Be Positive

Be Positive

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Be Positive, Blogger, E Block Johar Town, Lahore.

04/02/2026

چائے وہ دوست ہے جو کبھی وقت نہیں دیکھتی…
بس سکون دے جاتی ہے۔ ☕✨

01/05/2025

ریڈ الرٹ 📢
بڑھتی ہوی پاک بھارت کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوے اپنے ذمےدار شہری ہونےکا ثبوت دیں اپنے علاقے میں ہونے والی پاک فوج کی کسی بھی نقل و حرکت کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے اور اپلوڈ کرنے سے گریز کریں۔اپنی مسلح افواج کی رازداری برقرار رکھنا قومی فریضہ ہے ۔ پاکستان زندہ باد

07/03/2025

Juma Mobarik

22/01/2025
18/01/2025

مائیکرو سافٹ کی طرف سے نوکیا کی خریداری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے دوران، نوکیا کے سی ای او سٹیو پلمر نے اپنی تقریر یہ کہہ کر ختم کی:
"ہم نے کچھ غلط نہیں کیا، لیکن کسی نہ کسی طرح، ہم ہار گئے۔"
جب اس نے یہ کہا تو خود سمیت پوری انتظامیہ رو پڑی۔ نوکیا ایک معزز کمپنی تھی۔ اس نے اپنے اعمال سے کچھ غلط نہیں کیا لیکن دنیا بہت تیزی سے بدل گئی۔ وہ سیکھنے سے محروم ہوگئے، وہ تبدیلی سے محروم ہوگئے، اور اس طرح انہوں نے ایک قیمتی موقع کھو دیا جو ایک بڑی کمپنی بننے کے قابل تھا۔ انہوں نے نہ صرف بڑی رقم کمانے کا موقع گنوا دیا، بلکہ انہوں نے زندہ رہنے کا موقع بھی کھو دیا!
اس کہانی کا پیغام:
اگر آپ تبدیلی نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا۔
اگر آپ نئی چیزیں نہیں سیکھنا چاہتے اور آپ کے خیالات اور ذہنیت وقت کے ساتھ نہیں پکڑ سکتے تو وہ وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گے!
انسان تب تک کامیاب رہتا ہے جب تک وہ سیکھتا ہے اگر اسے لگتا ہے کہ اس نے سیکھ لیا ہے تو اس نے اپنے آپ کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔

12/11/2024

'ریاست کی اسی کمزوری کے نتائج بڑے پیمانے پر نجکاری کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ وہ لوگ جو ہاؤسنگ، پانی، صحت، تعلیم، حتیٰ کہ توانائی کے شعبہ جات میں حکومت پر اپنا انحصار چھوڑنے کے وسائل رکھتے ہیں، وہ حکومت سے بنیادی ضروریات کی فراہمی کی توقع کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

یوں مارکیٹ ان لوگوں کو سہولیات فراہم کرتی ہے جو اس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ امیر اور طاقتور افراد حکومت پر انحصار نہ کرنے کی وجہ سے حکام پر ان لوگوں کو اپنی سہولیات فراہم کرنے کا دباؤ نہیں ہوتا جن کے پاس حکومت پر انحصار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔'




12/11/2024

12/11/2024

Its Pakistan baby 🤣

14/10/2024

عزت نفس کسی شخص کی محفوظ نہیں 💔
اب تو اپنے ہی نگہبانوں سے ڈر لگتا ہے 😭💔

ایسے کرو گے تو دل میں محبت کہاں سے اے گی بس نفرت ہی بڑھتی جاے گی

09/10/2024

چند سال پہلے سنجے دت کی ایک مووی Lage Raho Munna Bhai دیکھی جس میں وہ ریڈیو ممبئی کی صبح کی نشریات کی ہوسٹ کا دیوانہ ہو جاتا. خصوصاً جب وہ گڈ مارننگ ممبئی کہتی ہے تو اسے گدگدی سی ہونے لگتی تھی (نا صرف اسے پر کھپرو والوں پر آواز کا جادو اثر کرتا تھا).
ایک روز اس نے کہا کہ کل ہم گاندھی جی کے بارے میں سوال کریں گے جو جواب دے گا اسے شرف ملاقات بخشوں گی. سنجے دت کے دوست ان پروفیسرز کو اٹھا کر لائے جنہوں نے گاندھی جی پر پی ایچھ ڈی کر رکھی تھی.
دوسرے روز سارے دوست موبائل-فون لے کر ریڈیو ممبئی کا نمبر ملانے لگے. ایک کا نمبر لگ گیا، سنجے نے کہا ہیلو میڈم سوال پوچھیں ، اسپیکر کھول کر پروفیسرز کو سوال سنایا گیا اس نے جواب بتایا. اور یوں سنجے دت کی ملاقات ڈن ہو گئ. ہوسٹ نے اگلا اعلان کیا کہ سامعین ابھی لوگ گاندھی جی کے پیروکار ہیں اگلے ہفتے ہم آپ کو ملائیں گے گاندھی جی کے فین سے اور ان سے سنیں گے گاندھی جی کا گیان.
سنجے دت ایک ہفتہ لائبریری میں بستر رکھ لیتا ہے اور چوبیس گھنٹے گاندھی کو پڑھتا ہے. اب اس کی یہ کیفیت ہو گئی کہ اسے ہر طرف گاندھی نظر آنے لگا. جو سوال ذہن میں آتا فوراً گاندھی جی نمودار ہوتے اور جواب دیتے.
پروگرام پر جو جو سوال پوچھے گئے سب کا گاندھی کی زبانی جواب دیا. سارے ملک میں چرچا ہو جاتا ہے کہ اس کو گاندھی جی دکھائی دیتے ہیں. اور رہنمائی کرتے ہیں.
ایک پروفیسر یہ تسلیم کرنے کو تیار نا تھا. اس کی نشست رکھی گئی. جو پوچھے وہ جواب دے رہا ہے تو پروفیسر نے پوچھا بھلا گاندھی جی سے پوچھ کر بتائیں کہ افریقہ میں آپ کا جو فیلو تھا اس کا نام کیا ہے . یہ سوال سنتے ہی گاندھی جی غائب ہو جاتے ہیں. سنجے باپو جی باپو جی پکارتا رہ جاتا ہے.
ماہرین نفسیات کا بورڈ بیٹھتا ہے وہ نفسیاتی مرض تشخیص کرتے ہیں کہ اس بیماری میں انسان کو باقاعدہ ہیولے نظر آتے ہیں بات کرتے نظر آتے ہیں لیکن کوئی نئی خبر نہیں ملے گی جو کچھ اس نے پڑھا یا سنا ہوگا اسی کا جواب ملے گا. چونکہ مریض نے گاندھی پر بہت زیادہ فوکس کیا تھا تو اسے نظر آنے لگا.
ہمارے ہاں اکثر ایسے مریض نظر آتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر جنات کا سایہ ہے.
آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جنات زدہ ہمیشہ مادری زبان میں بات کرے گا کسی کو عرب انگریز چائنیز جن نہیں پکڑتا ہے اور ہم اس کو فقیروں اور پنڈتوں کے پاس لیکر جاتے ہیں جو مریض پر بے رحمانہ تشدد کرتے ہیں.
ہمیں نفسیاتی امراض کو سمجھنا ہوگا. وقت کی ضرورت ہے کہ نفسیاتی امراض کی awareness پیدا کی جائے کہیں کوئی مریض نیم حکیموں کے ہاتھوں مارا نا جائے.



Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address

E Block Johar Town
Lahore
54000