Daily Read
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Read, Blogger, Lahore.
22/12/2024
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا۔
سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیے گئے۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔ اننگ تاخیر سے شروع ہونے پر پاکستان کا ایک رن کم ہوگیا اور جنوبی افریقا کو 308 رنز کا ہدف ملا۔
اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب نے سنچری 91 گیندوں پر بنائی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے رابادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار کو ڈراپ کیا گیاْ۔
قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم،کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افریقا کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
22/12/2024
*بشارالاسد کی اہلیہ نے طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائرکردی، ترک میڈیا کا دعویٰ*
ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ معزول شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
دو ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہوئی ہے۔
ترک میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسماالاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسما الاسد ماسکو میں خوش نہیں ہیں اور واپس برطانیہ اپنی والدہ کے پاس جانا چاہتی ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں، پلی بڑھیں اور تعلیم حاصل کی، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔
ترک میڈیا کا دعوٰی ہے کہ اسماالاسد نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ سابق شامی خاتون اول کی والدہ نے بھی انگلینڈ میں قانونی فرم سے رابطہ کیا ہے تاکہ بیٹی کی واپسی کے لیے کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔
مئی 2024 میں شام کے صدارتی دفتر نے اطلاع دی تھی کہ 48 سالہ اسما الاسد میں لیوکیمیا (خون کا کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے۔ صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسما کو علاج کے خصوصی پروٹوکول سے گزرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں وہ عوامی مصروفیات سے دور رہیں گی۔
ترک میڈیا کے مطابق ماسکو میں اسما کے علاج کی مناسب نگرانی ممکن نہیں، اس لیے بھی وہ جلد لندن منتقل ہونا چاہتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی قانونی فرم نے اسما کی والدہ کو بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی واپسی صرف صحت کے مسائل کی بناء پر ممکن نہیں، انہیں بشارالاسد سے علیحدگی بھی اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ برطانیہ واپسی میں اسما کو بہت سی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہوگا، جن میں ان کے خلاف بندعنوانی، غبن اور دیگر الزامات ہیں۔خاتون اول بننے کے بعد سے ان کی دولت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
لندن کے ایک شامی نژاد سنی خاندان میں پیدا ہونے والی اسما کے والد ماہر امراض قلب تھے اور ایک پرائیویٹ کلینک میں پریکٹس کرتے تھے۔ ان کی والدہ ایک سفارت کار تھیں اور لندن میں شامی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طور پر کام کرچکی تھیں۔
اسما نے معروف کنگز کالج سے کمپیوٹنگ میں گریجویشن کی اور پھر لندن میں ایک بینکر کے طور پر اپنا کریئر شروع کیا۔ وہاں ان کی ملاقات بشار الاسد سے ہوئی جنہوں نے طب میں گریجویشن کی تھی اور لندن میں امراض چشم کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے سن 2000 میں انتقال کے بعد 34 سالہ بشار کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے چند ماہ بعد بشار الاسد نے اسما سے شادی کر لی جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، دونوں کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسما الاسد نے ڈکٹیٹر شوہر کے دور حکومت میں عیش وعشرت بھری زندگی گزاری اور خاتون اول کی حیثیت سے انہوں نے گھریلو اشیاء اور کپڑوں پر لاکھوں ڈالر اڑائے۔
شام میں خانہ جنگی کے دوران جب بشار حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جارہے تھے ایسے میں انہوں نے پنے شوہر کا خوب دفاع کیا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم رہیں۔
ترک اخبار کے مطابق اسما الاسد جو کبھی شام کی خاتون اول تھی اب نئی زندگی شروع کرنے لیے اپنے تمام کارڈ کھیلنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے۔
21/12/2024
حکومت اور جے یو آئی میں مذاکرات کامیاب، مدارس بل پر نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق
اسلام آباد: حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر مذاکرات کامیاب ہوگئے اور نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ن مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں بڑی بیٹھک ہوئی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود بھی ان کے ساتھ تھے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم کے درمیان مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیش رفت ہوئی، وزیراعظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ وزارت قانون اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سے مدارس بل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ہم نے کہا بل پر جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر حکومت فیصلہ کرے، امید ہے ہمارا مطالبہ مانا جائے گا، ایک دو روز میں خوش خبری ملے گی۔
گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا لمبا پولیس مقابلہ
گجرات میں پولیس مقابلے میں کل دن سے جاری ہونے والا پولیس مقابلہ ابھی صبح 7:12 پہ چار ملزمان پار کر دیئے گئے
