Islamists Views

Islamists Views

Share

IsLamic Revivalists

14/06/2026

سوات چپریال میں اس بچے کے نشی باپ نے اپنی بیوی کو ز ب ح کیا اور یہ بچہ سب کچھ دیکھ رہا تھا ۔
بچے نے اپنی ماں کی چپل گود میں اٹھا کر پاکستانی معاشرے کو نشے کے عادی باپ کا داستان سنا رہے ہیں ۔
ان لائن گیمز اور ائس کے نشے نے نوجوان نسل کو تباہ برباد کر دیا ۔

12/06/2026

عوام کی چیخیں نکالنے والے بجٹ کیخلاف سرکاری ملازمین کا احتجاجی دھرنا پارلیمنٹ پہنچ گیا...see more

10/06/2026

انتہائی افسوسناک خبر 😥
گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ڈاکٹر شاہد اور ان کا پورا خاندان اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ 😥
ڈاکٹر شاہد کا تعلق یار حسین، صوابی سے تھا اور وہ اسلام آباد میں مقیم تھے۔ عید کے دنوں میں ان کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ان کے دو جوان بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 😥
اس حادثے میں ڈاکٹر شاہد، ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا زرک خان شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ حادثے کے تین دن بعد ڈاکٹر شاہد بھی انتقال کرگئے۔ 😥 پھر ان کی اہلیہ بھی وفات پاگئیں۔ 😥
آج ڈاکٹر شاہد کے آخری بیٹے، زرک خان، کا بھی انتقال ہوگیا۔ 😥
اس طرح پورا خاندان اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ 😥
اللہ تعالیٰ اس پورے خاندان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ایسے المناک سانحات اور غموں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ 🤲💔

10/06/2026

آئی جی کشمیر... more

09/06/2026

آنکھوں کا امتحان 🧐🤓👀

08/06/2026

کوئٹہ کے علاقے واحدت کالونی میں بدبخت باپ نے اپنے 5 بچوں اور اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

08/06/2026

ظلم اور بربریت کی انتہاء
اس کے کانپتے ہوئے ہاتھ آنکھوں کے سامنے ہیں۔
وہ بار بار اللّٰہ کا واسطہ دیتی رہی، رحم کی بھیک مانگتی رہی، منتیں کرتی رہی، مگر درندوں کے دلوں میں ذرا سی بھی انسانیت نہ جاگی۔
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اینٹوں کے بھٹے پر محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی ایک بے بس خاتون کو تین اوباش نوجوان زبردستی کھیتوں میں لے گئے۔ وہاں نہ صرف اس کی عزت پامال کی گئی بلکہ اس ظلم کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ وہ ویڈیو جس میں ایک مجبور ماں کی سسکیاں، اس کی لرزتی ہوئی آواز اور اس کی بے بسی صاف سنائی دیتی ہے۔
میں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے۔
میں اسے فیس بک پر شیئر نہیں کر سکتا۔
کیونکہ وہ صرف ایک ویڈیو نہیں، انسانیت کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے۔
وہ خاتون بار بار کہتی ہے: "اللہ کے واسطے مجھے چھوڑ دو۔"
اس کے ہاتھ کانپ رہے ہوتے ہیں، ہونٹ کپکپا رہے ہوتے ہیں، مگر درندے اپنی ہوس کے نشے میں مست رہتے ہیں۔ ظلم کرنے کے بعد اسے یہ دھمکی بھی دی جاتی ہے کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو ریپ کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی۔
اس ظلم کے بعد جب ایک خاتون صحافی نے متاثرہ خاتون سے بات کی تو اس نے ایک ایسا جملہ کہا جو شاید پورے معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اس نے کہا:
"میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی، میں انہیں معاف کرنا چاہتی ہوں۔"
یہ معافی نہیں تھی۔
یہ ایک مجبور عورت کی بے بسی تھی۔
یہ اس نظام پر عدم اعتماد تھا جہاں غریب آدمی انصاف کی جنگ لڑنے سے پہلے ہی ہار جاتا ہے۔
اس کے ہاتھ میں ایک معصوم بچہ تھا، شاید ایک یا ڈیڑھ سال کا۔
وہ کہہ رہی تھی:
"میری عزت واپس نہیں آ سکتی۔"
اور پھر اس نے ایک اور جملہ کہا جو دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے:
"میرے ساتھ کوئی نہیں ہے۔"
اس کا شوہر ذہنی طور پر معذور ہے۔
اس کے پاس دولت نہیں، اثر و رسوخ نہیں، کوئی سیاسی طاقت نہیں۔
وہ صرف ایک غریب مزدور عورت ہے۔
شاید اسی لیے اسے یقین نہیں کہ کوئی اس کے لیے کھڑا ہوگا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ممکن ہے ملزمان گرفتار بھی ہو جائیں۔
قانون اپنی کارروائی مکمل کرے گا۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ خاتون اپنے مقدمے کی پیروی کر پائے گی؟
کیا وہ دھمکیوں، خوف اور غربت کے سامنے ڈٹی رہ سکے گی؟
یا پھر کل کو یہی درندے خاموشی کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ آزاد گھوم رہے ہوں گے؟
این اے 120 اور پی پی 151 کے منتخب عوامی نمائندوں سے گزارش ہے کہ اگر واقعی عوام کے ووٹ کی طاقت پر اسمبلیوں تک پہنچے ہیں تو اس بے سہارا خاتون کے ساتھ کھڑے ہوں۔
شاید اس کا ووٹ آپ کے حق میں نہ پڑا ہو۔
شاید اسے ووٹ کی اہمیت کا بھی علم نہ ہو۔
لیکن وہ اسی حلقے کی ایک بیٹی ہے۔
اور آج اسے سہارا چاہیے۔
افسوس یہ بھی ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں۔
چند برس پہلے گجرپورہ کی حدود میں ہی سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کیس میں ملزمان کو سزائے موت ملی۔
بعد ازاں سزائے موت کے خلاف اپیلیں بھی مسترد ہوئیں۔
معاشرے نے اس فیصلے کو سراہا کیونکہ ایسے درندوں کے لیے سخت سزا ہی واحد راستہ ہے۔ ( تحریر کاپی )
___________
👈 یہاں تو میں بھی بیانگ دہل کہوں گا کہ سی سی ڈی اپنا کام دیکھائے ورنہ ہم یہ ہی سمجھیں گے کہ وہ صرف غریب یا کمزور مجرموں کو ہی انجام تک پہنچاتے ہیں امیروں اور بااثر مجرموں کی دفعہ وہ بھی کرپٹ بن جاتے ہیں
اللہ کی قسم ایسے دو چار درندے مینار پاکستان پر سرعام لٹکاؤ برسوں تک کوئی جرم ہوا تو کہنا
✍️ فاروق بیگ

