Haripur Insight
پاکستان، خیر پختون خواہ اور ہریپور کی تازہ خبروں اور ویڈیو کے لئے اس پیج کو فالو کریں ۔۔
آیت نور کیس میں جیل میں پابند سلاسل تین بچوں جن کو پولیس اور مدعی مقدمہ آیت نور کے والد بھی اب بیگناہ قرار دے چکے ہیں۔ ان بیگناہ بچوں کے ساتھ دوران حراست پولیس مبینہ غیر انسانی سلوک اور بدترین ظلم کی خبروں نے گونتونامے جیل کی یاد تازہ کر دی ہے ۔خیبرپختونخوا میں اگر حکومت نام کی کوئی چیز ہے تو وہ آیت نور کے ساتھ ان بیگناہ بچوں کو بھی انصاف دلائے ۔
بچے سب کے سانجے ہوتے ہیں۔۔
کچھ تو خدا کا خوف کرو ۔۔۔
نہیں تو عذاب الہی کے لیے سب تیار ہو جائیں۔۔۔
23/09/2026
فوج نے فوج کو بریفنگ دی، فوج نے فوج کو سراہا: حساب کس سے ہو گا؟
منگل کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہیں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال، جاری آپریشنز، بارڈر مینیجمنٹ اور فوجی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور تیار رہنے کی ہدایت کی۔
اب یہ دیکھیں کہ کمرے میں کون تھا
استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ بریفنگ دینے والے فوجی افسر، لینے والے فوجی سربراہ، اور تعریف بھی اسی ادارے کی۔ کسی بھی اطلاع میں نہ وزیرِاعلیٰ کا ذکر ہے، نہ کسی صوبائی وزیر کا، نہ کسی منتخب نمائندے کا۔
یعنی ادارے نے خود کو بریفنگ دی، خود اپنی کارکردگی کا جائزہ لیا، اور خود ہی اپنی تعریف کی۔
اور باہر کیا ہو رہا تھا
اسی دورے سے چند دن پہلے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران حملے میں 22 لوگ مارے گئے، جن میں 16 پولیس اہلکار اور چار سال کا ایک بچہ شامل تھا، اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ہنگو میں قافلے پر حملے میں چھ اہلکار، شمالی وزیرستان میں چھ سپاہی۔ ستمبر کے صرف بائیس دنوں میں کم از کم 33 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے۔
اور اصل تضاد یہ ہے
آئین کے مطابق امن و امان صوبائی معاملہ ہے، مگر دہشت گردی کے خلاف آپریشن، سرحدی انتظام اور انٹیلی جنس، یہ سب فوج اور وفاق کے ہاتھ میں ہے۔ یعنی فیصلے ایک جگہ ہوتے ہیں، اور جب حملہ ہو جائے تو انگلی صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی طرف اٹھتی ہے۔
جسے فیصلے کے کمرے میں بلایا تک نہیں جاتا، اسے نتیجے کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے؟
اصل بات
دنیا بھر میں سیکیورٹی ادارے منتخب نمائندوں کو جواب دیتے ہیں۔ پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی طلب کرتی ہے، سوال پوچھتی ہے، اور جواب ریکارڈ پر آتا ہے۔ ہمارے ہاں بریفنگ بھی ادارے کی اپنی، جائزہ بھی اپنا، اور شاباش بھی اپنی۔
اور جس ادارے کا حساب صرف اسی کے اپنے کمرے میں ہوتا ہو، وہاں نتیجہ وہی رہتا ہے جو بیس سال سے ہے: ہر حملے کے بعد ایک نیا آپریشن، ایک نیا نام، اور اگلے جنازے کا انتظار۔
آیت نور کیس ہریپور پولیس کا سب سے بڑا بلنڈر ہو گا
ڈی پی او سے لے کر پوری تفتیشی ٹیم کے خلاف محکمانہ کاروائی نا کی گئی تو ہریپور کے ہر چوک چراہے پر احتجاج ہو گا۔ عمران خان علیزئی
゚
23/09/2026
"آیت نور کیس میں گرفتار عثمان، طلحہ اور قاسم بے گناہ ہیں، تینوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، میں نے نامزد نہیں کیا تھا، پولیس تفتیش میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے ہیں تو مجھے ان کی رہائی یا بریت پر کوئی اعتراض نہیں"۔
معصوم مقتولہ آیت نور کے والد محمد شفیق کا جج کے روبرو حلفیہ بیان
حافظ نعیم الرحمن نے ٹاس جیت کر پہلے میچ کھیلنے کی دعوت پی ٹی آئی کو دے دی۔
پی ٹی آئ اب ہمت کرے اور اس رجیم کے خلاف نكلے۔۔
پی ٹی آئ اصل میں دوسروں کے کندھے پر بندوق رکھ کر اپنا لیڈر رہا کروانا چاہتی ہے۔
پہلے مولانا فضل الرحمن سے امید لگائے رکھے اور اب جماعت اسلامی کو یوز کرنا چاہتے تھے ۔
انہوں نے
