Basic Islamic Knowledge

Basic Islamic Knowledge

Share

اس پیج پر آپکو بنیادی اسلامک نالج دیا جائے گا ایسے سوالات جن کا جواب ہرمسلمان کو پتاہوناچاہیے۔

22/03/2024

Follow me:
https://www.facebook.com/profile.php?id=61555794367030&mibextid=ZbWKwL

KirKas "Welcome to KirKas! � We are your go-to destination for all things creative and fun. Join us for daily inspiration, DIY projects, art, and tips to brighten your day. Let's create something amazing together!"

22/09/2023

بیوی کے منہ میں لقمہ دینے پر صدقہ کا ثواب
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں حجۃ الوداع والے سال میں بہت زیادہ بیمار ہو گیا تھا۔ جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے تو میں نے کہا میری بیماری زیادہ ہو گئی ہے اور میں مالدار آدمی ہوں اور میرا اور کوئی وارث نہیں ہے، صرف ایک بیٹی ہے تو کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر دوں؟
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں نے کہا آدھا مال صدقہ کر دوں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں نے کہا کہ تہائی مال صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں تہائی مال صدقہ کر دو اور تہائی بھی بہت ہے، تم اپنے ورثا کو مالدار چھوڑ کر جاؤ یہ اس سے بہتر ہے کہ تم ان کو فقیر چھوڑ کر جاؤ، اور وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور تم جو بھی خرچ اللہ کی رضا کے لیے کرو گے اس سے تمہیں اللہ کی طرف سے اجر ملے گا، حتی کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میں ڈالو گے اس پر بھی اجر ملے گا۔

22/09/2023

شیخ عبدالقادر جیلانی کے نورانی ارشادات
• علم کا تقاضا ہے، اگر تم علم پر عمل کرتے تو دنیا سے بھاگتے، کیونکہ علم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو حب دنیا پر دلالت کرتی ہو۔
• عالم اگر زاہد نہ ہو تو اپنے زمانے والوں پر عذاب ہے۔
• مومن اپنے اہل و عیال کو اللہ پر چھوڑتا ہے اور منافق زر و مال پر۔
• اپنی مصیبتوں کو چھپاؤ اللہ کا قرب حاصل ہوگا۔
• بہترین عمل لوگوں کو دینا ہے لوگوں سے لینا نہیں۔
• ظالم اپنے ظلم سے مظلوم کی دنیا خراب کرتا ہے اور اپنی اخرت۔
• وہ روزی جس پر شکر نہ ہو اور وہ تنگی جس پر صبر نہ ہو فتنہ ہے۔
• جسے کوئی ایذا نہ پہنچے اس میں کوئی خوبی نہیں۔
• مسکینوں کو ناخوش رکھ کر اللہ تعالی کو راضی رکھنا ممکن نہیں ہے۔
• میں ایسے مشائخ کی صحبت میں رہا ہوں کہ ان میں کسی ایک کی دانت کی سفیدی میں نے نہیں دیکھی۔
• دنیا دار دنیا کے پیچھے دوڑتے ہیں اور دنیا اہل اللہ کے پیچھے۔

22/09/2023

میاں بیوی ایک دوسرے کا ستر نہ دیکھیں
یہ مضمون ضرور پڑھیں اور نسیان کے مرض سے بچیں۔
اسلامی تعلیم یہ ہے کہ زوجین بھی اپس میں بالکل بے شرم نہ ہو جایا کریں بلکہ حتی الامکان ستر کا خیال رکھیں، چنانچہ ایک مرسل روایت میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد مبارک نقل کیا ہے۔
جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جائے تو حتی الامکان ستر پوشی کرے اور جانوروں کی طرح بالکل ننگے نہ ہو جایا کریں۔
معلوم ہوا کہ حیا کا تقاضا یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے ستر کو نہ دیکھیں۔ سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں پوری زندگی نہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ستر دیکھا، نہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا دیکھا۔ اس بات کا خاص لحاظ رکھ کر شرم و حیا کا ثبوت دینا چاہیے۔ والدین کے اعمال و اخلاق کا اولاد پر بہت اثر پڑتا ہے۔ اگر ہم شرم و حیا کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوں گے تو ہماری اولاد بھی انہی صفات و خصائل کی حامل ہوگی۔ اور اگر ہم شرم و حیات کا خیال نہ رکھیں گے تو اولاد میں بھی اس طرح خراب جراثیم سرایت کر جائیں گے۔ آج ٹیلی ویژن اورموبائل پر ننگے اور انسانیت سے گرے ہوئے مناظر دیکھ کر ہمارے معاشرے میں ان کی نقل اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کا بالکل لحاظ نہیں رکھا جاتا کہ ہمارا رب اور ہمارا خالق و مالک تنہائیوں میں بھی ہمارے اعمال سے پوری طرح واقف ہے۔ وہ اس بدترین حالت میں بھی ہمیں دیکھے گا تو اسے کس قدر ناگوار گزرے گا۔ اس لیے اللہ سے شرم کرنی ضروری ہے۔ یہ شرم کا جز ہی ہمیں ایسی بری باتوں سے بچا سکے گا۔
علاوہ ازیں ستر پوشی میں لاپرواہی کا ایک اور نقصان حضرت فقہاء نے لکھا ہے کہ اس کی وجہ سے آدمی پر بھول اور نسیان کا غلبہ ہو جاتا ہے اور ضروری باتیں بھی اسے یاد نہیں رہتی۔ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بھول کا مرض پیدا کرنے والی چیزوں میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اپنی شرمگاہ سے کھیل کرے اور اس کی طرف دیکھے۔
شامی جلد الف ص 25 کتاب اطہارۃ مطلب ست تورس النسان
بہرحال نظر سے سعادت ہونے والی نامناسب باتوں میں سے اپنے ستر پر بلا ضرورت نظر کرنا بھی ہے جس سے نظر کو محفوظ رکھنا چاہیے۔

22/09/2023

اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :جس شخص نے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا محبت کے طور پر, اللہ تعالی اس کے لیے بانٹ نیکیاں لکھتے ہیں ,اگر اس نے معانقہ کیا تو دس نیکیاں ,اگر بوسہ لیا تو 20 نیکیاں, پھر اگر قربت کرےتو دنیا اور مافیہا سے بہتر ہے ۔پس جب فارغ ہو کر غسل کرے، پس اس وقت بدن کہ جس جگہ سے پانی بہے اس سے اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اس کا درجہ بلند ہوتا ہے اور اس کو اس غسل پر دنیا اور مافیہا سے زیادہ عطا کیا جاتا ہے ۔اور اللہ تعالی اس کی وجہ سے فرشتوں پر فخر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو میرے اس بندے کو ٹھنڈی رات میں اٹھا جنابت سے پاک ہونے کے لیے اور یقین کرتا ہے کہ میں اس کا رب ہوں۔ اے فرشتو تم گواہ رہو میں نے اس کو معاف کر دیا۔
(البرکتہ صفحہ 56 لابی عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن 782 ہجری)

Want your university to be the top-listed University in Kashmir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Azad Kashmir
Kashmir
12010