M Muhammad Ismail
Islam
Logon ko khair puhonchay | لوگوں کو خیر پہنچائیں!
09/04/2024
السلام علیکم
عید الفطر مبارک۔
#عیدالفطر
اللَّهُمَّ لاَ تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لاَ يَرْحَمُنَا.
اے اللّٰہ! ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کرے.🤲🏻
نبی کریم ﷺ کا حکم اور حضرت امیر معاویہ ؓ !
آپ ﷺ گھر میں نفل نماز بھی ادا کیا کرتے تھے، رات کے وقت میں تہجد کی نماز ادا فرماتے، وتر بھی تہجد کے وقت میں گھر میں ہی ادا فرماتے تھے، فجر کی سنتیں بھی اکثر گھر میں ہی ادا کر کے مسجد تشریف لے جاتے تھے۔ (صحیح البخاري)
یار غار ومزار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
"یار غار ومزار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ"
ؓ
25/12/2023
یونیورسٹی آف ویلنسیا کی ایک تحقیق جس میں 450,000 سے زیادہ افراد شامل تھے، یہ تحقیق بتاتی ہے کہ پرنٹ شدہ کتابیں پڑھنا، الیکٹرانک ڈیوائس اسکرین پر ڈیجیٹل پڑھنے سے زیادہ بہتر سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو شخص کاغذی کتابیں یعنی ہارڈ کاپی پڑھنے میں 10 گھنٹے گزارتا ہے، اس کے سمجھنے کے امکانات 6 سے 8 گنا تک بڑھ جاتے ہیں، بنسبت اس شخص کے جو ڈیجیٹل ڈیوائسز پر اتنا ہی وقت لگاتا ہے۔
The descent of mercy in the cold
|سردی میں رحمت کا نزول۔
توانائی انسان کو اُس وقت تک کامیاب بناتی ہے جب تک وہ ناچیز کاموں کو چھوڑ کر بڑے مقصدوں کی طرف بڑھتا رہے۔
زندگی کی اڑان میں، خوشیاں اور غم دونوں ایک جیسے پرندوں کی طرح آتے جاتے ہیں۔
کامیابی ان کے لئے ممکن ہوتی ہے جو نہیں سوچتے کہ وہ کام ناممکن ہو سکتا ہے۔
جہاں کہیں بھی رہیں اللہ سے ڈرتے رہیں:
اللہ کا ڈر ایسی چیز ہے جو بندے کو ہر برے عمل سے باز رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے۔
لوگوں کی بھیڑ میں ہو یا تنہا، اندھیرے میں ہو یا اجالے میں، جہاں کہیں بھی اور جس حال میں بھی ہوتا ہے اللہ کا خوف اسے تمام برائیوں سے بچا لیتا ہے ۔
اور اسی لئے اللہ نے "سورۃ الملك" میں ایسے بندے سے اس کی مغفرت اور اجر کبیر کا وعدہ کیا ہے جو بندہ اللہ کو نہ دیکھ کر بھی اس سے غائبانہ طور پر ڈرتا ہے...
03/12/2023
الحمداللہ آج بروز اتوار بوقت 11:00 مورخہ 18 جمادی الاولی 1445 کو مادر علمی جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی میں ختم بخاری ہوئی آخری سبق (عن ابی ھریرۃ ؓ قال: قال النبی ﷺ :"کلمتان حبیبتان الی الرحمن، خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان : سبحان اللہ وبحمده،سبحان اللہ العظیم "
شیخ الحدیث حضرت مولنا انور بدخشانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے پڑھائی درس میں شریک معزز اساتذہ کرام میں سے حضرت مولنا سید سلیمان بنوری زیدہ مجدہ ،شیخ الحدیث حضرت مولنا مفتی محمد زیب صاحب دامت برکاتھم ودیگر علماء کرام تھے، أخری سبق کے بعد مھتمم جامعہ نے قیمتی نصائح سے طلباء کو مستفید فرمایا،
حضرت نے ختم بخاری کیلئے دن مختص کرنا اور اسکو عبادت سمجھ کر کرنا بدعت قراردیا،
اسی بنا پر آج اپنے جامعہ کے مزاج کو اپنانے اور مرتے دم تک اسی پر قائم رہنے کو اپنے لیے اور اپنے اھل خانہ کیلئے افتخار سمجھتاہوں، اور ہمیشہ اس سادہ طرزوطریقہ کو جاری رکھنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Islamabad
44000