chaudhari Ruman ali
Tv today sahafi aap sab logon Ki awaaz 🥰
21/11/2023
*گوجرانوالہ:18 ماہ گزر گئے مگر مسلم لیگ ن کے کونسلر راجہ ناصر کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے*
*18 ماہ گزر گئے لواحقین ابھی تک انصاف کے منتظر،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی بے سود ثابت*
راجہ ناصر کو علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر دن دہاڑے انکے دفتر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
متاثرہ گھرانے نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کی ہےٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
21/11/2023
گوجرانوالہ پولیس سوالوں کا جواب دینے سے قاصر
تحریر عشرت الماس چوہدری
گوجرانوالہ پولیس مکمل سچ سامنے لائے بند کمرے میں پریس کانفرنس کرکے اپ کیا چھپانا چاہتے ہیں گزشتہ کچھ ماہ سے جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے قتل و غارت بھی شروع کر دی اور کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور گوجرانوالہ پولیس بے بسی کی تصویر بنی رہی اسی وجہ سے گوجرانوالہ پولیس عوامی اعتماد کھو رہی ہے لوگ بےخوف اسلحہ نکال کر کھلے عام لوگوں کا قتل کر رہے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تفتیش کرنے کی بجائے صرف خانہ پڑی کی جاتی ہے اسی وجہ سے ملزمان عدالتوں سے بڑی ہوتے جا رہے ہیں جب تک نہ تجربہ کار ایس ایچ او لگائے جائیں گے جرائم کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے ہر علاقے میں جرائم کی شرح روز بروز بڑھتی جا رہی ہے مگر ہر ایس ایچ او سب اچھے کی ضد پر قائم ہے کوئی ذمہ داڑھی لینے کو تیار نہیں اور جب تک ذمہ داری کا تعین نہیں ہوگا اس وقت تک یہ سب کچھ ہوتا رہے گا تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کا پروٹوکول بند ہونا چاہیے شریف شہریوں کے لیے تھانے کے دروازے کھولے جائیں موقع پر انصاف دیا جائے کردار اور زبان کا لہجہ ایسا ہونا چاہیے کہ شریف شہریوں کی عزت و نفس مجروح نہ ہو ایسا کرنے سے پولیس اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا جڑیم کنٹرول کرنے میں اسانی ہوگی موقع پر ہر مسئلے کا حل نکالا جائے تو کافی حد تک جرم ختم ہو سکتے ہیں گزشتہ کچھ ماہ سے گوجرانوالہ میں دن دہارے کھلے عام کئی لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جا چکا ہے اور اب اسی طرح گوجرانوالہ میں چار دن قبل تھانہ پپیلزکالونی کے علاقے جمیل شہید چوک میں رانا افتخار اور ان کے چار ساتھیوں کو قتل کردیا گیا گوجرانوالہ ضلعی پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے۔ان ملزمان کو گرفتار کرکے فیس بک لائیو پر دکھایا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں نہ تو کسی پرنٹ میڈیا اور نہ ہی کسی الیکٹرنک میڈیا کے نمائندے کو مدعو کیا گیا۔فیس بک پریس کانفرنس میں صرف ملزمان ایس ایس پی ایس پی صاحبان ڈی ایس پیز اور انسپکٹر سی ائی اے انصر موہل اور ان کی ٹیم کے چند افسران موجود تھے۔میرے خیال میں سی پی او گوجرانوالہ نے فیس بک پریس کانفرنس اس لئے کی ہے۔کہ ان کو کسی بھی قسم کے سوالات کے جوابات نہ دینے پڑے۔کیونکہ وہاں پر سب لوگ یس سر کہنے والے موجود تھے۔ کیونکہ وہاں پر نہ تو کوئی سوالات پوچھنے والہ تھا۔میرے خیال میں اگر الیکٹرنک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کو پریس کانفرنس کے لئے مدعو کیا جاتا۔تو گوجرانوالہ پولیس کی پوری دنیا پر عزت میں اضافہ ہوتا۔لیکن اس فیس بک پریس کانفرنس نے بہت سارے شک وشبہات پیدا کر دے ہیں ۔بہت سارے حلقے کہہ رہے ہیں ۔کہ ملزمان نے خود اپنی گرفتاری پیش کی ہے۔لیکن سی پی او گوجرانوالہ کہہ رہے ہیں کہ سی ائی اے انصر موہل اور ان کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔لیکن اخری سب سے اچھی بات ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔مدعی کو انصاف ملنا چاہئے ۔اور قصوروار کو سزا ملنی چاہئے ۔۔۔۔۔
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
21/11/2023
*گوجرانوالہ:سی ائی اے پولیس کی کامیاب کاروائی*
گوجرانوالہ:تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 2 روز قبل قتل ہونے والے پانچ افراد کے شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا.سی پی او ایاز سلیم
ملزمان میں عثمان،عبدالرحمن عرف عمر،فاروق حیدر،امتیاز شامل ہے۔سی پی او گوجرانوالہ
گوجرانوالہ:واقعہ میں جھنگی فیروز والا کے قریبی گاؤں کے رہائشی رانا افتخار احمد کھاری اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
18/11/2023
18/11/2023
*گزشتہ دنوں بھکر میں جائیداد کے تنازعہ پر سالے کے ہاتھوں قتل ہونے والے گوجرانوالہ کا رہائشی بہنوئی عاصم افضل کی لاش نہر سے برآمد*
ٹیکسی ڈرائیور اکرم نے 3 مرلہ جائیداد کے تنازعہ پر والدہ،بہن اور بہنوئی کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں تھی۔دوران تفتیش ملزم کا انکشاف
عاصم افضل کی لاش 7 دن بعد گزشتہ روز بھکر نہر سے برآمد ہوئی۔پولیس
مقتول عاصم کا نمازے جنازہ آج کشمیر کالونی تھیڑی سانسی گوجرانوالہ ادا کردی گئی
مقتول عاصم کے ورثا نے اعلیٰ حکام اور پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے
مقتول عاصم کشمیر کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی تھا اور بھکر سسرال میں رہائش پذیر تھا۔پولیس
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
۔۔بریکنگ نیوز
گوجرانوالہ۔جمیل شہید چوک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک فائرنگ کے دوران رانا افتخار عرف کھاری بھی مارا گیا
گاڑی میں پانچ افراد ہی دم توڑ گئے
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
*گوجرانولہ:سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے کشمیر روڈ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ*
موٹرسائیکل سوار ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 طالب علم جاں بحق،جبکہ راہگیر شدید زخمی۔۔ملزم فرار
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عدیل گجر اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے
ملزم اور مقتولین کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا۔پولیس
موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
07/11/2023
اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان
یونیورسٹی اف گجرانوالہ کی جگہ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آہ گئی اور دوسری جانب متاثرین نے انصاف کی اپیل کر دی اس پر دیکھتے ہیں
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی مجوزہ جگہ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن
اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن یونیورسٹی آف گوجرانوالہ سائٹ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کی قیادت کررہے ہیں
تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بروئے کار لائی جا رہی ہے
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود
ٹی وی ٹو ڈے کے ساتھ نمائندہ چوہری رومان علی گوجرانوالہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gujranwala
52210