broken hurt
SAD STUTS
BR~0keN ke~HuRtN💔💔🗡🗡
05/10/2023
👇👇
29/08/2023
کہتےھیں کہ ایک بادشاہ نےایک عظیم الشان محل تعمیر کروایا جس میں ھزاروں آئینےلگائےگئےتھےایک مرتبہ ایک کتا کسی نہ کسی طرح اس محل میں جا گھسا رات کےوقت محل کا رکھوالا محل کا دروازہ بند کر کےچلا گیالیکن وہ کتا محل میں ھی رہ گیا کتے نےجب چاروں جانب نگاہ دوڑائی تو اسےچاروں طرف ھزاروں کی تعداد میں کتےنظرآئےاسےھر آئینے میں ایک کتا دکھائی دےرھاتھا اس کتےنےکبھی بھی اپنےآپ کو اتنےدشمنوں کےدرمیان پھنساھوا نھیں پایا تھا اگر ایک آدھ کتا ھوتاتو شائد وہ اس سےلڑ کر جیت جاتالیکن اب کی بار اسےاپنی موت یقینی نظر آ رھی تھی ۔۔ کتا جس طرف آنکھ اٹھاتا اسےکتےھی کتے نظرآتےتھےاوپر اور نیچےچاروں طرف کتےھی کتےتھے۔۔ کتےنےبھونک کر ان کتوں کو ڈرانا چاھا دھیان رھےآپ جب بھی کسی کو ڈرانا چاھتےھیں آپ خود ڈرےھوئےھوتےھیں ورنہ کسی کو ڈرانےکی ضرورت ھی کیاھے؟ جب کتے نےبھونک کر ان کتوں کو ڈرانےکی کوشش کی تو وہ لاکھوں کتےبھی بھونکنےلگے اس کی نس نس کانپ اٹھی اور اسےمحسوس ھوا کہ اس کےبچنےکاکوئی راستہ نھیں کیونکہ وہ چاروں طرف سےگھر چکا تھا آپ اس کتے کا درد نھیں سمجھ سکتےجب صبح چوکیدار نےدروازہ کھولا تو محل میں کتےکی لاش پڑی تھی اس محل میں کوئی بھی موجود نہ تھا جو اسےمارتا محل خالی تھا لیکن کتےکےپورےجسم میں زخموں کےنشان تھےوہ خون میں لت پت تھا اس کتے کے ساتھ کیا ھوا ؟؟؟؟ خوف کےعالم میں وہ کتا بھونکا جھپٹا دیواروں سےٹکرایا اور مر گیا ۔۔
آپ نےکبھی غور کیا کہ آپ کےسبھی تعلقات سبھی حوالے آئینوں کی مانند ھیں ان سب میں آپ اپنی ھی تصویر دیکھتےھیں غور کریں اور دیکھیں ؟ کہ نفرت سےبھرا آدمی یہ دیکھ رھاھےکہ سب لوگ اس سےنفرت کرتےھیں لالچی آدمی کو یوں معلوم ھوتاھے کہ سب اس کو لوٹنےکےمنصوبےبنا رھےھیں وہ اپنےلالچ کی تصویر دنیا کےآئینہ خانےمیں دیکھتاھے شہوانیت کا مریض سوچتاھےکہ ساری دنیا اسےجسم پرستی کی دعوت دےرھی ھے آپ جو کچھ بھی ھیں وھی کچھ آپ کو اپنے چاروں طرف دکھائی پڑتاھے اور سارا جگ آئینہ ھےجس میں آپ کو اپنا آپ ھی دکھائی پڑ رھا ھوتاھے.
Click here to claim your Sponsored Listing.