Ather Rashid Khan
Consultant & Life Coach. Help individuals break mental barriers & convert natural potential into success. Confidence creates results.
Work with Youth, Professionals, & students.
🔹 Clarity creates confidence.
کیا آپ کا ذہن ہر وقت چلتا رہتا ہے؟ ضرورت سے زیادہ سوچنا (Overthinking) کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔
آپ جب بھی کوئی فیصلہ کرنے لگتے ہیں، آپ کا ذہن اتنے شکوک و شبہات پیدا کر دیتا ہے کہ آپ عملی قدم اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں۔
خوشخبری یہ ہے کہ پرسنلٹی ٹائپ ، NLP اور ہپناسس کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
آپ اپنے ذہن کی پوشیدہ صلاحیتوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اپنے دماغی پروگرامز کو ازسرِنو ترتیب دے سکتے ہیں، اور اپنی مرضی کی زندگی تخلیق کر سکتے ہیں۔
اطہر رشید خان
پرسنلٹی ٹائپ ، ہپناسس ، NLP پریکٹیشنر
26/05/2026
25/05/2026
Alhamdulillah! ✨
I have successfully completed the American Board Certified NLP Practitioner Course.
For me, this is not only a certificate, but also a step toward my mission of helping youth and guiding people toward a better and more peaceful life.
I want to help people overcome stress, fear, confusion about personality, abilities, and career, negative thinking, and low confidence so they can understand themselves better and live a happier life.
I believe one positive thought can change a person’s whole life.
Thankful to Allah, my teachers, and everyone who supported me on this journey. 🌿
خوف انسان کو وہیں روک دیتا ہے جہاں سے کامیابی کا سفر شروع ہوتا ہے۔
ہمت کریں، پہلا قدم اٹھائیں… راستے خود بنتے جائیں گے۔
03212225550
09/05/2026
غلط کیریئر کا انتخاب
زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے!
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے کامیاب ترین افراد اپنی شخصیت (Personality Type) کے مطابق کام کرتے ہیں؟
جب آپ کا کیریئر آپ کے فطری رحجانات سے میل نہیں کھاتا، تو محنت کے باوجود وہ نتائج نہیں ملتے جن کے آپ حقدار ہیں۔
بطور پرسنالٹی ٹائپ پریکٹیشنر، میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں کہ:
آپ اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو پہچانیں۔
اپنی طاقت (Strengths) کے مطابق بہترین کیریئر کا انتخاب کریں۔ کام کی جگہ پر اپنے تعلقات اور کارکردگی کو بہتر بنائیں۔
آپ کی کامیابی کی چابی آپ کی شخصیت کے اندر چھپی ہے۔
اسے آج ہی ان لاک (Unlock) کریں!
اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
+923302225550
Ather Rashid Khan
Certified International Personality Typing Practitioner
08/05/2026
Call +92 330 2225550
For information and appointment
اگر آپ کسی چیز کی صرف خواہش رکھتے ہیں تو وہ کبھی حقیقت نہیں ہوتی۔
مقصد وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ تین چیزیں لازمی جڑی ہوں:
1. نتائج : آپ کو پتا ہو کہ آخر آپ نے حاصل کیا کرنا ہے.
2. لاگت : آپ تیار ہوں کچھ قربان کرنے کے لیے.
3۔ شیڈول : آپ کے پاس وقت کی واضح حد ہو.
اگر ان میں سے ایک بھی چیز آپ کے پاس نہیں ہے تو معاف کیجیے گا، وہ مقصد، مقصد نہیں رہتا بلکہ صرف ایک خوبصورت خیال بن جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ دھندلا جاتا ہے۔
*یاد رکھیں کہ خواہشیں صرف باتیں کرتی ہیں اور مقاصد ہمیشہ عمل کرواتے ہیں.*
یہی عمل کرتے کرتے، غلطیاں دوہراتے دوہراتے ہم بالاخر اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں. کائنات میں سارا نظام اسی اصول کے تحت چل رہا ہے.
اطہر رشید خان
انسانی کامیابی کا 6/6 نکاتی ماڈل
نتائج کی سمجھ:
understanding Consequences
ہر فیصلہ ایک انجام رکھتا ہے۔ چائیے ہم سوچیں یا نہ سوچیں۔
مثلآ ایک شخص غصّے میں کچھ بھی بول دیتا ہے اور سوچتا نہیں۔ جب نشاندھی کی جائے تو کہتا ہے کہ بول دیا تو کیا فرق پڑتا ہے۔ ۔مگر اس ایک جملے کی وجہ سے بعض اَوقات رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔
جبکہ ایک اور شخص بولنے سے پہلے سوچتا ہے اور غصّے میں رک جاتا ہے۔ اس وجہ سے بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔
سمجھدار انسان الفاظ اور فیصلوں کی قیمت پہلے دیکھ لیتا ہے اور پھر عمل کرتا ہے۔
انسانی کامیابی 5/6 نکاتی ماڈل
درست راستے کی پہچان۔۔۔
Clear Path Recognition
ہر کامیاب دکھائی دینے والا راستہ درست نہیں ہوتا۔
مثلآ ۔۔ ایک شخص شارٹ کٹ سے پیسہ کمانے والوں کو دیکھ کر متاثر ہو جاتا ہے، اور ان لوگوں کی طرح شارٹ کٹ کا راستہ اپناہ لیتا ہے۔ کچھ عرصے بعد وہی لوگ مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔
مگر ایک اور شخص سست مگر صاف راستہ اختیار کرتا ہے اور چند مزید سال بعد مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہوا ہوتا ہے۔
سادہ سی بات یہ ہے کہ دیر اور صحیح راستے سے ملنے والی کامیابی پائیدار ہوتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.