06/06/2026

𝐆𝐫𝐞𝐞𝐧𝐞𝐫𝐲 𝐚𝐭𝐭𝐫𝐚𝐜𝐭𝐬 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐭𝐡𝐚𝐧 𝐝𝐫𝐲 🌴🍂🥀

Capital 🌺🌷🥀💕

06/06/2026

18 سالہ لڑکی سے 9 افراد کی اجتماعی زیادتی

از قلم: علی بٹ

جیکب آباد محلہ بولان پورہ میں 18 سالہ لڑکی کے واٹس ایپ پہ
انجان نمبر سے میسج آئے اور ساتھ دوستی کی آفرز بھی موصول ہوئیں
پہلے تو لڑکی نے انکار کیا لیکن پھر دوستی کرلی

لڑکے کی موبائل مارکیٹ میں اپنی شاپ ہے موبائلز کی
لڑکے نے شادی کے وعدے کیے سہانے خواب دکھائے
ساتھ جینے مرنے کی قسمیں اور برہنہ تصویروں ویڈوز کے تبادلے

پھر ایک دن لڑکا لڑکی کو گھمانے کے بہانے گھر سے بلاکرلے گیا
لڑکی لڑکے پہ مکمل اعتماد کرچکی تھی کہ یہ مجھ سے شادی کرے گا اور یہی میرا سب کچھ ہے
اپنے گھر لے جاکر اپنے 8 دوستوں سمیت گ۔۔ن پ۔و۔ا۔۔۔۔ئنٹ پر
باری باری لڑکی سے اجتماعی ز۔۔۔۔۔۔۔ی کرتے رہے
برہنہ ویڈیوز بنائیں اور پھر جب ضرورت پڑتی لڑکی کو بلا کر استعمال کرلیتے

ہر آرٹیکل میں یہی کہتا آیا ہوں کہ اپنی بچیوں کو موبائل نہ دیں
جن بچیوں کے پاس موبائل فون ہیں وہ لڑکوں سے دوستیاں اور محبتیں لٹانے کی بجائے صرف کام کے لیے استعمال کریں
اپنی بیٹیوں کے موبائل فون کی مکمل نگرانی کریں
لیکن
جب علی بٹ کی چیخ و پکار تم لڑکیوں کے کانوں پہ، دل و دماغ پہ اثر نہ کرے تو یہی انجام ہونا ہے
عزتوں کے جنازے ایسے ہی اٹھتے رہیں گے
آپ کی بیٹیاں نن۔۔گی ہوتی رہیں گی
محبت کے نام پہ نجانے کتنوں کی ہو۔۔۔س کا نشانہ بن رہی ہیں اور بنتی رہیں گی

آپ کی بیٹی شادی کے جھانسے میں یا پیار کے نام پر
کتنے در۔۔۔ندوں کو اپنا جسم دکھا چکی ہے آپ کو کیا خبر؟؟؟
ہماری یہ نوجوان نسل ہماری مسیحائی کی منتظر ہے، ہماری راہنمائی کی محتاج ہے
اگر ہم نے اسے بے لگام اور آزاد چھوڑ دیا تو ہماری بیٹیاں لٹتی رہیں گی ہمارے بیٹے لڑکیوں کو کھلونا بناتے رہیں گے

