Raabi-Graphy
"شاید تم نے اپنا دل کسی غیر مناسب زمین میں بو دیا، سو تم مرجھا گئے۔۔🌻
اَفلاک کے پَردوں سے جاری ہُوا فَرمان...!!
وَالعصر..!! خَسارے ہی خَسارے میں ہے اِنسان
تُو اِنتخابِ رنگ میں مصروف اور اِدھر
کوئی تیرے جُنوں میں سِیاہ پوش ہو گیا
ر ا ب ی
اگر یہ کہہ دو، بغیر میرے نہیں گزارا، تو میں تمھارا
یا اُس پہ مبنی کوئی تآثر، کوئی اِشارا، تو میں تمھارا
غُرور پرور، انا کا مالک، کچھ اِس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے، جو تم نے اِک نام بھی پُکارا، تو میں تمھارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہوں لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمھارا
تمھارے ہونے کہ فیصلے کو، میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقّدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمھارا
یہ کِس پہ تعویذ کررہے ہو، یہ کِس کو پانے کہ ہیں وظیفے
تمام چھوڑو بس ایک کرلو جو استخارہ، تو میں تمھارا
تمھارا عاشق، تمھارا مُخلص، تمھارا ساتھی، تمھارا اپنا
رَہا نہ اِن میں سے کوئی دنیا میں جب تمھارا، تو میں تمھارا
ر ا ب ی
کسی نہ کسی ذکر کو اپنی عادت بنالیں. تسبیح سے خود کو جوڑ لیں. چلتے پھرتے اللہ کو یاد کریں. اللہ کو یاد کرنے کے لیے وقت جگہ اور فرصت کی کوئی قید نہیں. چلتے پھرتے کام کاج کرتے سفر میں اپنی زبان پر ذکر کو جاری رکھیں. ذکر دلوں کے سکون کا باعث ہے
کچھ کہانیاں دِل میں قید کرنے کے لیے ہوتی ہیں ، وہ کہانیاں کسی کو سنائی نہیں جاتیں نہ ہی کاغذ پر لکھی جاسکتی ہیں، وہ کہانیاں خود سے خود تک ہوتی ہیں اور ہماری زندگی کے ساتھ ہی ختم ہوکر ہمارے ساتھ ہی دفن ہوجاتی ہیں۔
صبح میں November، دن میں October، اور رات میں February چل رہا ھے!!🙂
"_وہ جذباتی سی لڑکی آج اتنی سیانی ہے کہ..
ناپسندیدہ رویوں پہ شکایت نہیں کرتی،چھوڑنے والوں کی منتیں نہیں کرتی،بلکہ معمول کی طرح مسکرا کےخود ہی دور ہو جاتی ہے....ہائے میں صدقے میری ہمت اور حوصلے پہ.. 🙂 💔
✰بس اللّٰہ ہی تو ہے♥️
✰جسے ہر بات بلا جھجک بتا دی جاتی ہے🤗
25/06/2021
خوبصورت شام ❤️☺️
"خوبصورت ہوتى ہیں لڑکیاں ،
من گھڑت محبتوں پہ رونے والى،
جھوٹ کو سچ سمجھنے والى،
بارش میں خود کو بھگو کر،
کتابوں کو بچانے والى،
رشتے نبھانے والى،
ماں باپ کا مان رکھنے والى،
بھائيوں پہ جان لٹانے والى،
نگاہیں چرانے والى،🙃
بہت انمول ہوتى ہیں لڑکیاں🖤🥀
Click here to claim your Sponsored Listing.