سینٹ کا اپوزیشن لیڈر ایران کے ایجنٹ راجے ناصر کو بنایا اور استعمال مولانا فضل الرحمن کو کرنا چاہتے تھے ۔
22/09/2026
السلام علیکم. امید کرتا ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے
اس بچی کو آپ ہری پور کے مضافات اور ٹک ٹاک پہ انگلش بولتے
ہوئے دیکھ رہے ہوں گے
قرب قیامت میں فتنے سر اٹھائیں گے ۔سو اسی سلسلے کی یہ کڑی ہے ۔ محتاط رہیے ۔اپنے بچوں کا بھی خیال رکھیے
مایا رحمان
سڑکوں پہ دوڑتی
لوگوں کو زبردستی روک کر ان پر اپنی انگلش کا رعب جھاڑتے
انگریزوں والی طرز پہ انگلش بولتے
جگہ جگہ دوکانوں میں گھستے
اور سٹریٹ ولاگز بناتے
اس لڑکی کو آپ ٹک ٹاک پہ دیکھتے ہوں گے
اس لڑکی کی پہلے دو تین ویڈیوز دیکھ کر مجھے اچھا لگا کہ یہ ہری پور کی بیٹی ہے اور کنٹینٹ کری ایشن میں نمایاں طور پہ سامنے آئی ہے لیکن
اس لڑکی کے والد اور اس کے بارے میں گہرائی میں تحقیق کے بعد جو انکشاف سامنے آیا ہے وہ ہری پور کی عوام اور پوری امت مسلمہ کے لیے خطر۔۔ناک اور پریشان کن ہے
اس لڑکی کی کچھ ویڈیوز ایسی بھی موجود ہیں
جن میں یہ انگلینڈ میں رہائش پذیر ایک لڑکے کو پروموٹ کررہی ہے
وہ لڑکا کون ہے؟
وہ لڑکا عراق کے شہر بصرہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس لڑکے کا نام
ابوالحسن ہے اس لڑکے نے خود کو مہدی یعنی امام مہدی مشہور کیا
جس پر قاہرہ کے لوگوں نے اس کی شدید مخالفت کی
اس کے متعلق ویڈیوز بھی اپلوڈ کیں
لیکن اس لڑکی نے اس لڑکے ابو الحسن کو اپنی کچھ ویڈیوز میں امام مہدی کے طور پہ مشہور کرنے کی کوشش کی
اس کی وہ ویڈیوز ٹک ٹاک پہ موجود ہیں اور ہری پور کے لوگ اس بات سے واقف ہیں وہ ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں
دوسری بات یہ کہ یہ لڑکی کس گروپ سے تعلق رکھتی ہے
اس بات کی تصدیق آپ اپنے طور پہ بھی کر سکتے ہیں
اس لڑکی کا خاندان انگلینڈ سے تعلق رکھتا ہے
اور وہاں اس وقت قادیانیت (ختم نبوت اور اسلام دش۔۔۔۔منوں)
کی تحریکیں زور و شور سے جاری ہیں
جو لوگوں کو اسلام کے نام پر قاد۔۔۔یانی اور احمدی بنا رہے ہیں
یہ لڑکی جس طرح اپنی ویڈیوز میں ابوالحسن کو امام مہدی متعارف کروا کر اس کو مشہور کررہی ہے اس سے آپ خود اندازہ لگا لیں کہ اس لڑکی کے کنٹینٹ کے مقاصد کیا ہوں گے
سیانے کہتے ہیں کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی
اسی طرح ہر کنٹیکٹ یا کنٹینٹ کری ایٹر مثبت نہیں ہوتا
اگر یہ لڑکی صرف انگلش بولنے، سڑکوں پہ بھاگنے اور لوگوں کے انٹرویوز لینے تک محدود رہتی تو کوئی مسئلہ نہ تھا لیکن
یہ بات نوٹ کرلیں کہ یہ ہری پور اور گرد و نواح کی عوام کو
حکومت میں انکی اکڑ ہی ختم نہیں ہوتی تھی ۔۔
゚
21/09/2026
جواد نقوی کی طرف سے پاک سعودی تعلقات کے خلاف منفی پروپیگنڈا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں، ایسے بیانیے کے اثرات پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔
قومی سلامتی کے اداروں سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو نوٹ کریں اور دیکھیں کہ آخر یہ بیانیہ کہاں سے آ رہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی سلامتی، حرمین شریفین اور برادر ملک سعودی عرب سے تعلقات جیسے حساس معاملات پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔
21/09/2026
عوامی مفاد میں دختر ہری پور ایم پی اے شازیہ جدون کی ایک اہم آواز۔
رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شازیہ خان جدون نے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے ضلع ہری پور کے دلارالامان میں تعمیر شدہ عمارت اور اس کے سالانہ اخراجات کے حوالے سے اہم مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری عمارات کو مؤثر انداز میں استعمال میں لایا جائے اور عوامی مفاد میں ان سے بھرپور استفادہ یقینی بنایا جائے، تاکہ سرکاری وسائل ضائع نہ ہوں اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے شازیہ جدون کی اسمبلی میں مسلسل آواز۔