Muhammad Amjad

Muhammad Amjad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Amjad, Arts and entertainment, Lahore.

14/09/2024

اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو

یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو

لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو

پھرتے ہیں مثلِ موج ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو

شامِ الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو

آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منیر نیازی

25/05/2024

کامیابی کا حصول ایک سادہ عمل ہے۔ ایک درست اور ترجیحی کام، درست طور پر درست وقت پر انجام دیں ۔

آرنلڈ ایچ گلاسگو

24/05/2024

منصوبہ بندی ، مستقبل کو حال میں مقید کرنے کا نام ہے تا کہ آپ حال ہی میں اس پر کچھ کام کر سکیں

24/05/2024

لفظ ، وجود کی رات میں جگنو کی طرح ہوتے ہیں

24/05/2024

کسی کی تلاش میں مت نکلو لوگ گم نہیں ہوتے بدل جاتے ہیں۔

23/05/2024

ڈاک ٹکٹ کی طرح اپنے مقصد سے چپکے رہو، جب تک کہ منزل پر نہ پہنچ جاؤ
جوش بلنگر

22/05/2024

مشکل سے مشکل ترین سفر کی تکمیل کے لیے بھی اگرچہ ایک وقت میں ایک قدم ہی چلنا ہو گا لیکن ہمیں چلتے رہنا چاہیے۔

20/05/2024

اپنے بارے میں نہ کسی پیر سے پوچھو نہ کسی فقیر سے !

19/05/2024

غلط بیانی اخلاق و مذہب دونوں کے نقطہ نظر سے بہت بڑا جرم ہے۔

ٹیپو سلطان

18/05/2024

احمد فراز

18/05/2024

امربیل

15/05/2024

A sycophant can never be made to feel shame of his degrading act and rather he would do the same more on being asked not to demean himself.
Anuj Somany

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Lahore