Awaz-e-Haripur

Awaz-e-Haripur

Share

Awaz-e- Haripur is a community platform to raise voices, share stories,and work together for Haripur.

16/06/2026

ایبٹ آباد: نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل، نعش جنگل سے برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود جہافر میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا اور نعش جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ارمان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

15/06/2026

ایبٹ آباد (پولیس پریس ریلیز) معاذ اللہ قتل کیس: عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر نامزد ملزم ارسلان گرفتار۔ تھانہ میرپور منتقل۔

جناح آباد میں جدون پلازہ کے قریب گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ کے بعد فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ملزمان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں معاذ اللہ ولد منظور حسین سکنہ شاہزمان کالونی موقع پر جاں بحق جبکہ حارث ولد ریاست خان سکنہ کوٹھیالہ حال البدر کالونی جھگڑے میں معمولی زخمی ہوا تھا۔

قتل کیس میں نامزد ملزم ارسلان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کے باعث پولیس اسے گرفتار نہیں کر سکتی تھی۔ تاہم مسلسل قانونی پیروی اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں ملزم کی ضمانت خارج ہوتے ہی تھانہ میرپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان: ایبٹ آباد پولیس۔

12/06/2026

خانپور() احتشام ولد یوسف سکنہ محلہ پیراں والا کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا لاش ہسپتال منتقل
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تفتیش شروع

Photos from Awaz-e-Haripur's post 12/06/2026

کچھ دن پہلے انٹرنیٹ پہ ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں لکھا تھا کہ غریب کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ سفر پہ نکلنے سے پہلے پیپسی اور لیز خریدتا ہے۔ جو کہ سراسر غلط بات ہے۔دراصل اگر کوئی سفر پہ نکلنے سے پہلے پیپسی اور لیز خریدتا ہے تو
۱) وہ ایک ذمہ دار باپ/شوہر ہے۔کیونکہ جب آپ کے ساتھ فیملی یا بچے ہوں تو آپ کو کھانے پینے کی چیزیں ساتھ رکھنی چاہیں تاکہ اگر کسی کو بھوک لگے تو وہ کھا سکے۔اور پیپسی لیز ذیادہ تر لوگ اس لیے لیتے ہیں کہ وہ بالکل لائیٹ ہوتے ہیں اس سے طبیعت بھاری نہیں ہوتی۔بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔
۲) وہ ایک سمجھدار شہری ہے کیونکہ اسے پتہ ہے سفر میں آنے والی دکانیں دگنے ریٹ پہ سب چیزیں دیتی ہیں جن میں سے اکثر دو نمبر ہوتی ہیں۔آپ کو یاد ہو کچھ مہینے پہلے ایک فیملی کے موٹروے پہ ایکسپائر جوس پینے کی وجہ سے چار لوگ مر گئے تھے۔
۳) وہ ایک سمجھدار ڈرائیور ہے۔کیونکہ سفر کے دوران ہلکا پھلکا کھانے پینے سے بندہ فریش رہتا ہے۔نیند آنے کے چانس کم ہو جاتے ہیں۔
۴) اکثر بہت دور تک دکانیں نہیں آتی اور بہت زیادہ چانس ہے کہ آپ کی مرضی کی بوتل یا سنیک نہ ملے۔

اس لیے یہ انتہائی سمجھداری کا کام ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اس طرح کی چیزیں رکھ لی جائیں تاکہ تنگی نہ ہو۔اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو بہت اچھا کرتے ہیں۔

12/06/2026

ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی ،بھٹڑی کے رہائشی کو اسلحہ آتشین سے قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزمان 1 گھنٹے کے اندر گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی قیادت میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ سرائے صالح کی حدود بھٹڑی میں ایک شخص کے قتل جبکہ ایک زخمی ہونے کا واقع پیش آیا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.34 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملزمان فیصل ،شیروز پسران فیاض خان ساکنان بھٹڑی کو ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کرلیا ، ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

12/06/2026

دنیا بھر میں ہزاروں صارفین فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی کے مسائل کی اطلاع دے رہے ہیں، جن میں بہت سے "صفحہ نہیں ملا" کی خرابیوں کا سامنا ہے۔ یہ خلل گزشتہ ایک گھنٹے میں شروع ہوا اور ایسا لگتا ہے کہ متعدد علاقوں کے صارفین کو متاثر کر رہا ہے۔

دونوں پلیٹ فارمز کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ابھی تک اس بندش کی وجہ سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ خلل کی حد سے پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ عالمی ہوسکتا ہے۔

ڈس کلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ تصویر AI سے تیار کی گئی ہے اور صرف حوالہ کے لیے ہے۔

12/06/2026

ذرائع کے مطابق بٹھری میں ثاقب نہیں بلکہ اس کے بڑے بھائی احمد نواز قتل ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

12/06/2026

8,483 روپے کمانے والے مبارک ہو! آپ غریب نہیں ہیں۔ بس آپ کی جیب کو ابھی تک اس خوشخبری کا علم نہیں ہوا😂😂

12/06/2026

تھانہ سرائے صالح
کی حدود
بھٹری کے مقام پر ثاقب نامی نوجوان قتل ذرائع

10/06/2026

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Haripur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Haripur
22620