Breaking Updates

Breaking Updates

Share

Stay informed with Breaking Updates for in-depth coverage on the stories that matter most. Follow us for accurate, timely, and comprehensive news coverage.

From global events to local happenings, we bring you the latest updates as they unfold.

07/06/2026

‏کراچی بی آر ٹی بیلولائن منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بےقاعدگی کا انکشاف

07/06/2026

گلگت بلتستان انتخابات پولنگ جاری

جی بی کی 24 نشتوں پر
403 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

05/06/2026

جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کی بورڈنگ کے دوران اچانک نوز گیئر گرنے سے نیا بوئنگ طیارہ دھڑام سے زمین بوس ہوگیا۔

بوئنگ 9-787 طیارے نے 5 ماہ قبل لفتھانسا ایئر میں شمولیت کے بعد جنوری میں پہلی پرواز کی تھی۔ جمعرات کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے برج A15 پر لاس اینجلس کی پرواز LH-450 کی بورڈنگ کیلئے موجود تھا۔ حادثے کے وقت صرف عملے کے ارکان اور زمینی عملہ سوار تھا۔ لفتھانزا ترجمان کے مطابق متعدد افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

05/06/2026

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملے میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور میں این سی سی آئی اے میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ثاقب، اہلیہ سمیرا خان اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ کی، ملزمان غیرقانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے، مومنہ اقبال اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیں

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا، انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا

متن کے مطابق ثاقب چدھڑ نے 2023ء میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کرایا، اداکارہ مومنہ اقبال اور اُن کے شوہر کو دھمکیاں دی گئیں

05/06/2026

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک 19، طیب گوٹھ کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی فائر برگیڈ کی آگ بجھانے کی کوششیں

04/06/2026

کراچی میں سسٹم کے اہم کارندے مختیارکار اعجاز کو معطل کر دیا گیا

04/06/2026

راولپنڈی آئی جی پی اسٹاپ کے قریب پل اترتے ہی بارش کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر فیض آباد تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی

04/06/2026

اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کے رہائشی علی اصغر نے ہمبستری سے انکار کیوجہ سے اپنی 58 سالہ اہلیہ کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بناکر مار ڈالا، خود تھانے آکر اطلاع بھی دی

30/05/2026

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں مبینہ جعلسازی سے متعلق انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی۔

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں مبینہ جعلسازی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے جاری انکوائری میں اہم شواہد حاصل کرلیے اور نیب کی جانب سے جاری انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی۔

نیب ذرائع نے بتایاکہ اگلے مرحلے جعل سازی میں ملوث ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعل سازی کا شکار افراد کی تلاش شروع کردی، کچھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ایل ای آر پی افسران جعل سازی اور دھوکا دہی میں ملوث ہیں، ملزمان نے غیر قانونی طور پر تیار کردہ پلاٹس فائل فروخت کی ہیں۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ جعل سازی کا نشانہ بننے والے شہری نیب کراچی سے رابطہ کریں۔

29/05/2026

لاہور ہائیکورٹ نے ایف ائی اے کو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو اف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائز جاری کردیں

کسی مسافر کو آف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریر کرنا ہوں گی، فیصلہ

مسافر سے پوچھے گئے سوالات اور دیے گئے جوابات بھی ریکارڈ کیے جائیں عدالت

جہاں ممکن ہو انٹرویو یا گفتگو کو الیکٹرانک طور پر محفوظ کیا جائے، عدالت

آف لوڈنگ آرڈر یا پروفارما کی کاپی متاثرہ مسافر کو فراہم کی جائے،فیصلہ

عدالت نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا

عدالت نے شہری کو نائجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دے دیا

صرف خدشات، یا مبہم وجوہات پر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا، فیصلہ

جسٹس راحیل کامران نے شہری محمد عباس کی درخواست پر نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

درخواست گزار نے تمام دستاوایزات ہونے کے باوجود اف لوڈ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا فیصلہ

درخواست گزار کےمطابق امیگریشن کلیئرنس اور بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا، فیصلہ

درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے نے صرف اس خدشے پر سفر سے روکا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے، فیصلہ

درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا،،فیصلہ

آف لوڈنگ سے درخواست گزار کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، فیصلہ

بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، فیصلہ

ایف آئی اے کو اختیارات حاصل ہیں مگر وہ لامحدود نہیں ہیں فیصلہ

وجوہات ریکارڈ کرنا محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ قانونی تقاضا ہے، فیصلہ

انتظامی اختیارات شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق استعمال ہونا چاہئیں، فیصلہ

شہری کی بھائی کے پاس نائجیریا جانے کی وضاحت غیر معقول نہیں تھی، فیصلہ

ایف آئی اے نے مسافر کی وضاحت مسترد کرنے کی کوئی معقول وجہ ریکارڈ نہیں کی، عدالت

متاثرہ شہری چاہے تو ہرجانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، فیصلہ

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Karachi