The Advisor
Real Estate Consultant and Construction
Consultancy with honesty
⛽ فیول پرائسز روز بروز بڑھ رہی ہیں، اس لیے ایک چھوٹی سی گزارش تمام خریدار حضرات سے 🙏
پراپرٹی وزٹس کروانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔
دن میں 5، 7 بلکہ 8 تک کلائنٹس کو مختلف گھروں اور لوکیشنز پر وزٹ کرواتے ہوئے کافی وقت، محنت اور فیول خرچ ہوتا ہے۔ 🚗💨
اس لیے گزارش ہے کہ جب بھی گھر دیکھنے آئیں تو:
✔️ اپنی بجٹ کو پہلے اچھی طرح کنفرم کر لیں
✔️ جو پراپرٹی دکھائی جا رہی ہے اُس کی ڈیمانڈ، لوکیشن اور ڈیٹیلز پہلے سمجھ لیں
✔️ صرف “دیکھنے” کے لیے نہیں بلکہ سیریئس انٹرسٹ کے ساتھ آئیں
✔️ اگر ڈیل Loan / Home Financing کے ذریعے کرنی ہے تو پہلے سے بتائیں
✔️ بہتر یہی ہے کہ بینک اپروول یا اہلیت پہلے چیک کروا لیں 🏦
ہم پوری محنت اور ایمانداری سے آپ کو بہترین پراپرٹی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں،
بس آپ سے بھی یہی امید ہے کہ وزٹس کو سنجیدگی سے لیا جائے تاکہ سب کا وقت، محنت اور اخراجات بہتر طریقے سے مینیج ہو سکیں۔ 🤝
🏡 آپ کے تعاون کا شکریہ۔
08/05/2026
زیادہ چالاکی اکثر مہنگی پڑتی ہے!
ایک بزرگ ڈیلر بتا رہے تھے کہ کچھ نوجوان پلاٹ لینے آئے۔ پلاٹ پسند کر لیا تو کہنے لگے: “ٹوکن ہم مالک کو ہی دیں گے۔”
وہ خاموشی سے انہیں مالک کے پاس لے گئے اور خود ایک طرف بیٹھ گئے۔ جب مالک نے گاہک کو دیکھا تو ایک پیسہ بھی کم نہ کیا اور پلاٹ پورے تین کروڑ میں ہی بک گیا۔ یوں مالک کا فائدہ ہو گیا، جبکہ خود کو زیادہ ہوشیار سمجھنے والے لوگ اپنے ساتھ ڈیلر کا بھی نقصان کر گئے۔
بزرگ یہی بتا رہے تھے کہ مالک گاہک کو ڈائریکٹ دیکھ کر اکثر پکا کر لیتا ہے کہ اب اس نے پلاٹ لینا ہی ہے، یا کم از کم ٹوکن کے بعد پلاٹ مزید مہنگا ہو جائے گا۔ یاد رہے، ٹوکن مالک اور خریدار کو آمنے سامنے بٹھانے سے پہلے ہی وصول کیا جاتا ہے۔
کہنے لگے: “اگر وہ دو لاکھ ہمیں دے دیتے تو ہم انہیں وہی پلاٹ دس لاکھ سستا دلوا دیتے۔”
ان کی بات بالکل درست تھی۔ مالک واقعی گاہک کو براہِ راست دیکھ کر کم پیسے کم کرنے پر کم ہی تیار ہوتے ہیں، اور پراپرٹی مزید مہنگی ہوتی چلی جاتی ہے۔
مگر یہ نو دولتیا قسم کے، سمال کراکری اور چھوٹے بھانڈے جیسے لوگ بزرگوں کے مشاہدات اور وزڈم سے کم ہی فائدہ اٹھاتے ہیں اور نتیجتاً ہمیشہ گھاٹا ہی کھاتے ہیں۔
دنیا پاگل نہیں جو رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے ذریعے پراپرٹی خریدتی ہے۔ ایجنٹ معمولی کمیشن کے بدلے آپ کو بڑا تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ کوئی مسئلہ پیدا ہو تو وہ اپنے کلائنٹ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، عدالت تک ساتھ جاتے ہیں، بطورِ گواہ پیش ہوتے ہیں، آپ کو وارے کے سودے خریدواتے ہیں اور آپ کی پراپرٹی مناسب قیمت پر جلد فروخت کرواتے ہیں۔
اسی طرح وہ مالکان، جو غیر حقیقی ڈیمانڈ لگائے خود بیچنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، اکثر اپنی پراپرٹی بروقت فروخت نہیں کر پاتے۔
ڈیلر کے لیے یہ فل ٹائم جاب ہے۔ وہ مارکیٹ کو بیچنے اور خریدنے والوں سے بہتر جانتے ہیں۔
باقی جسے جیک آف آل ٹریڈ بننے اور زیادہ چالاکی دکھانے کا شوق ہو، وہ اپنا شوق ضرور پورا کرے!
03150132486
20/03/2026
Eid Mubarak to all our valued Clients and we'll wishers. Stay blessed and be happy always 🌸🌹💐
07/12/2025
Isra Village Housing Scheme Hyderabad
Roof filling of our new project.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Hyderabad
0007
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |