FN Point
Welcome to FN Point 🌍✨
Stay updated with:
📌 Electric and Social Media
Entertainment Videos
Alhamdu Lillah 💗💗
چنیوٹ ریلوے اسٹیشن پر دو گروپوں میں تصادم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
چنیوٹ ریلوے اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مبینہ تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں متعدد افراد کو ایک دوسرے پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب یہ دعویٰ بھی گردش کر رہا ہے کہ حملہ آور گروپ کی حمایت اور انہیں بچانے کے لیے مبینہ طور پر ایک بااثر شخص (ٹاؤٹ )سرگرم ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔ ویڈیو کا فرانزک جائزہ لے اور اگر کوئی بھی شخص قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے یا ملزمان کی معاونت میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
31/07/2026
چنیوٹ شہر واسا اورضلعی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت پہاڑی علاقہ کے مکین گندلہ پانی پینے پرمجبور پہاڑی علاقہ جات میں پانی کی ٹینکی جس کی ٹربائین مسکین پورا میں لگی ھے اسکا بور لیک ھونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی گھروں میں سپلائی ھونے لگا جسکی وجہ سے علاقہ مکیں متعدد بیماریوں میں مبتلا ھونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ اسکو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے
31/07/2026
گزشتہ روز بھائی زین کاظمی اور پی آر او واسا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پرسنل حل کی جانے والی بات سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔۔۔۔۔
زین کاظمی بہت ہی قابل اور اچھے بھائی ہیں اور سوشل میڈیا پر انکی طرف سے کی جانے والی رپورٹنگ قابل تحسین ہے۔
میں درخواست کروں گا تمام بھائیوں سے کہ اس معاملے میں ٹیبل ٹاک کا انتظام کیا جائے تاکہ بیٹھ کہ چنیوٹ کے شہریوں کا معاملہ حل کیا جائے کیونکہ یہ چھوٹا سا شہر ہے اگر ہم کسی چنگاری کو ہوا دیں گے تو مناسب نہ ہو گا۔۔
30/07/2026
30/07/2026
علی زین نور — شہری مسائل کے حل کے لیے متحرک چہرہ
واسا چنیوٹ کے ذمہ دار رکن اور میڈیا کوآرڈینیٹر علی زین نور نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں بلکہ شہر کے مسائل، بالخصوص سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے بھی ہر وقت متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ مسلسل فیلڈ میں موجود رہنے اور شہریوں سے براہِ راست رابطے کی وجہ سے انہوں نے عوام میں ایک مثبت پہچان بنائی ہے۔
چنیوٹ کا سیوریج نظام برسوں سے بوسیدہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے، تاہم اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے ایک اہم منصوبہ متوقع ہے۔ واسا کی پوری ٹیم اس منصوبے کو کامیاب بنانے اور سیوریج سے متعلق مسائل کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ علی زین نور عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور واسا تک موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی کاوشوں کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور عوام اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ اسی جذبے کے ساتھ شہر کے دیگر مسائل بھی بتدریج حل ہوتے جائیں گے۔
ڈی ایچ کیو چنیوث میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ڈیلیوری کے لیئے آئی خاتون نے ہسپتال کی شاہراہ پر بچہ جنم دے دیا۔۔
Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Chiniot Deputy Commissioner Faisalabad Chief Secretary Punjab Chief Minister Complaint Cell
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Chief Minister Complaint Cell
ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں عورت نے سڑک پر بچہ جنم دے دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے معاملہ دبایا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو میں کمزور ایڈمنسٹریشن کے باعث آئے روز ڈاکٹرز کی جانب سے ایسے غفلت بھرے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن کوئی سننے کو تیار ہی نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Chief Minister Complaint Cell Deputy Commissioner Chiniot
جو ہمارے بس میں تھا وہ کیا لیکن آج یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔۔۔۔!
چنیوٹ مویشی منڈی کے مسائل اور وہاں کی بدمعاشی گزشتہ چند دنوں سے ہائیلائیٹ کی جارہی ہے اور بھرپور آواز اٹھائی گئی وہیں متاثرین کی آواز ایوان بالا تک پہنچائی گئی۔۔
لیکن جو نتیجہ نکلا وہ حیران کن تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا میڈیا سیل، چیف سیکریٹری پنجاب کا میڈیا سیل اور چنیوث ڈپٹی کمشنر کا میڈیا سیل سب ہی ناکارہ نکلے۔۔!
اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کو ویڈیوز بھیجی گئیں تو ایک اسکرپٹڈ وزٹ کیا گیا جس کا پورے چنیوٹ کو پتہ تھا اور اس میں کیٹل مارکیٹ کا نمائندہ بھی موجود تھا اور آخرکار چنیوٹ مویشی منڈی کو ایک دن کے لیئے جنت کی وادی قرار دے دیا گیا الٹا متاثرین کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔۔۔۔!
ہم نے آواز اٹھائی اور اسکے لیئے ہمیں بہت سے الزامات اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا
لیکن سوال صرف اتنا سا ہے کہ ریاست کہاں ہے۔۔۔؟؟؟
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Chief Minister Complaint Cell DC Chiniot Deputy Commissioner Chiniot
Click here to claim your Sponsored Listing.