Islam

Islam

Share

Assalamu alaekum
Plz like Islam page & also invite your friends to like page Islam.. jazak ALLAH

05/09/2025

صحابیات کی نمائندہ خاتون(حضرت اسماء رضی الله عنها) نے آپ ﷺ سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسلام اور ایمان کی دولت سے ہم سرفراز ہوئے ہیں اور مرد بھی- اللہ تعالیٰ ہمارا بھی ہے اور انکا بھی- مگر یہ مرد حضرات ہم لوگوں کے مقابلے میں جہاد فی سبیل الله وغیره جیسے اعمال کے ذریعہ ہم سے سبقت کرجاتے ہیں اور نیکیوں کے حصول اور قیامت میں اللہ تعالی کی قربت کے معاملے میں ہم ان سے بہت دور ہوجاتے ہیں کہ جہاد فی سبیل اللہ کا مقام ہی کچھ اتنا عظیم اور بے انتہا هے-
آپ ﷺ نے نمائندہ خاتون سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا سنـو! !!!
میری یہ بات ان تمام خواتین سے جا کر کہو جنہوں نے تم کو یہاں بهیجا هے اور ساتھ ہی انھیں بھی جو نہیں بھیجا ہے- تمام خواتین کو جا کر الله کی جانب سے یہ عظیــم خوشخبــری سنادو
'' تم خواتین کا اپنے گھر کے کام کاج کرنا ان شاءاللہ اس عظیـم کارِخیـر کی نیکی مجــاہدین کے برابر ہوگی''

05/09/2025

رسولُ اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔"
*📚 [صحیح مسلم: 408]*🫶🏻❤️

05/09/2025

میں سمجھتی ہوں میں اور میرےجیسا ہر وہ انسان جو کسی غیرمحرم کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے اُس کی حالت یونس علیہ السلام جیسی ہو جاتی ہے ان کو بھی اللّٰہ کا حکم نہیں تھا کہ وہ بستی سے چلے جائیں مگر وہ چلے گئے اور ہمیں بھی اللّٰہ کی اجازت نہیں ہوتی کسی غیرمحرم کی طرف جائیں مگر ہم چلے جاتے ہیں اور جو اللّٰہ کے حکم کے بغیر کچھ کر جاتے ہیں وہ پھنس جاتے ہیں پھر چاہے وہ مچھلی کا پیٹ ہو یا پھر depression, anxiety, loneliness پھنس جاتا ہے انسان اندھیروں میں جیسے یونس علیہ السلام پھنس گئے تھے گہری رات کا اندھیرا،سمندر کی گہرائی کا اندھیرا اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا فرار کا کوئی راستہ نہیں پھر احساس ہوتا ہے غلطی کا پھر اُن کی طرح یاد آتا ہے
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ
ترجمہ:اے اللّٰہ تیرے سوا کوئی سچامعبود نہیں ،تیری ذات پاک ہے،بیشک میں قصوروار ہوں۔

05/09/2025

مسکراہٹ!
Smile

"سیدنا ابوذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰهﷺ نے مجھ سے فرمایا:
نیکی میں کسی چیز کو حقیر نہ سمجھو اگرچہ تو اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملے۔"
رواہ مسلم،کتاب البرو الصلة:6690

🌹گھر کے کاموں کا بوجھ، بچوں کا شور، ذہنی پریشانیاں، لوگوں کے رویے۔۔۔۔ *سب مل کر ہمارے چہرے پر سنجیدگی، ناراضگی، تیوریاں لے آتے ہیں۔۔اور پتہ ہے کیا؟؟ مسئلے مزید بڑھ جاتے ہیں*
کی ہوئی نیکیاں بھی ہم ضائع کردیتے ہیں۔
نعمتوں پر خوش ہوں، مسکرائیں۔ مسکرا کر اپنے گھر والوں سے بات کریں۔ *جس شخص کی زندگی میں آزمائشیں سب سے سخت تھیں وہ ہمارے نبی صہ تھے اور وہ بہت مسکرانے والے تھے*

🌸مسکرانے کا آرٹ سیکھیں۔ یہ میجک ہے۔ *بچوں کو پڑھی لکھی ماں سے زیادہ خوش رہنے والی ماں چاہیے ہوتی ہے۔*

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Hafiz Hayat
Gujrat
50700