chohan_mudassar
Animals Sale point
02/10/2025
••° جانوروں 🐄🐃 کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••
📅 موسم: 15 اکتوبر سے 15 مارچ Breeding Season کہلاتا ہے۔
---
1️⃣ تیاری (Preparation)
✔️ جانور کو ڈی ورمنگ کروائیں۔
✔️ چیچڑ کے ٹیکے لگوائیں۔
✔️ اچھا سا منرل مکسچر اور مناسب ونڈا کھلائیں۔
---
2️⃣ صفائی (Hygiene)
✔️ سانڈ/بیل کے زیر ناف بال کاٹیں۔
✔️ نیم گرم نمکین پانی سے دھو کر صاف کریں۔
✔️ گائے/بھینس کو کراس کرواتے وقت ٹشو پیپر سے صفائی لازمی کریں تاکہ بیکٹیریا اندر نہ جائیں۔
---
3️⃣ کراس کے بعد (After Breeding)
✔️ جانور کے کمر پر پانی ڈالیں۔
✔️ 100 سی سی سرسوں کا تیل پلائیں۔
✔️ Conceptal یا Dalmeraline کا ٹیکا (2.5–5 سی سی) فوراً لگائیں۔
✔️ یا مہندی کے پتے کھلائیں۔
---
4️⃣ سانڈ کی دیکھ بھال
✔️ بیل کے اعضائے تولید کو Flygyl Drip سے دھوئیں یا فلیجل کی گولیاں دیں۔
✔️ بیل کو صبح شام ایک ایک کلو ونڈا لازمی دیں۔
---
5️⃣ دوبارہ چیک اپ
✔️ کراس کے 60 دن بعد جانور کو دوبارہ چیک کروائیں۔
✔️ جو جانور ہیٹ میں نہ آئے ان کو Heat Powder دیں۔
---
6️⃣ جانوروں کا ہیٹ ٹائم
🐄 گائے → صبح چارہ ڈالنے کے وقت گرم ہوتی ہیں۔
🐃 بھینس → زیادہ تر رات 12 بجے ہیٹ میں آتی ہے۔
⏳ کراس کا وقت:
گائے → ہیٹ آنے کے 18–20 گھنٹے بعد کراس کروائیں۔
بھینس → ہیٹ آنے پر فوراً سانڈ/ڈاکٹر سے کراس کروائیں۔
👉 پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم ہیٹ میں آتی ہیں جبکہ میدانی/دریائی بھینس زیادہ تر سردی کے موسم میں ہیٹ کرتی ہیں۔
---
7️⃣ خشک کرنا (Dry Period)
✔️ جب جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ لینا بند کریں۔
✔️ Tribrissen 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔
✔️ جانور خشک ہونے کے بعد ونڈا اور کھل دوبارہ دیں۔
---
8️⃣ بچہ دینے سے پہلے اور بعد
✔️ بچہ دینے سے 20 دن پہلے سے 20 دن بعد تک روزانہ
Mineral White Gold Super → 80 گرام دیں۔
👉 اس سے جانور کمزور نہیں ہوگا اور دودھ بھی زیادہ دے گا۔
---Gujrat Got and farming
#️⃣ #کسان #ویٹرنری #مویشی #گائے #بھینس
26/09/2025
Gujrat Goat Farming
10/09/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Ali Kalhora, Shah Hussain
04/09/2025
ڈی ورمنگ کا مطلب ھے جانور کے جسم کے اندر پائے جانے والے کیڑوں ورمز وغیرہ کا علاج کرنا
اس کیلئے مارکیٹ میں مختلف ادویات دستیاب ہیں
سب سے آئیڈیل طریقہ تو یہ ھے کہ جانور کا پاخانہ لیب ٹیسٹ کروا کر اس کے مطابق ڈاکٹر دوا تجویز کرے
ادویات میں
نلزان پلس ، پنچ ، تھنڈر یہ زیادہ قابل ذکر ہیں
طریقہ استعمال ; استعمال کے بھی مختلف طریقے ہیں جیسے کہ بالکل نیٹ پلا دینا پلانے سے پہلے جانور کو تھوڑا گڑ کھلا دینا اس کے آدھے گھنٹے بعد سرنج سے دوا لیبل پر تجویز کردہ مقدار میں پلا دینا ,, لیکن نیو شوقین بھائیوں کے لئے اس طرح پلانا مشکل ھو تو گڑ اور پانی کا شربت بنا کر اس میں دوا مکس کرکے پلا دیں یا تو صبح خالی پیٹ یا رات کو لاسٹ ٹائم اس کے بعد ساری رات کچھ نہ کھائے اور اس سے پہلے بھی چارہ ذرا کم ڈالنا ھے دس دن کے بعد یہ عمل دوبارہ کر دیں ،، اس کے بعد جلد کے کیڑوں جوئیں چیچڑ وغیرہ کے لئے آئیور میکٹن انجیکشن زیر جلد لگایا جاتا ھے گبن بکریوں کی ڈی ورمنگ نہ ہی کی جائے تو اچھا ھے
