Pak Media Network
Connecting voices, sharing stories, and delivering authentic news. Stay informed with Pak Media Network
22/05/2026
بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سونیکوٹ شہید سید الرحمٰن ہسپتال روڈ بلاک
پی پی پی رہنما آپس میں لڑ پڑے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان انتخابی مہم کا شیڈول جاری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں 31 مئی کو شگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں یکم جون کو خپلو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں دو جون کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین جون کو دیامر جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری ہنزہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چار جون کو غذر جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں پانچ جون کو گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
سیاسی شناخت کی تحریک آخری حد تک جاری رہے گی۔
74 سال سے اسمبلی کا راستہ بند کرنے والوں نے ہمیں سیاسی محاذ پر محروم رکھا ہے۔
ہمارا امیدوار ایڈوکیٹ جرار حسین کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔ سیاسی دستہ پورا کرنے کے لئے دیگر علاقوں سے جمع ہو کر سر زمین نومل آنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہم ویلکم کرتے ہیں۔
صدر تنظیم حیدریہ نومل
21/05/2026
آج امجد صاحب کی نومل میں کمپین آفس کی افتتاحی تقریب میں یہ واضح نظر آیا کہ نومل کے عوام اور حلقہ نمبر 1 کے ووٹرز کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ حلقہ نمبر 2، حلقہ نمبر 3، پورے گلگت بلتستان، حتیٰ کہ کوہستان اور سکردو سے لائے گئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی۔ تقریب میں زیادہ تر خطاب بھی انہی باہر سے آنے والے کارکنوں سے کیا گیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب نومل کے متفقہ متحدہ امیدوار ایڈووکیٹ جرار حسین کے حق میں نومل کے ووٹرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ عوام بڑی تعداد میں کمپین آفس میں جمع ہوئے اور اپنے امیدوار کے ساتھ مکمل یکجہتی، اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔
یہ اجتماع اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ نومل کی عوام اپنے مقامی، متفقہ متحدہ اور عوامی امیدوار ایڈووکیٹ جرار کے ساتھ کھڑی ہے۔
Advocate jarar Hussain
21/05/2026
گلگت:سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی نگرل بالا میں سابق صدر انجمنِ امامیہ مرحوم سید احمد علی شاہ کے گھر آمد۔
اس موقع پر رضوی سادات فیملی نگرل بالا نے الیکشن 2026 میں حافظ حفیظ الرحمٰن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی ( روات ، کلرسیداں روڈ) پر قائم سٹال بازار میں حوفناک آگ لگ گئی ، محنت کشوں کا لاکھوں کا نقصان
21/05/2026
آج مورخہ 21 مئی 2026 بروز جمعرات سابق چیف منسٹر جناب حافظ حفیظ الرحمن صاحب کی میر فیملی نگرل کے ساتھ ایک اہم سیاسی بیٹھک جناب نوروز علی میر کے دولت کدے میں منعقد ہوئی جہاں حفیظ الرحمن صاحب کمپین کی غرض سے اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے انھوں نے اپنے منشور کی تشہیر کرتے ہوئے اپنا مینوفیسٹو پیش کیا جس میں محلہ لیول پر دروپیش مسائل انکا تدارک اور مستقبل میں اس حلقے کی ترقی کے لیے اپنا جامع روٹ میپ پیش کیا۔
حفیظ الرحمن صاحب نے میر فیملی کے سیاسی شعور کو سرہاتے ہوئے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ میر فیملی کی جانب سے جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوۓ تمام سیاسی نمائندوں کو لیول پلیینگ فیلڈ فراہم کرنے نیز اپنے دروازے ہمہ وقت سیاسی معاملات کے لیے کھلے رکھنے پر میر فیملی نگرل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ انکے مرحوم بھائی جناب شہید سیف الرحمن صاحب کے سیاسی سفر میں میر فیملی نگرل کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون پر وہ میر فیملی نگرل کے قدردان اور شکر گزار ہیں۔
انشااللہ حتمی حمایت کا اعلان باقی ماندہ سیاسی نمائندوں کا منشور پرکھنے کے بعد ممبران کے باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ترجمان میر فیملی
گلگت: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان جماعت اسلامی گلگت کے نامزد امیدوار حلقہ 2 حبیب الرحمٰن کی فیملی کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی الحاق کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابی مہم، عوامی مسائل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی اظہارِ خیال
21/05/2026
بزم روشنی گلگت سٹی کے زیرِ اہتمام مختلف اسکولوں کے درمیان ایک پُروقار نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں عشقِ رسول ﷺ اور دینی شعور کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر
صدر بزم حسان گلگت برادر شہراز احمد فاروقی
صدر بزم روشنی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برادر شیردل حسینی
ناظم مقام اسلامی جمعیت طلبہ گلگت
برادر شفیق الرحمن
ناظم ڈویژن گلگت بلتستان برادر صہیب اختر
صدر بزم روشنی برادر آفاق سعید
ناظم سٹی برادر علی حیدر
اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
21/05/2026
“بارگو پائن میں زیرِ تعمیر سرکاری اسکول کی عمارت میں امجد حسین کے انتخابی کمپین آفس کے قیام پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین اور عوامی منصوبوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اگر یہ عمارت تعلیم اور عوامی مفاد کے لیے مختص ہے تو پھر اس میں انتخابی کمپین آفس قائم کرنے کی اجازت کس قانون اور ضابطے کے تحت دی گئی؟
عوام نے متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کے سامنے حقیقت واضح کی جائے تاکہ سرکاری املاک کے استعمال سے متعلق پائی جانے والی تشویش دور ہو سکے۔”
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hunza
358185