K7
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from K7, Blogger, Gulberg Greens, Islamabad.
352.00 =پونڈ
301.50=یورو
74.50=سعودی ریال
76.60=درھم
281.00=امریکن ڈالر
35.00=ھانک کانک ڈالر
29/02/2024
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
29فروری 2024ء…… تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:
دریا:
سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 14 ہزار100 کیوسک اور اخرج 35 ہزار کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد7 ہزار 800کیوسک اور اخراج7 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل:آمد 14 ہزار 200کیوسک اور اخرج 14 ہزار 200 کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر):آمد 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 6 ہزار900 کیوسک اور اخراج 2 ہزارکیوسک۔
بیراج:
جناح: آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار500 کیوسک، چشمہ: 33ہزار100 کیوسک اوراخراج 32 ہزار کیوسک، تونسہ: آمد 34 ہزار500 کیوسک اور اخراج 34 ہزار500 کیوسک،گدو :آمد36 ہزار900 کیوسک اور اخراج31 ہزار700 کیوسک، سکھر: آمد 29 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک، کوٹری:آمد 4 ہزارکیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں: آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک ، پنجند: آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزارکیوسک۔
آبی ذخائر:
تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ 1440.78 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.829ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1112.35 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.615 ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجےکی ہے۔
٭٭٭
29/02/2024
واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کو محفوظ بنانے کیلئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا
کنٹریکٹ کے تحت پراجیکٹ ایریا میں موجود اہم ترین چٹانی نقوش کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور اُن کی ڈیجی ٹائزیشن کی جائے گی
واپڈا نے دیامر بھاشاڈیم پراجیکٹ ایریا میں چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کو محفوظ کرنے کے لیے مشاورتی خدمات(Consultancy Services) کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ چار کروڑ 65لاکھ روپے مالیت کا یہ کنٹریکٹ کوالٹی سالیوشنز ٹیکنالوجیز (Quality Solutions Technologies) نامی کمپنی کو دیاگیا ہے۔ کنٹریکٹ کے تحت دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں براہِ راست متاثر ہونے والی اہم ترین تاریخی چٹانی نقوش کی تھری ڈی سکینگ کی جائے گی، اُن کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور اُس ڈیٹا کو بروئے کار لاکر مختلف ایپلیکیشن کے استعمال سے اُن کی ماڈلنگ کی جائے گی۔مذکورہ مقصد کے لئے ایوارڈ کئے گئے مشاورتی خدمات کے کنٹریکٹ کا دورانیہ 8 ماہ ہے۔
جنرل منیجر(دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ) واپڈا نزاکت حسین اور کوالٹی سالیو شنز ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سعد احمد خان نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر (دیا مر بھاشا ڈیم کمپنی) عامر بشیر چوہدری، ایڈوائزر کلچرل مینجمنٹ واپڈا فریال علی گوہر اور چیف انجینئر (کنٹریکٹس)دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ عبدالرشید بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پاکستان کے شمالی علاقہ میں تعمیر کیا جارہا ہے جہاں تاریخی چٹانی نقوش بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ واپڈا اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں ثقافتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے مینجمنٹ پلان پر کام کر رہا ہے۔ مینجمنٹ پلان کا مقصد دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے باعث زیر آب آنے والی چٹانوں پر نقش کی گئی تصویروں اور تحریروں کو محفوظ بنانا، میوزیم کا قیام اور گلگت بلتستان خصوصاً چلاس اور اس کے نواحی علاقوں میں ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات عمل میں لانا ہے۔
دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے کلچرل مینجمنٹ پلان کے ذریعے 175سے 200 تک اہم ترین تاریخی چٹانی نقوش کی سکینگ کی جائے گی جو مختلف تاریخی ادوار کی عکاسی کرتی ہیں۔ جن تاریخی چٹانی نقوش کو محفوظ بنایا جائے گا، اِنہیں بین الاقوامی کنسلٹنٹ اور پاک جرمن آرکیولوجیکل مشن کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ہیرالڈ ہاپٹ مین (Professor Dr.Herald Hauptmann) نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔
28/02/2024
MGH Pakistan
By combining first class living with natural beauty, this one-of-a-kind housing project and resort aims to create unforgettable memories and guarantees unmatchable satisfaction. So, come and experience the magic of living at Pakistan’s first and only lake facing resort and housing project
10/02/2024
میرپور (عماد رانجھا)
میرپور کے بیشتر لوگ گردوں اور پیٹ کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
لاکھوں پاونڈ نذرانہ لینے والے اداروں کا حال آپ کے سامنے مسلم ہینڈ اور کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ فلٹریشن کے پلانٹ لوگوں کو زہریلہ پانی فراہم کر رہے ہیں جسے لوگ فلٹر کاصاف پانی سمجھ کر استعمال کرتے آ رہے ہیں
میرپور شہر اور اس کے گردونواح میں قائم فلٹریشن پلانٹس کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل پلانٹس کا پانی پینے کے لئے موزوں نہیں ہے
1- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع سکول نمبر 2 سیکٹر C/2 میرپور
2- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع نانگی قبرستان میرپور
3- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع MDA سیکٹر F/2 میرپور
4- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع پرانیاں ہٹیاں میرپور
5- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع ڈویژن ٹیچنگ ہسپتال میرپور
6- فلٹر پلانٹ واقع نانگی پارک ( لوکل گورنمنٹ) میرپور
7- فلٹر پلانٹ واقع ضلع کچہری نزد ہائی کورٹ (KORT) میرپور
8- مسلم ہینڈ فلٹر پلانٹ واقع سیکٹر B/4 میرپور
09/02/2024
میرپور وائے کراس کے قریب ایس۔ایل۔ائی کا ویل جام ہونے کے باعث حادثہ پچھلے چھے دنوں میں اسی مقام پر تیسرا حادثہ۔
میاں محمد بخش پبلک لائبرری آزاد کشمیر کی خوبصورت ترین لائبرری اور 38 ہزار کتابیں ہونے کے وجہ سے یہ آزاد کشمیر کی دوسری بڑی لائبرری کا درجہ رکھتی ہے..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Islamabad
04889