Mehrunisa Rizwan

Mehrunisa Rizwan

Share

Welcome to my world!

I'm a curious and playful young adventurer, excited to share my daily routine, imaginative storytelling, and fun-filled playtime videos with you!

25/10/2025

کل میری سالگرہ تھی
اماں کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف تھیں، مجھے اگنور کر کے۔ جس کی سالگرہ ہے اسکو لفٹ ہی نہیں کروا رہے تھے دونوں اماں اور ابا۔
میں نے بھی کوشش کر کے کوئی اچھی تصویر نہیں بننے دی، اب میرے سامنے بیٹھے فوٹوز کی چھانٹی کر رہے ہیں، لگے رہو۔۔۔
میں ان سب کی شکر گزار ہوں جو میری سالگرہ کے موقع پر آئے اور تحائف بھی لائے، میں نے نوٹ کیا ہے کہ اس بار سکول سے متعلق چیزیں زیادہ ملی ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سکولنگ کو نارملائز کیا جارہا ہے۔ حالانکہ مجھے ہوم اسکولنگ اچھی لگتی ہے، دن میں اماں کے پاس پڑھو، شام میں پارک کھیلنے جاؤ۔
مگر عنقریب مجھے اسکول جانا ہو گا۔ صبح جاگتے ہی اماں ابا کے ساتھ لاڈیاں کرنا، ناشتے سے پہلے اماں کے ساتھ کھیلنا۔ اپنی مرضی سے جاگنا، ابا اور اماں ہر روز کسی بھی وقت میرے ساتھ کھیل سکتے ہیں، کسی بھی وقت مجھے باہر سیر کروانے لے جاسکتے ہیں۔ یہ سب ختم ہو جائے گا۔ سب بدل جائے گا۔
اب صبح جاگتے ہی میرے سکول جانے کی تیاری، سکول سے واپس آ کر ہوم ورک، قرآن پاک کی تعلیم، اور پھر تھک ہار کر سو جانا۔۔۔ دوسرے شہر جانے کا پلان میری سکول کی چھٹی کے مطابق ہوگا۔ یہ چار سال ہی اصل زندگی تھی۔ آگے ریس لگی ہے، وقت کے ساتھ تیز چلنا ہو گا، کتاب، سکول، ہوم ورک، ایگزام، گیمز یہ سب ہوگا۔۔ مگر
اماں ابا کے ساتھ 24/7 ساتھ رہنے کا موقع نہیں ہوگا۔
خیر، آپ مجھے سالگرہ مبارک کہہ سکتے ہیں

01/09/2025

نانا جی اور نینی کی طرف سے برتھ ڈے گفٹ، میری نئی سائیکل۔۔۔

30/08/2025

ارے واہ، تو اسے رین بو (Rainbow ) کہتے ہیں؟

26/08/2025

موسم اچھا ہے، باہر نکلیں، سیر کریں۔۔۔۔
اگر آپ بھی میری طرح آفس یا سکول نہیں جاتے۔۔۔۔

10/04/2025

وہاں گھڑسواری بھی کی۔

10/04/2025

آج میں اماں اور عائشہ خالہ کے ساتھ The Oasis Golf & Aqua Resort گئی تھی، وہاں یہ کچھ مزے کا جھولا تھا۔

09/04/2025

عید گزر گئی، چھٹیاں گزر گئیں، موجیں ختم اور عیدی بھی ختم۔
لیکن کا ٹرینڈ ختم نہیں ہو رہا تھا اسلیے سوچا ایک تصویر ایڈٹ کر لوں۔
کیسی لگی؟

Photos from Mehrunisa Rizwan's post 31/03/2025

آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lahore