Muhammad.
Quran, Hadith, and faith-refreshing messages. Our effort, your guidance.
قبرستان میں ایسے لا تعداد لوگ دفن ہیں، جنہوں نے کل سے "نماز" شروع کرنی تھی۔ 💔
*تہجد*
اللہ تعالیٰ ہر رات کے آخری تہائی حصے میں پہلے آسمان (سماء الدنیا) پر آتے ہیں اور فرماتے ہیں: "ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطا کروں؟ ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا جسے میں بخش دوں؟" اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ ❤️
وہ دعائیں رد نہیں کرتا، بس بہترین وقت پہ قبول کرتا ہے۔ 💯
ہو سکتا ہے تم پر آنے والی آزمائش اب اختتام کو ہو، تم نے جو رو کر دعائیں مانگی ہیں انکی قبولیت کا وقت آ چکا ہو۔ ❤️
کچھ آزمائشیں اور مشکلات ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے ختم ہونے پر انسان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ زحمت نہیں رحمت تھیں۔ ❤️ 💯
لوگوں کی باتوں کو دل پر لینا چھوڑ دیں، زندگی کا مقصد صرف رب کو راضی کرنا ہے۔ ❤️ 💯
جتنا بڑا دکھ ہے اُتنا ہی سکھ بھی ملے گا، اگر ابھی اندھیرا ہے تو اُجالا بھی ہوگا، یہ تمہارے رب کا وعدہ ہے۔ ❤️
*اے اللہ!*
ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے، توبہ کرنے، اور تیرا شکر ادا کرنے والے ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
نمازِ فجر کے وقت نیند سب سے زیادہ پُرسکون ہوتی ہے، لیکن جو شخص اُس سکون کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتا ہے، اللہ پاک اُس کے رزق میں بے حساب برکت، زندگی میں کامیابی، اور آخرت میں بلند درجات عطا فرماتا ہے۔ بے شک، نماز نیند سے بہتر ہے۔ ❤️
جب تم سکون کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہوتے ہو، تمہارے دل میں بے چینی اور روح میں اضطراب ہوتا ہے، تب وہ رب، جو تم سے بے حد محبت کرتا ہے، تمہیں تمہاری زندگی میں سکون لوٹانے کے لیے تہجد کی راہ دکھاتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم رات کے سناٹے میں اس کے حضور جھکو، اپنے دل کا بوجھ اس کے سامنے رکھو، اور اس کی رحمت کے سائے میں حقیقی سکون پا جاؤ۔ یہی وہ وقت ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دل کی بے چینی سکون میں بدل جاتی ہے۔ ❤️ 💯
جس نے آپ کا نصیب لکھا ہے وہ نصیب بدلنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، بس آپ دعا کرتے رہیں اور یقین رکھیں، پھر دیکھیں کیسے آپ کی آنکھوں کے سامنے آپ کے نصیب کے صفحے پلٹتے ہیں۔ ❤️
جان لو کہ یہ تمہاری آزمائش ہے اور اس کے بعد تمہارے لیے وہ سب ہے جسے تم نے ساری زندگی شدت سے چاہا ہے۔ ❤️ 💯
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
46000