18 سال کی بچی کا موبائل سے کیا کام؟؟
کونسا وہ مکیش امبانی کی پرسنل اسسٹنٹ ہے جو اسے موبائل پکڑا دیا گیا ہے؟؟
تعلیم کے نام پر اگر موبائل ضروری ہے تو وہ میں پوسٹ میں کہہ چکا ہوں کہ ضرور دیں لیکن ساتھ نگرانی بھی کریں

آپ لڑکوں کو موبائل رکھنے سے نہیں روک سکتے
جب تک لڑکی کے ہاتھ میں موبائل نہیں آیا تھا لڑکی محفوظ تھی
جذبات میں سوچنے کی بجائے عقل سے سوچیے کہ جب لڑکا اور لڑکی ملتے ہیں تو لڑکے کا جاتا کچھ نہیں اور لڑکی کا بچتا کچھ نہیں تو اسی لیے احتیاط لڑکی کو کرنی چاہیے

لڑکے تو ہوس کے مارے 🐕 ہوتے ہیں انھیں تو بس لڑکی چاہیے انھیں اس بات سے کیا مطلب کہ وہ کسی کی بہن ہے یا بیٹی

لڑکی کو اللہ نے ناقص العقل کیوں کہا ہے؟؟
وہ یقین کرلیتی ہے وہ جذبات کے بہکاوے میں آجاتی ہے
لڑکے نے اسے شادی کے نام پر لوٹا ہے ورنہ لڑکے کی کیا مجال کہ اسے کوئی ہاتھ بھی لگا سکے
لڑکی گھر سے نہ جاتی تو اس کے ساتھ یہ سب ہوتا؟؟
اور لڑکی کے پاس موبائل نہ ہوتا تو وہ پیار کے جال میں پھںس سکتی تھی؟؟؟

اب آپ خود بتائیں کہ احتیاط کسے کرنی چاہیے؟؟؟

یہ خبر صرف اس لڑکی کہ نہیں ہے
اس جال میں آپ کی بیٹی بھی پھنسے گی اگر آپ نے بھی اپنی بیٹی کو بے لگام چھوڑا اور اس کی نگرانی نہ کی اور پھر آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا
اپنی بیٹی یا بہن کو اس لڑکی کی جگہ رکھ کر تصور کریں
اس لڑکی نے 8 لڑکوں کا سامنا کیسے کیا ہوگا
گ۔ن پوا۔۔۔ئنٹ پر یہ مجبور تھی
ویڈیوز بنے کے بعد یہ گھر بھی نہیں بتا سکتی تھی
لھذا استعمال ہوتی رہی
اب میرا سوال اس لڑکی سے، اس کے والدین سے اور اپ سے ہے کہ

اب اس سے شادی کون کرے گا؟؟؟؟؟
کیا یہ لڑکی نفسیاتی طور پہ سنبھل پائے گی؟؟؟؟
کیا یہ محبت کر پائے گی؟؟؟؟؟؟
کیا یہ معاشرے کو منہ دکھانے لائق رہی ہے؟؟؟؟؟

بیٹیوں کا دامن ایک سفید دامن جیسا ہے جس پہ ایک پین کا چھوٹا سا نقطہ بھی بدنما داغ نظر آتا ہے
اپنی بیٹیوں کے موبائل فون کی نگرانی کریں
بیٹیوں کی خود نگرانی کریں اور انھیں اکیلا باہر کہیں بھی، کبھی بھی نہ جانے دیں جب تک ساتھ کوئی گھر کا مرد نہ جائے
رات کو سوتے وقت بیٹیوں کے موبائل فون لے کر اپنے پاس رکھیں
بیٹی نے جب بھی کال کرنی ہو آپ کے پاس بیٹھ کر کرے
تعلیم کے لیے موبائل ضروری ہو تو موبائل ضرور دیں لیکن سکرین لاک آپ کو پتہ ہو اور موبائل کی کسی ایپ کو لاک نہ لگا ہو
موبائل کی "گوگل پیرنٹ مانیٹرنگ" ایپ کے ذریعے مکمل نگرانی کرتے رہیں

اگر کوئی بچی ب۔۔۔ک میلنگ یا ہراسمنٹ کا شکار ہورہی ہو تو وہ میری "تحفظ" ٹیم سے مدد لے سکتی ہے
یہ پوسٹ آپ سب کے پاس امانت ہے اسے سب تک پہنچائیں شاید کسی کی بہن بیٹی کی عزت بچ جائے۔

علی بٹ
۔
۔
۔

05/06/2026

🥀🌺🌷درود شریف 🌷🌺🥀
🌷🌺🥀جمعہ مبارک 🌷🌺🥀

Website