Watan e Pak

Watan e Pak

Share

Proud Pakistani, Positive Face of Pakistan and Its Army

04/06/2026

‏ویلڈن سی سی ڈی👍
سی سی ڈی اور سرگودھا پولیس نے طالبہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کا قصہ تمام کر دیا۔۔۔!

شاہپور میں کچھ عرصہ پہلے ایک کالج وین ڈرائیور تصور میانہ نے اپنی وین کی ہی ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لڑکی وین ڈرائیور کے ساتھ کالج جاتی تھی ، جسے ورغلا کے اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

معاملے میں موڑ اس وقت آیا کہ جب انہیں شاہپور کے کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ویڈیوز بنائیں۔

ملزمان نے ویڈیو بنا کر تصور کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور بات پیسوں کے لین دین تک پہنچ گئی۔

وین ڈرائیور کی طرف سے حسب ڈیمانڈز پیسے نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیوز وائرل کردیں اور ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

اسی اثنا میں وین ڈرائیور لڑکی کے غریب والدین پر دباؤ ڈال کر انہیں خاموش کروا چکا تھا، لیکن ویڈیو وائرل ہونے سے شاہپور میں بھونچال آگیا۔

بچیوں کے والدین سکتے میں آ گئے کہ اپنی بچیوں کی حفاظت کیسے کریں اور کس پر اعتماد کریں، ہر طرف سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شاہ پور پولیس نے مرکزی ملزم اور ویڈیوز وائرل کرنے والے تمام افراد کو فوری گرفتار کر لیا۔

اب اصل مسئلہ یہ تھا کہ تصور ایک مشہور ومعروف کبڈی پلیئر ہے جس کے حلقہ احباب میں بہت سارے با اثر لوگ موجود تھے اور خدشہ تھا کہ یہ اس کو بچا لے جائیں گے۔

انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے دعوے کے مطابق تصور میانہ نے اعتراف جرم کیا کہ وہ اس قبیح فعل عرصہ دراز سے ملوث ہے اور اس سے پہلے بھی 5 سے 6 لڑکیوں کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیل چکا ہے۔

سی سی ڈی اور شاہپور پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والے تمام ملزمان اور وین ڈرائیور تصور میانہ کو مقابلہ میں دونوں ٹانگوں سے محروم کر دیا۔

01/06/2026

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیرے لاہور کے فین ہوگئے

01/06/2026

Jasprit Bumrah spotted vibing at a local wedding in Peshawar 🇵🇰

01/06/2026

یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ
کون روتا ہے لپٹ کر در و دیوار کے ساتھ
🤲🤲🤲
Wasim Akram

31/05/2026

اس وزیر دفاع کی باتیں اور جزباتی بیان سن لیں ، کہتا ہے پاکستان اب کبھی بھی افغانستان پر فضائی حملہ نہیں کر سکے گا ، افغانستان روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خرید چکا ہے ، یہ سب ملا یعقوب نے روس سے واپسی پر کریملن ائیر پورٹ پر کی

چلیں یہ تو جزباتی لوگ ہیں ، نسوار کی مقدار تھوڑی اوپر نیچے ہو گئی ہو گی اس لیے ان کی عقل کام نہیں کر رہی میں ان کو بتا دیتا ہوں کہ انہیں ائیر ڈیفبس سسٹم نہیں بلکہ اس کا لارا ملا ہے ، روس نے انہیں کہا ہے اگر تم ہر سے عالمی پابندیاں ختم ہو گئی تو صرف ائیر ڈیفبس کیا سارے کا سارا اسلحہ روس سے خریدنا ہمیں کیسے برے لگتے ہیں کیا ؟

لیکن کیا کریں امریکہ کا ایک طرف پالتا بھی ہے تو باندھ کر مارتا بھی ہے وہ ہر مہینے چالیس ملین ڈالر کے نئے نیے نوٹ جہاز بھر بھر کر بھیجتا ہے اس کے ساتھ کڑی شرائط بھی بھیجتا ہے کہ یہ کہاں خرچ ہو گا اور کہاں نہیں ، اگر افغانستان نے ان پیسوں سے روسی ائیر ڈیفنس کی قیمت ادا کی تو امریکہ ان کو کیسے دینا بند کر دیں گے ، پھر کیا ہو گا ؟ ان کی نسوار تو بند ہو گی ہی پھر ان کے جہازوں میں تیل بھی ختم ہو جایے گا جس کو اڑا کر روس گیے تھے اور وہاں جا کر معاہدے کر کے آیے تھے ،
پھر پاکستان کے کسی بھی حملے کی کسر باقی رہے گی ہی نہیں ان کے لیے این آر ایف ہی اکیلی بہت ہو گی ۔

