Medicos study Corner

Medicos study Corner

Share

This page is made for Medical students.We'll upload notes and videos related to MBBS,BDS and MDCAT.

15/05/2026

پریس ریلیز

ہم، اسپیشل پے پیکیج کے تحت تعینات ہونے والے ڈاکٹرز، عوام اور میڈیا کے ذریعے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

ہمارے اس اسپیشل پے پیکیج کا تیسرا ماہ شروع ہو رہا ہے، مگر تاحال ہمیں کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

وقتِ تقرری پر ہمیں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ یہ نیا اسپیشل پے پیکیج ڈاکٹرز کے لیے فائدہ مند ہوگا، جس کے تحت تنخواہ کی ادائیگی براہِ راست مرکز سے کی جائے گی اور لوکل فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طریقہ کار کو بائی پاس کیا جائے گا۔ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تنخواہ ہمیں براہِ راست ادا کی جائے گی، جیسے مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں ادائیگی کا نظام ہے۔ لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اس وقت تنخواہ کی ادائیگی کے چینل سے متعلق کوئی واضح پلان موجود نہیں ہے، اور کوئی بھی حکام اس حوالے سے واضح جواب دینے سے قاصر ہیں۔ اب سی ای او کی جانب سے ہمیں تنخواہ قسطوں میں وصول کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ نصف تنخواہ ابھی وصول کر لیں، جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کا کوئی مقررہ وقت اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

قانونی طور پر بھی یہ عمل قابلِ قبول نہیں ہے۔ پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17.1 کے تحت تنخواہ اگلے ماہ کے پہلے کاروباری دن پر واجب الادا ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال اس قانون کی بھی خلاف ورزی ہے

مزید برآں، محکمہ اب اسی اسپیشل پے پیکیج کے تحت 1000 نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ زمینی سطح پر پہلے سے تعینات ڈاکٹرز کو ابھی تک تنخواہ موصول نہیں ہوئی۔ اس صورتحال کے باعث موجودہ ڈاکٹرز اس نئے اسپیشل پے پیکیج کے حوالے سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ہم حکومت اور عوام کی بلا تعطل خدمت کر رہے ہیں، لیکن اگر ہمیں بروقت اور مکمل تنخواہ نہ ملی تو ہم میں شدید مایوسی پھیلے گی، جس کا براہِ راست اثر مریضوں کی دیکھ بھال پر پڑے گا۔

اس غیر واضح اور غیر یقینی پالیسی سے ہمارے اندر شدید عدم تحفظ پیدا ہو گیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1-تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایک واضح، شفاف اور باقاعدہ نظام فوری طور پر وضع کیا جائے، جس میں براہِ راست ادائیگی کا طریقہ کار شامل ہو۔
2-ڈاکٹرز کو مکمل تنخواہ بروقت اور بغیر کسی تاخیر کے ادا کی جائے، تاکہ پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17.1 پر عمل ہو سکے۔
3-اسپیشل پے پیکیج کے تحت ادائیگی کے طریقہ کار اور چینل کو تحری طور پر واضح کیا جائے۔
4-نئی بھرتی سے قبل موجودہ ڈاکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ ڈاکٹرز بلا تعطل اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔

جاری کردہ:
اسپیشل پے پیکیج کے تحت تعینات ڈاکٹرز

08/04/2026

پاکستان ہمیشہ زندہ باد

08/04/2026

Pakistan Zindabad

13/03/2026

*NTS Medical Officer Premium Course*

This course will cover
✨ Orientation session
✨ General Knowledge live lecture
✨ Live lecture on each System
✨ Past MCQS
✨ Important Stuff
✨ Mock test
✨ 24/7 availability
✨ MCQs discussion

Stretchy to tackle NTS exam

40% off available till the end of Ramzan .

Get maximum discount and register yourself.

Inbox for details
+923156248106

13/03/2026
23/03/2025

We've created a group for guidance related to Maryam Nawaz health clinic.
Comment to join this group

20/03/2025

Identify the procedure and comment on them

Comment on videotoscope observation

Photos from Dr.Muhammad Bin Mansha's post 20/03/2025
Photos from OET PRO BY MSC's post 09/03/2025
01/03/2025

Ramzan Mubarak Everyone

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Lahore