Azadari network

Azadari network

Share

عزاداری امام حسین علیہ السلام مقصد حیات ہے ۔

23/07/2025

اربعین زیارات 168000 کھانا ویزہ مکمل زیارات۔
ٹرانسپورٹ
ویزہ ٹرانسپورٹ 122000 محدود سیٹیں۔
03322288281

23/10/2024

سب مسلمان کو منحوس ریاست کے خلاف ایک ہونا ہوگا ورنہ اگلی باری آپکی بھی ہوسکتی ہے ۔۔

14/10/2024
14/06/2024

پیام بعثت احکام سیریز

1۔ کیا مرحومین کے نام کی قربانی کی جا سکتی ہے؟
2۔ ایک جانور میں کتنے لوگ حصہ ڈال سکتے ہیں؟
3۔ جانور کے کن عیوب کا خیال رکھنا چاہئیے؟
4۔ جانور کے کن حصوں کا گوشت کھانا حرام ہے؟


لنک کمنٹ میں

06/04/2024

جو مومنین یوٹیوب پر کام کررہے ہیں اور چینل کو فری میں گرو کروانا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں انشاءلله ملکر ایک دوسرے کے چینل کو گرو کروائینگے

03/04/2024

Link coment main

21/03/2024

🏴مجلس رحلت زوجہ رسول ص، ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا,
🎙️مقرر: حجت الاسلام مولانا سید شان علی زیدی
🕕دورانیہ 31 منٹ
⬅️پیشکش: پیام بعثت

لینک کمنٹ میں

26/01/2024

مومنین تکفیری کتنا بھی میٹھا بن جائے اس پر یقین مت کرنا۔
منافق کبھی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

26/01/2024

ضلع جھنگ کے مومنین ہوشیار رہیں کچھ شیعہ سیاستدان ایک تکفیری کو سپورٹ کررہے ہیں،
یہ لوگ کبھی بھی امن پسند نہیں ہوسکتے جیتنے کے بعد اپنا کام دکھائے گا ۔

07/01/2024

دھشت گردوں کی آپسی لڑائی میں ایک دھشتگرد مارا گیا ہے اور راجہ صاحب کے خلاف بھونک رہے ہیں ۔۔ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی طرف کسی میلی آنکھ دیکھنے کی جرآت کی وہ انکھ نکال پھینکیں گے ۔۔

03/10/2023

مرزا دبیرؒ

فردوسِ بریِں گُلشنِ رُخسار ہے کس کا
خورشیدِ مبیں خالِ ضیا بار ہے کس کا
عیسیٰؑ جسے کہتے ہیں وہ بیمار ہے کس کا
داماد وصی حیدرِؑ کرّار ہے کس کا

حیدرؑ کا برادر ہے وہ زہرا کا (س) پدر ہے
محبوبِ خدا، شاہِ رُسلؐ، خیرِ بشر ہے

نہ روز نہ شب اور نہ خورشید و قمر تھے
نہ حور و ملائک تھے نہ جن تھے نہ بشر تھے
نہ کوہ نہ دریا نہ بیاباں نہ شجر تھے
لوح و قلم و عرش و فَلک کے نہ اثر تھے

واللّلہ کہ کچھ بھی نہ تھا اور تھا بھی تو کیا تھا
بس ایک خدا دوسرا محبوبِؐ خدا تھا

دو مِیم جو اک نامِ محمّدؐ میں ہیں باہم
اک میم موخّر ہے اور اک میم مقدّم
اوّل یہؐ ملائک سے ہیں اور آخرِ آدم
آغاز اور انجام سے ہے زیبِ دو عالَم

بعد آئے ہیں پر سب سے نخُست آئے ہیں مولاؐ
دیر آئیں نہ کیونکر کہ درُست آئے ہیں مولاؐ

لیکن یہ احادیث میں صادقؑ سے ہے تحریر
کی خلق جو اللّلہ نے روحِ شہِؐ تطہیر
منظور خدا کو ہوئی افزائشِ توقیر
مستغرقِ روح اُس نے کیا تب عسَل و شِیر

فرمایا کہ تُو کون ہے رُتبہ میرا کیا ہے
اُسؐ نے کہا میں بندہ ہوں تُو میرا خدا ہے

ناگہ ہوئی برخاستہ روحِ شہِؐ خوش ذات
اور قطرہ فِشانی کے عجب معجزے کے سات
تھے چار ہزار اور صَد و بست وہ قطرات
قدرت پئے ہر قطرہ تھی پھیلائے ہوئے ہات

نِیساں جو کبھی برسا تو گوہر ہوا پیدا
ہر قطرے سے یاں ایک پیمبر ہوا پیدا

جاتے تھے جہاں فَرق پہ تھا ابر کا سایا
سایا تھا مگر جسمِ مبارک نے نہ پایا
ملبوسِ بقا حق نے جب اسؐ قد کو پنھایا
سائے کو پئے چشمِ جہاں سُرمہ بنایا

بالذّات کسی چشم میں بینائی کہاں ہے
سایہ وہی نورِ نظرِ چشمِ جہاں ہے

یا حق کا جو عاشق تھا وہؐ اللّلہ کا پیارا
اُس عشق میں تھا شِرک نہ سائے کا گوارا
یا خلوتِ اللّلہ و نبی کر کے نظارا
خود فرطِ ادب سے کیا سائے نے کنارا

افلاک کے سائے میں تو سب اہلِ زمیں ہیں
اور سایۂ خیر الاُممؐ افلاکِ بریں ہیں

کیا سائے کے گُم ہونے کا مضمون مِلا واہ
گو ساکنِ افلاک میں کوئی نہیں گمراہ
پر مثلِ پیمبرؐ تو نہیں عارفِ اللّلہ
واں سائے کو چھوڑا کہ وہ اُن کو کرے آگاہ

واجب تھی دوعالَم کی ہدایت شہِؐ دِیں پر
سایا تو فلک پر رہا آپؐ آئے زمیں پر

از مرثیہ: فردوسِ بریِں گُلشنِ رُخسار ہے کس کا

میلاد پُر خیر و برکت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم و امام جعفر صادق علیہ السلام سبھی مومنین کو مبارک ہو

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Lahore