- خاص طور فاسفورسی کھادوں کی دستیابی اور ترسیل کرتا ھے۔۔۔
4- *میگنیشیم سلفیٹ* کا استعمال پودوں کو ٹرانسپلانٹنگ شاک(Transplanting Shock) سے بچاتا ہے۔
5- *میگنیشیم سلفیٹ* کے استعمال سے پتے سرسبز( Lush green) ہو جاتے ہیں۔
6- *میگنیشیم سلفیٹ* کے استعمال سے صحتمند فروٹ حاصل ہوتا ہے جس کی شیلف لا ئف ذیادہ ہوتی ہے خصوصاً مرچ اور ٹماٹر جو کہ میگنیشیم متلاشی Magnesium Loving پودے ہیں....
7- *میگنیشیم سلفیٹ* کا استعمال پھولوں کی رنگت(گلاب کے پھول)کو بہت خوشنما بناتا ہے۔
8- *میگنیشیم سلفیٹ* کا استعمال لیف کرلنگ ختم کرتا ہے۔
9۔ *میگنیشیم سلفیٹ* سے گارڈن پیسٹ سنیلز اور گھونگھوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے-
*میگنیشیم سلفیٹ* کو کپاس گنا ،ٹماٹر ،مرچ، گاجر، آلو اور گلاب وغیرہ کی فصلوں میں استعمال کر کے حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
میگنیشیم سلفیٹ ایک کرشماتی پراڈکٹ ھے۔۔۔۔

Whatsapp 03027443797

08/02/2026

Topramezone available good rates

Whatsapp 03027443797

06/02/2026

ایک گندم کے دانے سے اتنی شگوفے اللّٰہ تعالیٰ بڑا مہربان اور رحمت والا ہے

01/02/2026

#جسکاتھاـانتظار

امریکا سے تیار شدہ(پوٹاش 30 فیصد )بہترین پروڈکٹ

#فروٹس لائیں ۔۔۔ گندم کی پیداوار بڑھائیں
گندم پر کے 1000 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کرنے سے فصل ہو سر سبز و شاداب اور پیداوار میں کرے یقینی اضافہ۔

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Layyah