Dasta e Imamia Hunza

Dasta e Imamia Hunza

Share

یہ عشق خدا کا ایسا نمونہ ہے جس پر عمل سے معاشرے میں عدل ?

22/05/2026

تمام اسماعیلی بہن بھائیوں کو عالی مقام شاہ رحیم الحسینی کے تاریخی تشریف آواری پر دلی مبارکباد...

دعا ہے کہ یہ بابرکت موقع ہمارے خوبصورت خطہ میں اتحاد ، امن اور خوشحالی کا باعث بنے۔
پوری جماعت کے لیے احترام اور نیک تمنائیں!❤️

Photos from Dasta e Imamia Hunza's post 22/05/2026

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شاہ رحم الحسینی کے دیداری کے موقع پر سنٹرل ہنزہ میں امامیہ اوپن اسکاؤٹ کے برادران سکیورٹی پر مامور ۔۔
میڈیا ٹیم

20/05/2026

بین المسالک ہم آہنگی کا بہترین مثال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اوپن سکاؤٹس) گنش ہنزہ کے نوجوان مولانا شاہ رحیم الحسینی کے تشریف آوری کے موقع پر رضاکارانہ خدمت پر معمور ۔

Photos from Dasta e Imamia Hunza's post 24/04/2026

چہلم نائبِ امامِ زمان (عجل اللہ فرجہ الشریف) علی خامنہ اور باوفا رفقاء
عقیدت، احترام اور وفاداری کے اس بابرکت اجتماع میں تمام مؤمنین و مؤمنات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
📍 بمقام: امامیہ کمپلیکس گنش ہنزہ
📅 بتاریخ: 26 اپریل 2026
🗓 بروز: اتوار
🕛 بعد از نمازِ ظہرین
خصوصی خطاب و شرکت

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی

منجانب: ملت جعفریہ ہنزه

16/04/2026

تمام مومنین ولمومنات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شہید راہ حق اجمل حسین کا رسم کا چہلم ان کے آبائی علاقے گنش ہنزہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سلسلے۔ میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آپ کی شرکت شہید کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کی ڈھارس بندھانے کا باعث ہوگی۔

تاریخ: 18 اپریل (بروز ہفتہ )

وقت: دو پہر 2:00 بجے

مقام : امامیہ کمپلیکس، گنش (ہنزہ)

01/04/2026

ایران میں آٹھویں بار عوامی جلسے میں پاکستانی شہدا کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے رہبر کی حرمت میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا

Photos from Dasta e Imamia Hunza's post 31/03/2026

الحمد اللہ دنیا بھر کی طرح ہنزہ میں بھی ایرانی مجاہدین کی مدد کیلئے مومنین و مومنات کی عطیہ دینا قابل فخر دینی ایمان کا حصہ خدا ان سبکے عطیات کو قبول کرے ایران کو فتح نصرت نصیب ہو امین

29/03/2026

سانحہ 28 مارچ 2022ء
ہنزہ کی تاریخ کا اندوہناک باب

ہنزہ کی سرزمین، جو صدیوں سے امن، محبت اور رواداری کی علامت رہی ہے، 28 مارچ 2022ء کو ایک ایسے المیے کی گواہ بنی جس نے نہ صرف علاقے کی تاریخ کو سیاہ کیا بلکہ پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ دونٹ داس گنش ہنزہ میں پیش آیا ۔ایک واقعہ جو اپنی ہولناکی اور بربریت میں مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اس اندوہناک واقعے کے دوران میرے بھائی مرحوم منظور حسین کے ساتھ انتہائی سفاکانہ سلوک کیا گیا۔ ان کی قبر کشائی کی گئی اور دو دن تک ان کی لاش بے یارو مددگار کے کے ایچ پر پڑی رہی۔ جنازے میں شرکت سینکڑوں افراد پر پتھر برسائے گئے، درجنوں افراد زخمی ہوئے، یہاں تک کہ جب ان کے جنازے کو تدفین کے لیے لے جانے والے ایک نجی ہسپتال کی ایمبولینس کو بھی آگ لگا دی گئی۔
یہ تمام کارروائیاں سمائر اور نگر خاص کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں اور دہشت گردوں نے کیں۔ ریاست کی طرف سے نامزد شدت پسند اور دہشتگردوں کے خلاف اے ٹی اے کے دفعات شامل کر کے ایف آئی آر درج کی مگر آج تک کوئی گرفتار نہیں ہو سکا۔ یہ معاملہ صرف چند ناموں تک محدود نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سمائر اور نگر خاص کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس پورے معاملے میں شریک اور قبیح فعل میں ملوث ہیں۔
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ آج تک کسی ایک شخص نے بھی اس معاملے پر شرمندگی کا احساس تک نہیں کیا۔ نہ کوئی معذرت، نہ کوئی ندامت، نہ کسی سطح پر احتساب گویا یہ سفاکانہ فعل ان کے نزدیک قابلِ فخر کام ہے۔
سانحے کو چار سال بیت چکے ہیں مگر ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ عوام کے سامنے یہ سوال کھڑا ہے کہ آخر کیوں ان مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جا رہا؟
حقیقت یہ ہے کہ ریاست اور حکومت ان دہشت گردوں کو مکمل چھوٹ دے رہی ہے اور اس کی بڑی وجہ مذہب کے نام پر بلیک میلنگ، یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ ان شرپسندوں کا تعلق ایک خاص فرقے سے ہے، اور مذہب کے نام پر ریاست کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ قانون کے نفاذ میں تاخیر، مذہبی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جو کسی بھی ریاست کے لیے قابلِ قبول نہیں۔
علاقے کے عوام، جو اس صدمے کے باوجود صبر آزما ہیں، آج بھی انصاف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اُن کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملوث تمام عناصر خواہ وہ کسی بھی طبقے، مذہب یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قبر کشائی، ایمبولینس کو نذرِ آتش کرنے اور دہشت گردی کے دیگر جرائم کے لیے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
جب تک ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوتی، جب تک اس سفاکانہ فعل پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا جاتا، اس المیے کا باب بند نہیں ہو سکتا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست اپنے کردار کا مظاہرہ کرے اور مظلوموں کو انصاف دلائے۔

26/03/2026

ملتِ جعفریہ کو سرکاری اور فوجی تنصیبات کے مالی نقصانات پر انتہائی افسوس ہے اور ان نقصانات کی عزت و حرمت کے قائل بھی ہیں، مگر انسانی جانوں کی عزت و حرمت سب سے زیادہ اہم ہے۔ اس لیے قرآنِ مجید میں ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا ملتِ جعفریہ واضح کرتی ہے کہ ہم جلاؤ گھیراؤ کے آڑ میں اپنے بے گناہ نہتے نوجوانوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور حصولِ انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، اور ہر قسم کا جمہوری و قانونی احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ اگر ضرورت پڑی تو کارگل سے خنجراب تک پورے گلگت بلتستان کو جام کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کا اعلامیہ جاری....

20/03/2026

الحمدللہ! گلگت کے علاقے بارگو سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت، ہمارے پیارے بھائی حاجی صفدر شاہ کی باحفاظت رہائی پر دلی مبارکباد! وہ گزشتہ 7 سال سے اغوا تھے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے واپس لوٹ آئے۔ ہم ان کی مکمل صحت و سلامتی اور خوشحال زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔

12/10/2025

تمام شیعہ امامی اسماعیلی برادری کے معزز بہن بھائیوں کو پرنس رحیم اغا خان کی سالگرہ کی پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد قبول ھو

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Hunza?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Imamia Complex
Hunza
15700