منشیات فروشی وغیرہ مقدمات میں مطلوب ملزم فیصل ہنج اور اسکے ساتھیوں کے ساتھ ضلع گجرات کی پولیس کا مقابلہ شروع ہوا تھا جس میں فیصل عرف فیجی ، اس کا بھتیجا اور دو ساتھی جہنم واصل
ملزمان نے 2 ، دن پہلے دوران ریڈ ایلیٹ فورس کے اہلکار کو شہید کیا تھا
15/12/2024
انوکھی ڈکیتی، کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اب قیمہ بھی محفوظ نہیں رہا۔۔
)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بے لگام ڈاکوؤں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا۔شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون، موٹر سائیکل، رقم اور دیگر اشیا چھیننے کے ساتھ ساتھ انوکھی واردات بھی کر ڈالی۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا۔لیاقت آباد میں ہونے والی یہ انوکھی واردات گزشتہ شام ہوئی، موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر ملازم سے 10 کلو قیمہ چھینا اور فرار ہو گئے۔ شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے، میں سمجھا موبائل فون اور کیش چھیننے آئے ہیں، لیکن ملزمان وہ قیمے کی تھیلیاں چھین کر لے گئے۔شہری نے کہا کہ شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون اور کیش چھیننے کے ساتھ ساتھ اب گوشت کا قیمہ بھی چھیننا شروع کر دیا ہے۔
It's Take Courage to be successful 💪🏆
30/08/2024
عمران خان، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم ہیں، پر حالیہ برسوں میں متعدد مقدمات درج ہوئے ہیں۔ آئیے ان مقدمات کی تفصیل پر نظر ڈالتے ہیں:
1. "توشہ خانہ کیس"
توشہ خانہ کیس، عمران خان کے خلاف سب سے زیادہ زیر بحث آنے والا مقدمہ ہے۔ توشہ خانہ ایک حکومتی ادارہ ہے جہاں حکومتی افسران اور وزراء کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔ الزام یہ ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف وصول کیے اور ان میں سے بعض تحائف کو کم قیمت پر فروخت کیا۔ اس کیس میں عمران خان پر بدعنوانی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔
2. "غیر ملکی فنڈنگ کیس"
پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں غیر ملکی فنڈنگ کا کیس دائر کیا گیا تھا، جس میں الزام تھا کہ پارٹی نے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ان فنڈز کی وصولی کو چھپانے کی کوشش کی اور الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کیں۔ اس کیس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی کو قصوروار قرار دیا اور عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
3. "توہین عدالت کیس"
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے متعدد کیسز بھی درج ہوئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تقاریر اور بیانات میں عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ اس کیس میں عمران خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عدلیہ کے احترام اور آزادانہ فیصلوں میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔
4. "الزامِ دہشت گردی"
ایک اور اہم کیس جس میں عمران خان ملوث ہیں وہ دہشت گردی کے الزامات کا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی جلسوں اور مظاہروں کے دوران حکومت اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے، جو دہشت گردی کی دفعات کے تحت آتے ہیں۔ اس کیس میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی۔
5. "توشہ خانہ ریفرنس"
یہ مقدمہ توشہ خانہ کیس سے جڑا ہوا ہے، جس میں عمران خان پر مزید الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توشہ خانہ سے تحائف وصول کیے اور ان کا غلط استعمال کیا۔
6. "القادر ٹرسٹ کیس"
القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کی طرف سے ایک پاکستانی بزنس مین ملک ریاض سے وصول کیے گئے 190 ملین پاؤنڈز کے معاہدے میں حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس کیس میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری رقم کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا۔
7. "آرٹیکل 62/63 کا کیس"
عمران خان پر بعض حلقوں کی طرف سے آرٹیکل 62/63 کے تحت بھی کیس دائر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ یہ مقدمہ ان کے مالی معاملات اور اثاثوں کے اعلان میں مبینہ طور پر جھوٹ بولنے سے متعلق ہے۔
8. "سیاسی مقدمات اور دیگر الزامات"
عمران خان کے خلاف مختلف سیاسی مقدمات بھی دائر کیے گئے ہیں، جن میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مخالفین کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کیں، حکومت میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور قومی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
9. "زمان پارک آپریشن اور مقدمات"
زمان پارک آپریشن کے دوران عمران خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید مقدمات درج کیے گئے۔ ان مقدمات میں پولیس پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے الزامات شامل ہیں۔
10. "بیانیہ اور میڈیا ٹرائل"
عمران خان کے خلاف میڈیا میں بھی مختلف بیانیے اور مہمات چلائی گئی ہیں، جن میں ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے اور حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش کی۔ اس تناظر میں بھی ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے۔
25/08/2023
The Historic Gandhi Jinnah Talks 1944: A Step Towards a Divided Nation The Gandhi Jinnah Talks, held in 1944, was a critical occasion within the history of India's battle for autonomy.
23/08/2023
Cripps Mission 1942: The Forgotten Turning Point in Indian History Cripps Mission 1942The Forgotten Turning Point .Cripps Mission of 1942 holds a put of monstrous significance within the archives of Indian history.
Click here to claim your Sponsored Listing.