اللہ پاک آپ سب کے شوق میں برکت عطا فرمائے 💕
20/07/2025
دیسی علاج برائے بکری کے منہ کے چھالے
اگر آپ کی بکری کھانا چھوڑ دے، منہ سے پانی بہنے لگے، یا منہ میں چھوٹے چھوٹے دانے/چھالے نظر آئیں،
تو یہ منہ کے چھالوں (Mouth Ulcers) کی علامت ہو سکتی ہے۔
💡 دیسی علاج:
نیم کے پتوں کو ابال کر اس پانی سے دن میں دو بار بکری کے منہ کو دھوئیں
ہلدی + شہد ملا کر نرم روئی سے منہ کے اندر لگائیں
بکری کو نرم خوراک دیں (چارا پانی میں بھگو کر)
📣 یاد رکھیں: صفائی کا خاص خیال رکھیں! گندے پانی یا بدبو دار جگہ سے چھالے بڑھ سکتے ہیں۔
19/07/2025
فیٹننگ والے بچھڑوں کا وزن بڑہانے کے لیے۔۔
مکئی دلیہ.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
کھل بنولہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
چوکر گندم....!.......... 20 کلو
چنے کا کرہ ۔۔۔..۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
کھل سرسوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 17 کلو
ایک کلو منرلرز مکسچر
ایک کلو ڈی سی پی
ایک کلو نمک ۔۔۔۔۔۔
مکس کر کے بڑے جانور کو 2 کلو صبح اور 2 کلو شام کو بھگو کر روزانہ فی جانور توڑی میں مکس کر کے دیں۔ بعد میں مقدار بڑھا کر 3 کلو صبح + 3 کلو شام دے سکتے ۔ ساتھ سبز چارہ یا سایلج دیں ۔ ساتھ وانڈہ بھی دے سکتے ھیں ۔ 50 گرام میٹھا سودا روزانہ دیں ۔ ساتھ ونڈے میں 200 گرام سرسوں کا تیل روزانہ مکس کر کے کھلایں اگر سرسوں کے تیل والا ونڈہ نہیں کھاتا تو تیل لسی یا دہی میں مکس کر کے پلائیں.
چھوٹے بچے کو 3 ماہ تک سبز چارہ نہیں دینا ۔۔ 1 کلو صبح + 1 کلو شام یہ والی خوراک دیں ۔۔
پانی ہر وقت پاس موجودرہے
نوٹ : کھل سرسوں گرمی میں استمعال کریں ۔۔ سردی میں اس کی جگہ گندم کا دلیہ گڑ اور ساتھ وانڈہ اور ڈالڈا گھی استمعال کر سکتے ھیں ۔
03/07/2025
✅ 10 بچھڑیوں کو گائے بنانے کا عملی فارمولا – مکمل تیاری، انتظام اور ترتیب
اگر آپ نے 10 بچھڑیاں رکھ لی ہیں، تو اب اصل کامیابی کا دار و مدار صرف فزیبلٹی پر نہیں، بلکہ ان کی روزانہ کی دیکھ بھال، خوراک، شیڈ، پانی اور مینجمنٹ پر ہے۔
سب سے پہلے تو اپ دوستوں سے درخواست ہے کہ جو بھی چیز اپ کو بتائی جاتی ہے وہ ایک فرض کیا ہوا ہوتا ہے وہ کنفرم بات نہیں ہوتی کیونکہ ہر علاقے میں جانوروں کا ریٹ خوراک کا ریٹ ون ڈے کا ریٹ یہ ساری چیزیں الگ الگ ہوتی ہیں اور اس لیے اپ دوست پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے حساب سے کام کیا کریں دوسرا لکھتے ہوئے یا حساب کتاب لگاتے ہوئے غلطی کوتاہی اگر ہو جاتی ہے تو اس کو گلا شکوہ یا غصے سے بیان کرنے کی بجائے اصلاح کیا کریں تاکہ میں مزید اچھا لکھ سکوں جس سے اپ دوستوں کو مزید فائدہ ہو سکے
