Beyondthejunaid

Beyondthejunaid

Share

actor | standup comedian | content creator | software engineer

15/03/2026

سر پر تاج ایسے سجائے،ٹھمکائے اور بچائے جاتے ہیں ،اس عورت نے بیوی ہونے کا حق ادا کر دیا: اس مریضہ خاتون کا تعلق کراچی کی ایک خوشحال فیملی سے ہے ۔ چند ماہ پہلے شوہر کو گردے میں تکلیف ہوئی ڈاکٹر کو دکھایا گیا کچھ ہفتے تو ڈائیلسز میں گزر گئے مگر ایک روز اچانک شوہر کی طبیعت خراب ہو گئی تو ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا اور ایک ہفتے میں گردہ تلاش کرنے کو کہا ، پیسوں سے ظاہر ہے ہر چیز مل جاتی ہے مگر قسمت کا کھیل یہ کہ خاتون کو اپنے میاں کے لیے کوئی گردہ عطیہ کرنے والا نہ ملا حالانکہ اس نے منہ مانگے پیسوں کی پیشکش کی ۔
بالآخر خاتون ایک روز ہسپتال گئی اور اپنے ٹیسٹ کروائے رپورٹ میچ کر گئی تو خاتون جاکر شوہر کے ساتھ والے بیڈ پر لیٹ گئی ، شوہر نے پوچھا یہ کیا ؟ اس نے جواب دیا میں نہیں چاہتی کہ ڈونر تلاش کرتے آپ کو کھو دوں اور خود دوسروں کے گھروں میں برتن مانجھتی(دھوتی) پھروں ۔ زندگی ہے تو آپ کے ساتھ اگر مرنا ہے تو بھی آپ کے لیے ۔ آپ کے بعد جینے کا کیا فائدہ؟ الحمد للہ ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوا اور آج یہ جوڑا ایک خوشحال زندگی بسر کر رہا ہے ، دعا ہے اللہ کریم انہیں صحت اور خوشیوں والی زندگی سے نوازے رکھیں ۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lahore