Bakht Raj Khan
Social and political Worker / Jamaat Islami /pakistan
یہ ایک منٹ کی گفتگو سننے لائق ہے،اسلام آباد میں سموسہ 40 روپے کا ہے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بجٹ کا کچا چٹھا کھول کے رکھ دیا
بشکریہ شاھد حق نواز
From Shahid haq Nawaz wall
12/06/2026
11/06/2026
سوشل میڈیا پر وائرل "بم پین" کی خبروں کی حقیقت کیا ہے ،
گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک مخصوص قسم کے پین کی تصاویر اور مختلف آڈیو پیغامات تیزی سے وائرل کیے جا رہے ہیں ،
ان پیغامات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پین بم کی طرح پھٹ جاتے ہیں اور عوام کو اِن سے خبردار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے ،
سوال یہ ہے کہ کیا کسی ایک ایسے شخص کا مستند انٹرویو موجود ہے جس نے یہ پین استعمال کیا ہو اور اِس کے ساتھ واقعی ایسا حادثہ پیش آیا ہو ؟
کیا کسی متاثرہ فرد کا نام ، پتہ یا باقاعدہ ویڈیو موجود ہے ؟
اگر ایسا کوئی حقیقی واقعہ رونما ہوا ہے تو اِس کے شواہد عوام کے سامنے آنے چاہئیں ،
میری ذاتی رائے میں بغیر تحقیق اور تصدیق کے محض تصاویر یا وائس میسجز فارورڈ ٹو فارورڈ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا درست عمل نہیں ،
ماضی میں بھی اِسی نوعیت کی کئی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں جو بعد میں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئیں ،
پاکستانی بچاری عوام پہلے ہی مختلف قسم اور نہ ہی ختم مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہیں ،
برائے مہربانی فرما کر ایسی غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے اِنہیں مزید ذہنی دباؤ میں مبتلا نہ کیا جائے ،
مزی
11/06/2026
🚨 بیٹیوں کی حفاظت صرف نصیحتوں سے نہیں ہوتی*
معاشرہ اُس وقت محفوظ بنتا ہے جب مجرم اپنے انجام سے ڈرتے ہوں، نہ کہ جب بیٹیاں اپنے خوابوں سے۔
تعلیم ضروری ہے، لیکن اپنی حفاظت اور دفاع کی تیاری بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
سراج الحق ارٹیکل 63۔62 پر پرا اترنے والا پاکستان کا واحد سیاستدان ہے
10/06/2026
لواری ٹنل موٹر سائیکلوں پر پابندی کیوں؟
اکثر بائیکرز یہ سوال کرتے ہیں کہ جب شاہراہِ قراقرم پر واقع عطا آباد ٹنلز سے موٹر سائیکل گزارنے کی اجازت ہے، تو لواری ٹنل (چترال) میں بائیکرز پر پابندی کیوں عائد ہے؟
لواری ٹنل 8.5 کلومیٹر لمبی مسلسل بند سرنگ ہے، جس میں زہریلی گیسوں، دم گھٹنے اور ہیوی ٹریفک کا شدید خطرہ ہے۔ یہاں ہنگامی اخراج کا راستہ نہیں۔ جبکہ عطا آباد 5 چھوٹی ٹنلز کا مجموعہ ہے جن کے درمیان کھلی ہوا موجود ہے۔ اسی جان لیوا خطرے کے باعث لواری ٹنل میں بائیکس سختی سے منع ہیں، جبکہ عطا آباد ٹنلز میں بائیک چلانے کی مکمل اجازت ہے۔
لواری ٹنل ایک "بند ڈبہ" ہے – جہاں 8.5 کلومیٹر تک باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، اسی لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کسی قسم کا رسک نہیں لیتی۔"
া
10/06/2026
چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس میں پودے خود اندھیرے میں روشنی دینے لگے ہیں، وہ بھی بغیر کسی بجلی کے۔
تحقیق کے ذریعے ماہرین نے جگنوؤں اور بایولومینیسنٹ فنجائی کا ڈی این اے پودوں کے سیلز میں داخل کیا، جس کے نتیجے میں عام پودے قدرتی طور پر چمکنے لگے۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت آرکڈز، سورج مکھی اور گلِ داؤدی جیسے پودے مسلسل ہلکی مگر واضح روشنی خارج کر رہے ہیں۔
اس تحقیق کے پیچھے موجود بایوٹیک کمپنی Magicpen Bio کے بانی لی رینہان، جو China Agricultural University سے پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، ایک ایسے مستقبل کا تصور پیش کرتے ہیں جہاں پارک اور باغات خود بخود روشن ہوں گے۔ ان کے مطابق یہ پودے کم توانائی والے متبادل کے طور پر عوامی مقامات، واک ویز اور ایکو پارکس کو روشن کر سکتے ہیں، جس سے بجلی پر انحصار کم ہو جائے گا۔
اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر کامیاب ہو جاتی ہے تو مستقبل کے شہر تاروں اور بلبوں سے نہیں بلکہ پودوں اور درختوں سے روشن ہوں گے۔ یہ تصور کسی سائنس فکشن فلم جیسا لگتا ہے، مگر حقیقت میں یہ ایک ممکنہ ماحولیاتی حل بن سکتا ہے۔
یہ ایجاد نہ صرف توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ ایک خوبصورت، قدرتی اور پائیدار دنیا کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے — ایک ایسی دنیا جہاں روشنی بھی زمین سے اگتی ہو۔
Source: Li Renhan et al., Magicpen Bio, China Agricultural University, 2026. Reported by Euronews and Futurism.
Dr. Plants Shaibzada Dr.H.Nouman
دل کو چھو لینے والی کہانی ❤️🥹
گرین فلیگ ماڈل سکول سرائی پائین رحمان آباد کے طالب علم عبداللہ ایک موذی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے۔ طویل علاج کے بعد وہ تقریباً 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنے سکول واپس آ گئے ہیں۔
عبداللہ کی صحت یابی میں ان کی معلمہ بلقیص اعظم کا کردار قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے انسانیت اور ایثار کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کیا
الحمدللہ، آج عبداللہ اور ان کی محترم ٹیچر دونوں صحت مند ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ دونوں کو ہمیشہ صحت، خوشی اور کامیابیوں سے نوازے، اور ہمیں بھی ایک دوسرے کی مدد اور خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️�
07/06/2026
ایک ڈاکٹر بننے کے لیے برسوں کی محنت، بے شمار قربانیاں اور والدین کی دعائیں درکار ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر ماہنور ناصر کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ نہ صرف طبی برادری بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
ہسپتال علاج اور خدمت کے مراکز ہوتے ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم ڈاکٹر ماہنور ناصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات و انصاف کے منتظر ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore