Hunza Gazette
Hunza Gazette is a local news channel of Hunza Valley. Which will only highlight the public issues. H
08/11/2025
آج ایک اور نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں ہارٹ اٹیک کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کے بڑھنے کی بڑی وجوہات میں روزگار کے محدود مواقع، ذہنی دباؤ، گھریلو مسائل، اور غیر معیاری خوراک کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔
متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ مضرِ صحت اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر مؤثر پابندی عائد کریں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کریں تاکہ وہ ذہنی دباؤ اور بے روزگاری کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
اگر اس سنگین مسئلے پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو مزید قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت، ادارے اور معاشرہ مل کر کوئی جامع حکمتِ عملی تشکیل دیں تاکہ نوجوان نسل کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تحریر شاہین صفدر
07/11/2025
Mawlana Hazar Imam made his first official visit to the U.S. as the 50th Imam, arriving in Houston, Texas, accompanied by Prince Amyn, Prince Hussain, and Prince Aly Muhammad. He was greeted by Mayor Carol McCutcheon of Sugar Land and Jamati leaders, and was presented with the Key to the City of Sugar Land. He subsequently met with Houston Mayor John Whitmire, who also awarded him a Key to the City.
05/11/2025
موسم ذرا سا خراب ہوا نہیں، IPS نے فوراً اپنی اصلیت دکھا دی!
لبِ دریا کوئی بجلی منصوبہ نہیں، اور لوڈشیڈنگ حسبِ روایت جاری ہے۔
ہم کب تک نالوں، غیر معیاری سولر سسٹمز اور وقتی حلوں کے سہارے زندہ رہیں گے؟
جب تک 54 میگاواٹ عطا آباد میگا پروجیکٹ مکمل نہیں ہوتا،
ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات
رن آف دی ریور (Run of the River) طرز کے
2، 2 میگاواٹ کے چھوٹے منصوبے فوری طور پر شروع کریں۔
ایسے منصوبے دو سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتے ہیں،
اور ہنزہ کو مستقل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
دنیا آج چاند پر پہنچ چکی ہے،
اور ہم اب بھی مسلکی اور علاقائی تعصب میں الجھ کر اپنی نسلوں کا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔
یہ وقت ہے کہ ہم اختلافات سے نکل کر ترقی کی طرف قدم بڑھائیں۔
موسمِ گرما میں IPS کا فائدہ صرف صاحبِ حیثیت لوگوں کو ہوتا ہے،
جبکہ غریب طبقہ بدستور اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بجلی فراہم کرے،
نہ کہ اندھیروں کے بہانے تراشے ہنزہ کو بجلی دو ۔
عباس میر
25/10/2025
𝙎𝙚𝙘𝙤𝙣𝙙 𝙎𝙚𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣 "𝘽𝙪𝙞𝙡𝙙𝙞𝙣𝙜 𝙍𝙚𝙨𝙞𝙡𝙞𝙚𝙣𝙩 𝙁𝙪𝙩𝙪𝙧𝙚𝙨: 𝙎𝙩𝙧𝙚𝙣𝙜𝙩𝙝𝙚𝙣𝙞𝙣𝙜 𝙃𝙚𝙖𝙡𝙩𝙝, 𝙄𝙣𝙛𝙧𝙖𝙨𝙩𝙧𝙪𝙘𝙩𝙪𝙧𝙚, 𝙖𝙣𝙙 𝘾𝙤𝙢𝙢𝙪𝙣𝙞𝙘𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣 𝙞𝙣 𝙋𝙤𝙨𝙩-𝙁𝙡𝙤𝙤𝙙 𝙍𝙚𝙘𝙤𝙫𝙚𝙧𝙮"
The second session of the National Conference, themed “From Crisis to Preparedness: Health, Infrastructure, and Communication in Post-Flood Strategy,” brought together an eminent panel of experts to deliberate on key aspects of disaster resilience and preparedness. The session was moderated by Dr. Talat Shabbir, Director of the China-Pakistan Study Centre (CPSC) at the Institute of Strategic Studies Islamabad (ISSI).
The distinguished panelists included Lieutenant General (R) Umar Mehmood Hayat, Former Chairman, National Disaster Management Authority (NDMA); Malik Amin Aslam, Former Federal Minister of State for Climate Change and Environmental Coordination; Dr. Baseer Khan Achakzai, Former Director General Health, Ministry of National Health Services; and Dr. Rasheed Ahmed, Humanitarian Programme Analyst, United Nations Population Fund (UNFPA).
The discussion underscored the importance of multi-sectoral collaboration, robust communication systems, and long-term investments in health and infrastructure resilience. The panel emphasized that Pakistan’s transition from crisis response to preparedness requires institutional synergy, public awareness, and evidence-driven policies to ensure sustainable recovery and build a climate-resilient future.
24/10/2025
24/10/2025
ہنزہ پولیس کے ٹریفک اہلکار HC اختر حسین، ہسپتال چوک علی آباد، جو کہ علاقے کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، پر ایک کمسن بچے کو سڑک پار کرانے میں مدد کر رہے ہیں۔
تمام ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سڑک پار کرتے وقت ہمیشہ ترجیح دیں اور احتیاط برتیں۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شمائلہ بیگ چکن پکس کے حوالے سے عوام الناس کو اگاہ اگاہی دے رہی
24/10/2025
گوپس۔ ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین کے آفس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین شیرافضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گوپس یاسین برکت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر عرفان علی، اسسٹنٹ کمشنر یاسین عاطف اللہ، تحصیلداران و ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجموعی طور امن و امان، موجودہ سیلاب متاثرین کی بحالی، مارکیٹ پراٸس چیکنگ، تالی داس سپیل وے پر کام کا جائزہ ، غذر شندور روڈ کے حصول اراضی کےزیر کار معاوضہ جات کی جلد تکمیل ، تجاوزات کے خاتمے، غیر ممنوعہ اور سیلابی علاقوں میں تجاوزات کی روک تھام ، سردیوں میں بجلی کی منصفانہ تقسیم، بالاٸی اور برفانی علاقوں میں سول سپلائی کی مکمل ترسیل سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور مناسب اقدامات اٹھانے پر غور و خوص کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام شرکاء کو بتایا کہ ہمیں أپنی زمہ داریوں کو قانون اور ضابطہ کے مطابق احسن طریقے سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔ ہم سب کا مقصد مجموعی طور پر عوام کی فلاح و بہبود ہے اور توجہ حل طلب مساٸل پر مرکوز رکھنا ہے۔
تمام شرکاء میٹنگ نے حل طلب مساٸل پر اپنی اپنی سطح پر ضروری اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
Deputy Commissioner Ghizer
24/10/2025
24/10/2025
11/10/2025
پرنس شاہ رحیم آغا خان کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے پیشِ نظر، ایس پی ہنزہ محترمہ مناہل خواجہ (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی مقامات پر مؤثر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے اوور سپیڈ ڈرائیونگ سے اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اپنے ساتھ گاڑی کے مکمل کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ رکھنا یقینی بنائیں۔ کسی بھی قانون شکنی یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے (ٹِنٹڈ گلاس)، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس ہٹا رہی ہے۔ لہٰذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ان غیر قانونی اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں۔
ہنزہ پولیس تمام شہریوں کو جشنِ سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہے اور پُرامن ماحول کے قیام میں بھرپور تعاون کی توقع رکھتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.