Adv Syed Samar Rizvi
Syed Samar Rizvi is an experienced lawyer of High Courts with large no. of solved cases.
نائیجیریا کی ماضی قریب کی دلچسپ کہانی کچھ یوں ھے،
کرپشن عروج پہ تھی،ملک قرضوں میں ڈوب چکا تھا، اور عوام مفلسی کا شکار تھی،
لیکن اشرافیہ بشمول فوجی جرنیلوں کے اللے تللے جاری و ساری تھے، کہ فوج کے سربراہ کی تبدیلی کے ساتھ ھی ایک عجیب لہر اٹھی۔
فوج کے نئے سربراہ نے ابتدائی کوشش کے بعد محسوس کیا کہ وہ مافیا کے سامنے بےبس ھے۔
تو اس نے مارشل لاء لگا دیا، اس کے بعد اس نے اعلان کیا کہ وہ ہر گھنٹے بعد نئے احکامات جاری کرے گا، اور متعلقہ محکموں کے سربراہ متعین وقت میں انھیں پورا کرنے کے پابند ہوں گے، ناکامی کی صورت میں انھیں سر عام سزا دی جائے گی،
کہتے ہیں، نائیجیریا کے ہر بس اسٹاپ سے لے کے، کیفے پارکس، ہوٹلز، دفاتر، اور چلتے پھرتے لوگ کانوں کے ساتھ ریڈیو لگائے نظر آتے تھے، یا ٹی وی کے آگے بیٹھے،،
احکامات کچھ ہوں ہوتے تھے، کہ فلاں علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، اگر 48 گھنٹوں میں ٹھیک نہ ہوئیں تو،متعلقہ ایکسیئن زمہ دار ہو گا، فلاں علاقے میں فلاں جرم ھوا ھے، اگر 24 گھنٹوں میں مجرم نہ پکڑے گئے تو متعلقہ تھانیدار زمہ دار ہو گا،
کسی نے ذخیرہ اندوزی،رشوت خوری کی،تو سر عام لٹکا دیا جائے گا،،
اگلے چھ ماہ میں نائیجریا معجزاتی طور پر پستی کی دلدل سے نکل کے ترقی کی شاہراہ پہ چل پڑا،
بدقسمتی یہ ہوئی کہ وہی سربراہ 6 ماہ بعد کسی غیر ملکی دورے پہ گیا،تو اس کے خلاف بغاوت ہو گئی، اور نائیجریا پھر سے اسی دلدل میں دھنس گیا،،،
قطع نظر آج کل کے نائیجیرین حالات کے، جو کہ آج بھی پاکستان سے بہت بہتر ہیں، ہماری موجودہ سیاسی صورت حال کچھ ویسی ہی لگ رہی ہے،
ہر قسم کے چوروں، فراڈیوں، اور نوسر بازوں کے خلاف آپریشن عروج پہ ہے، اور فوجی سربراہ خود اس کی نگرانی کر رہا ہے، نتائج بھی مثبت آ رہے ہیں، لیکن کیا یہ فوجی سربراہ اس مافیا کا مقابلہ کر سکے گا، جس میں ججوں سے لے کے سیاستدان، بیوروکریسی، میڈیا، ساری اشرافیہ بشمول ان کے اپنے محکمے کے لوگ بھی شامل ہیں؟
کیا وہ ان کی بغاوت سنبھال پائے گا؟؟
بہت بڑی اور کٹھن جنگ ہے، لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ عام عوام کی اکثریت (ماسوا کچھ ذہنی غلاموں کے) یہی چاہتی ہے، کہ بے رحمانہ اقدامات اٹھائے جائیں، اور اس کرپٹ اشرافیہ، جس میں اوپر والے سارے طبقات شامل ہیں، ان کی گردنوں میں رسہ ڈالا جائے،،
لوگ تھک گئے ہیں، اب سکت نہیں رہی مزید تجربے یا امتحان کی،،
آر یا پار ہونا چاہئے،!!!!!!👍
This is unfortunate MATCH is over
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Lahore
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
18/01/2024