باقی ملا یعقوب کی باتیں سن لیں اچھی کامیڈی کرتا ہے۔۔۔

اوہو ایک بات رہ گئی ،، افغانستان کو یاد کروا دیں پاکستان کے پاس روسی ائیر ڈیفبس سسٹم تباہ کرنے کا شاندار تجربہ بھی ہے ایک دفعہ اور آزما لیا جائے تو اچھا ہو جائے گا ہمارے کچھ مزید پائلٹس کو تمغے مل جائے گے ۔۔

29/05/2026

🚨🚨
الرٹ:
کوہاٹ: درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم غیر معمولی بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن انشاء اللہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

29/05/2026

گلگت دنیور کھاری دریا کے اندر عجیب قسم کے جانور کی موجودگی، شہریوں میں تجسس۔

26/05/2026

*‏امام مسجدِ نبویؐ شیخ علی عبدالرحمان الحذیفی کا مسجد نمرہ سے خطبہ حج*

_اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، خطبہ حج_

*اے ایمان والو، عہد کی پاسداری کرو، اللہ کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا، خطبہ حج*

_آخرت کی تیاری کا سب سے اہم عمل توحید اور اللہ کی عبادت اختیار کرنا ہے، خطبہ حج_

_اہل ایمان کا بنیادی خاصہ ہے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی توحید پر عمل پیرا رہتے ہیں، خطبہ حج_

_ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں، خطبہ حج_

*نبی اکرم ﷺاللہ کے آخری رسول ہیں، نبی اکرمﷺ خاتم النبین ہیں، خطبہ حج*

_مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، خطبہ حج_

_اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائیں، خطبہ حج_

*جن قوموں نےظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، خطبہ حج*

_اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اےایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، خطبہ حج_

*ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، خطبہ حج*

26/05/2026

کراچی: ملیر ہالٹ کے قریب پسند کی شادی کرنے والے کارسوار جوڑے پر عدالت سے واپسی پر فائرنگ، گولیاں اس قدر قریب اور شدت سے چلیں کہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج تھا جبکہ دونوں پسند کی شادی کرنے کے بعد ساتھ رہ رہے تھے اور آج عدالت میں ضمانت کیلیے پیش ہوئے تھے

26/05/2026

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 26 مئی:
محکمہ داخلہ پنجاب کا عیدالاضحیٰ کے تناظر میں اہم اقدام

محکمہ داخلہ نے کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

شہری کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں

انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے

دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے

پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے

قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں

تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز مدارس اور خیراتی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ دیتے ہیں

شہری یقینی بنائیں کہ پنجاب چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا سرٹیفیکیٹ رکھنے والے ادارے کو ہی قربانی کی کھال دیں

شہری یقینی بنائیں کہ انکی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے

کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ شامل ہیں

کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان شامل

کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی شامل

اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلیکن آرمی کالعدم تنظیموں میں شامل

بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت کالعدم تنظیموں میں شامل

مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن کالعدم تنظیموں میں شامل

رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی کالعدم تنظیموں میں شامل

کالعدم تنظیموں میں تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام شامل

بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ کالعدم تنظیموں میں شامل

کالعدم تنظیموں میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر (حاجی نامدار گروپ)، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد شامل

یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، الرحمہ ویلفئیر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلاورستان نیشنل فرنٹ (عبدالحکیم خان گروپ) کالعدم تنظیموں میں شامل

جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، موسک اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور کالعدم تنظیموں میں شامل

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، بلوچستان راجی آجوئی سانگر، جیئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی کالعدم تنظیموں میں شامل

کالعدم تنظیموں میں خاتم الانبیاء، غازی فورس، غلامانِ صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ شامل

زینبیون بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حافظ گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ اور تحریک لبیک پاکستان کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں

کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن 04299330399 اور 04299330162 پر دیں

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

Website