🐄 بچھڑیوں کی خوراک – روزانہ شیڈول:
وقت خوراک مقدار فی بچھڑی طریقہ کار
صبح 7:00 سائلج + بھوسہ 8 کلو + 1.5 کلو تازہ اور خشک جگہ پر ڈالیں
صبح 10:00 صاف پانی 15-20 لیٹر ٹھنڈا، صاف، اور مسلسل دستیاب
دوپہر 1:00 پانی دوبارہ 10-15 لیٹر گرمی میں ضروری ہے
شام 4:00 سائلج + ونڈا + بھوسہ 7 کلو + 1 کلو + 1.5 کلو ونڈا پہلے بھگو کر دیں
شام 7:00 پانی + معائنہ 10-15 لیٹر جانچ، نظر رکھنا، بستر صاف کرنا
ہفتے میں 4 دن منرل مکسچر 50 گرام سائلج یا ونڈا میں مکس کر دیں
🛠️ فارم کی تیاری – شیڈ اور بنیادی انتظامات:
جزو تفصیل
شیڈ سائز کم از کم 600–700 مربع فٹ (60–70 فٹ لمبا × 10 فٹ چوڑا)
چھت ترپال، بانس یا جستی چادریں — سستی اور سایہ دار
فرش مٹی یا سیمی کنکریٹ، جہاں پانی آسانی سے نکل جائے
ہوا داری چاروں طرف کھلی جگہ، نیچے جالی یا لکڑی کی باڑ
پانی کا انتظام پانی کی ٹنکیاں / ڈرم + نلکے / خودکار پانی پلانے والے باولز
بستر ریت یا سوکھی گھاس روزانہ بچھائیں — نمی اور بدبو کم ہوگی
---
👷 ملازم کی ترتیب:
کام تفصیل
ملازم کی ضرورت 1 بندہ دن میں 8 گھنٹے میں 10 بچھڑیوں کو سنبھال سکتا ہے
شفٹ کا وقت صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک (یا جیسا فارم کی روٹین ہو)
کاموں میں شامل خوراک، پانی، صفائی، بستر، نظر رکھنا، صحت نوٹ کرنا
اگر رات کی نگرانی یا اضافی صفائی ہو تو جز وقتی ہیلپر بھی رکھا جا سکتا ہے۔
---
🔧 ضروری سامان / تیاری کا چیک لسٹ:
✅ 10 فیڈ ٹب یا ٹرالی
✅ پانی کی 2 بڑی ٹنکیاں (500 لیٹر × 2)
✅ 10 نالیاں یا باولز پانی پلانے کے لیے
✅ سائلج کا اسٹاک (1,400 من سالانہ)
✅ ونڈا اسٹوریج (90 من سالانہ)
✅ منرل مکسچر + نمک بلاک
✅ 1 عدد کھر کترنے والی چھری
✅ 1 طبی کٹ (ترمامیٹر، کیمیکل اسپرے، وغیرہ)
✅ روزانہ رجسٹر (خوراک، طبی حالت، صفائی)
---
💰 شیڈ اور بنیادی ڈھانچے کا ابتدائی خرچ (تخمینی):
مد تخمینہ لاگت
شیڈ تعمیر / ترپال شیڈ 1,00,000 – 1,20,000 روپے
پانی کی ٹنکیاں / نالیاں 30,000 روپے
خوراک اسٹور / ٹرالی 15,000 روپے
بستر و صفائی انتظام 10,000 روپے
دیگر چھوٹے اوزار 10,000 روپے
🔹 کل ابتدائی انفراسٹرکچر خرچ: 1,65,000 سے 1,85,000 روپے
---
📌 آخر میں:
✅ 10 بچھڑیوں کے لیے ایک مکمل اور سادہ روٹین
✅ ایک بندہ آسانی سے سب کچھ سنبھال سکتا ہے
✅ کم لاگت میں سادہ شیڈ، اچھا پانی، بہتر خوراک سے جانور صحت مند رہتے ہیں
✅ جتنا دھیان دیں گے، اتنی ہی دودھ والی گائے تیار ہوں گی
---
📣 ڈیری گائے خرید و فروخت کو فالو کریں اور پیج کو لازمی شیئر کریں، انفارمیشن دوستو تک لازمی پہنچائیں۔
27/05/2025
I got 200 reactions and comments on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
20/04/2025
کسان بھائیوں کے لیے زبردست فارمولا
کٹیاں 15 ماہ میں گھبن اور کٹا سال میں
400 کلو سے زیادہ کرنے کا فارمولہ یہ کتابی کہانی نہیں
حقیقت ھے اس کے رزلٹ آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں.
