Farooqi Rbk Official
میرا سیاسی لیڈر جناب وزیر اعظم عمران خان
08/05/2026
شیروں کا شیر
نوجوان ہی عمران خان کی اصل طاقت ہیں، اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ نے پورے گلگت بلتستان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر میں سابقہ کابینہ کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اب جبکہ یوتھ ونگ گلگت بلتستان کی نئی صوبائی تنظیم سازی ہو رہی ہے، ساتھیوں کی مشاورت اور اعتماد کے بعد میں صوبائی صدر کے لیے امیدوار ہوں۔ میری خواہش ہے کہ نئی ٹیم نئے جوش، منظم حکمتِ عملی اور بھرپور عزم کے ساتھ کپتان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔
مجھے امید ہے کہ عزت مآب خالد خورشید صاحب نوجوانوں کی توانائی اور کردار کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں دوبارہ یکجا اور فعال ہونے کا موقع دیں گے تاکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا نوجوان دستہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے۔
نوجوان اٹھیں گے تو تبدیلی مزید مضبوط ہو گی۔ انشاءاللہ
ضیاء الرحمن فاروقی
امیدوار برائے صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان
16/11/2025
اگر گلگت بلتستان میں نگران حکومت غیرجانبدار، مؤثر اور دیانت دار افراد پر مشتمل نہ ہوئی،
تو یہ سمجھ لیا جائے کہ آئندہ الیکشن کی بنیاد دھاندلی اور سازش پر رکھی جا رہی ہے۔
صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی جی بی
محمد شاھد
14/11/2025
انصاف، علم، برداشت اور جہد مسلسل کے 18 سال مکمل۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام عہدےداران و کارکنان کو اٹھارہواں یوم تاسیس مبارک۔
انفارمیشن سیکرٹری آئی ایس ایف گلگت بلتستان
ضیاءالرحمن فاروقی
゚viralシfypシ゚viralシalシfollowers
09/07/2025
بابوسر روڈ پر ایس کام کا سگنل بحال نہ کرنا چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے، ضیاء الرحمٰن فاروقی
چلاس، 9 جولائی – تحریکِ انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما اور بلدیہ فاروق آباد چلاس کے امیدوار ضیاء الرحمٰن فاروقی نے بابوسر روڈ پر ایس کام کے سگنلز کی مسلسل بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ "سگنل بحال نہ کرنا دراصل چوروں کو کھلی چھوٹ دینے اور عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے۔"
انہوں نے کہا کہ سیاحتی سیزن کے دوران اس شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، لیکن مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی نہ صرف عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سنگین خطرات کو جنم دے رہی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس صورتحال پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ضیاء الرحمٰن فاروقی نے سیکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود خطرناک سرگرمیوں کے امکانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "بابوسر روڈ پر اس وقت جی بی اسکاوٹس کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، پولیس چوکیاں بھی قائم ہیں، لیکن اگر اس کے باوجود کوئی اسلحہ لے کر یا مشکوک انداز میں اس سڑک پر freely گھومتا ہے تو یہ ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔"
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سیکیورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود ایسا ممکن ہوتا ہے، تو اس پر فوری انکوائری ہونی چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "پولیس اور جی بی اسکاوٹس کی موجودگی کے باوجود اگر کوئی شخص اسلحے کے ساتھ نقل و حرکت کر رہا ہے تو ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔"
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بابوسر روڈ پر فوری طور پر ایس کام کے سگنلز کو بحال کیا جائے تاکہ مسافروں کو تحفظ، رابطہ اور اطمینان میسر آ
سکے۔
قطر ہو یا کوئی بھی اسلامی ملک کسی کو بھی نہیں چھوڑنا جو امریکہ کو اڈے دے
شاباش ایران💪
بشارت لیفٹی آگیا اور چھا گیا۔ گلگت سی نے چترال سی کی ایک نہ چلنے دی۔ ناقص اور چترال کی طرف جانب دار انتظامیہ کے باوجود گلگت سی نے چترال سی کو عبرتناک اور غضب ناک شکست سے دو چار کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hunza
058124