یہ فارمولہ اس کی گھبن ماں کو ونڈہ کے فارمولہ
سے شروع ھوتا ھے
گھبن جانور کو 7 ماہ سے مندرجہ ذیل فارمولہ دیں
مکئی دلیہ 1 +چوکر گندم 1 + کھل بنولہ 1 کلو
یا (1 کلو میظ گلوٹن جوکہ کھل سے بہت سستا ھے )
100گرام بائی پاس فیٹ روزانہ
آخری ماہ ڈبل ونڈہ کر دیں 3+3 صبح شام
نوٹ.(کھل بنولہ کا خرچہ کم کرنے کے لیے اس سے بہتر طاقت اور 30 روپے کلو میظ گلوٹن رفحان استعمال کریں)
اس سے بھینس کا
پہلے سوائے سے 5/6 کلو دودھ بھی زیادہ ھو گا
پیدا بچے کا وزن عام بچے سے 6/7 کلو زیادہ ھو گا
(اس کے بعد پیدائش کے بعد بوھلی بار بار پینے دیں
بلکہ اس کو کھلا چھوڑ دیں اپنی مرضی سے بار بار پینے دیں یہ واھم ھے کہ اس سے اس کو پیچش لگ جاتے ایسا کوئی مسلہ نہیں )
اس کو 4/5 کلو دودھ پینے کے لیے 2.تھن دودھ دیں
4/5.دن تک اس کو سادہ چوکر اس کے منہ میں 3/4.دفعہ ڈالیں اور اس کے سامنے کھرلی میں موجود ھو یہ خود ھی کھانا شروع کر دے گا 2 ماہ تک کھل بنولہ کاف سٹارٹر میں ڈالیں اس کے بعد کھل کا خرچہ کم کرنے کے لیے
کھل کی جگہ آپ میظ گلوٹن بھی استعمال کر سکتے ہیں
کاف سٹارٹر فارمولہ
مکئی دلیہ.. 20 کلو
چوکر........ 10 کلو
سویابین.... 10 کلو یا (کھل بنولہ)
کاف سٹارٹر پانی کے برتن کے ساتھ اس کے سامنے کھرلی میں ھر وقت موجود رھے اور
اس کو 2 ماہ تک رسی کھول کر علیحدہ عارضی باڑے میں رکھیں
اس طرح نوزائیدہ بچہ خوشں رھتا ھے اور
اپنی مرضی سے کاف سٹارٹر بہتر طریقے سے کھاتا ھے
پیدائش کے وقت وزن اگر 45 کلو ھو تو
وزن دوگنا 90 کلو ھونے پر
(جوکہ 2/3 ماہ کے بعد ھو جاتا ھے)
اس کے بعد اس کا دودھ آہستہ آہستہ بند کر دیں اور اس کو دودھ نکالنے کے لیے دودھ دیں
اب اس کی کی پرورش
کاف سٹارٹر اور خشک برسیم یا لوسن پر پرورش کریں 4/5 کلو خشک برسیم / لوسن /روڈ گراس
یا سبز چارہ دیں
6 ماہ کے بعد یہ فارمولہ استعمال کریں مکئی.......... 40 کلو
چوکر ........40 کلو
سویابین میل 20 کلو
پوڈر DCP 2 kg
L. S Mineral mixture100 grms
By Pass Fats 5 kg
سب کو مکس کر کے ھر وقت کھانے کے لیے دستیاب ھو
اس طرح سے جس نوزائیدہ کٹے کٹی جس کا وزن پیدائش کے وقت 45 کلو تھا
ایک سال میں 400 کلو ھو جائے تو یہ گرم بھی ھوتو
اس کو گھبن مت کروایں
اس سے پہلے اگر گرم ھ.
20/04/2025
Say ma Sha Allah
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Gujrat
92