Qafla-e-Haqq قافلہ حق

Qafla-e-Haqq قافلہ حق

اسلامی فکر و ثقافت کے تحفظ اور اسلام کی ترویج و اشاعت کے

پروفیسر ڈاکٹر عثمان لیاقت جلا-لی صاحب کی اصلاح عقائد، اصلاح عبادات، اصلاح اعمال اور اصلاح معاملات کے متعلق قرآن وسنت اور آثار صحابہ و تابعین اور اسلاف امت مسلمہ کے اقوال و افعال پر مبنی گفتگو سننے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ہمارے فیس بک گروپ اور پیج پر ہمیں جوائن کریں سوشل میڈیا گروپس کے لنک نیچے موجود ہیں:

یو ٹیوب چینل لنک
https://youtube.com/channel/UCjuj0FJ35yXYowGtkXljq9w

24/08/2023

‏"عقلمند مومن کیلئے یہ مناسب نہیں ہے، کہ وہ کِسی بھی نیک عمل کو حقیر سمجھے؛ کیونکہ بسااوقات بہت چھوٹے سے عمل کی وجہ سے اُسے معاف کر دیا جاتا ہے!"

امام ابن عبد البر رحمه الله
(التمهيد : 22/12)

24/08/2023

آغاز حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے ہو گا !!!
حضرت امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ اپنے والد گرامی حضرت سیدنا امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے وظائف مقرر کرنے کے لیے مر دم شماری کروائی ۔ آپ نے اپنے اصحاب سے مشورہ لیا کہ " سب سے پہلے کس کا وظیفہ مقرر کیا جائے ؟" آغاز کس سے کیا جائے ؟ سب کہنے لگے : "اے امیر المؤمنین ! سب سے پہلے آپ اپنا وظیفہ مقرر کریں۔" مگر آپ رضی اللہ عنہ نے سادات سے آغاز کیا اور حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ اور حضرت سیدنا امام حسین المقتدیٰ رضی اللہ عنہما کے لیے پانچ پانچ سو درہم وظیفہ مقرر کیا۔
(الاوائل للعکسری ، 1/ 46)

24/08/2023

قرآن کی تاثیر ابد الآباد تک ہے!!!
علامہ ابن القیم الجوزیہ نے کیا خوب کہا ہے کہ :
"قرآن کریم ہر قسم کی بیماریوں کا مکمل علاج ہے؛ بیماری جسمانی ہو یا روحانی ، دنیاوی ہو یا اخروی ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے معجزہ کو ہر مرض کا شافی علاج بنا کر نازل فرمایا ہے۔"
(زاد المعاد ، 4/119)

23/08/2023

*دعا مانگیں کہ اللہ ظالم حکمران سے محفوظ فرمائے*

عبداللہ المکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام طاؤس بن کیسان رحمۃ اللہ علیہ (حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما کے شاگرد) میری عیادت کے لیے آۓ تو میں نے عرض کیا:"میرے لئے دعا کیجیے۔ طاؤس نے فرمایا کہ تم خود دعا مانگو کہ اللہ تعالیٰ مجبور و لاچار شخص کی دعا قبول فرماتا ہے۔"
(حلیة الاولیاء،4/10)

22/08/2023

"إلَهي لئِن جَلّت وَجمَّت خَطيئَتي
فَعفوِك عَن ذَنبي أجَلُّ وأوسَعُ"

الامام عَلي رضيَ ﷲُّ عنهُ

اے اللہ ! اگرچہ میرے گناہ بہت زیادہ ہیں لیکن میرے گناہوں کی نسبت تیرا عفو و کرم بہت زیادہ ہے۔

22/08/2023

لوگوں کی تین قسمیں ہیں!!!
ہلال بن العلاء الرقی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ :
"جان لو کہ تین قسم کے لوگ ہیں: جاننے والے، دوست اور بھائی۔ جہاں تک جاننے والوں کا تعلق ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں میں موجود ہیں۔ جہاں تک دوستوں کا تعلق ہے، وہ نایاب ہیں۔ جہاں تک بھائیوں کا تعلق ہے تو ان کا ملنا بہت کم ہے۔
("ادب الصحابہ"، ص 63)

21/08/2023

تمام احباب کو پر خلوص دعوت ہے کہ تشریف لائیں اور نشست کو رونق بخشیں اور اپنے علم و فضل میں اضافہ کریں۔

21/08/2023

اے اللہ ! میرا آسان حساب لینا !!!
ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ :
" میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کی کسی نماز میں یہ دعا"اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا" (اے اللہ ! میرا آسان حساب لینا ۔)کرتے ہوئے سنا تو میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آسان حساب سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : (اس سے مراد یہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال پر نظر ڈال کر اس سے درگزر فرمائے گا ، کیونکہ عائشہ ! اس روز جس کے حساب کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ مارا گیا ۔"
(مشکوٰۃ المصابیح ، #5562)

21/08/2023

خود کو پل بنانے سے بچیں!!!
حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :
"اس بات سے بچو کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف جانے والے راستے پر ڈال کر خود وہ راستہ چھوڑ دو ، ایسا پل نہ بنو جس سے دوسرے تو گزر کر جنت میں چلے جائیں اور تم جہنم میں ڈال دیے جاؤ (قول و عمل میں تضاد نہ ہو اور نیکی کی دعوت پر سب سے پہلے خود عمل کرو )۔"
(سیر اعلام النبلاء ، 6/ 491 )

21/08/2023

خلوت و جلوت کا ہر لمحہ محفوظ ہے!!!
اگر ایک تنہا کمرے میں ایک مرد اور ایک عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنابتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ لگا ہے جو آپ کے حرکات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور بوقت ضرورت یہ پبلک بھی ہوسکتا ہے،تو کوئی بھی صاحب عقل،عزت دار اور خاندانی انسان اس خوف کے مارے غلط حرکت نہیں کرسکتا کہ کہیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ ہوجاوں۔
کیوں؟
اس لئے کہ ہمیں اس چھوٹی سے مشین پر یقین ہے،اور اس کے مالک سے ڈر ہے اور دنیا میں اپنے جاننے والوں کے درمیان رسوائی کا خوف ہے۔
جبکہ!یہی تنبیہ ہمیں مالکِ کائنات نے سچی اور حق بیان کرنے والی کتاب "قرآن حکیم " میں بیان فرمائی ہے کہ آپ کا لمحہ لمحہ ریکارڈ ہورہا ہے،خلوت میں ہو یا جلوت میں،ریکارڈنگ آلات کسی بھی فنی خرابی سے سو فیصد محفوظ ہیں ،یہ ریکارڈ ہونے والا ڈیٹا تمام مخلوق،اپنے اور پرائے سب کے موجودگی میں کھول دیا جائے گا۔
کیا ہمیں یقین نہیں؟
اللہ ہمیں روز محشر کے رسوائی سے بچائے۔

17/08/2023

*موت کے وقت کلمہ حق کی توفیق*

امام عبد الرحمٰن ابن الجوزی لکھتے ہیں کہ:
"‏جو شخص اللہ کیلئےاپنی زُبان کواِس دنیامیں محفوظ رکھتاہے؛
اللہ موت کےوقت اُسکی زُبان پہ کلمہ شہادت جاری کردےگا؛
اورجومسلمانوں کےخلاف اپنی زُبان درازکرے،اور اُنکی غلطیوں کی ٹوہ میں رہے؛
اللہ موت کےوقت اُسکی زُبان کوگواہی دینےسےروک دےگا۔"

(بحر الدموع،ص: 124)

17/08/2023

صبر و رضا سے سعادت و خوش بختی کے دروازے کھلتے ہیں، شکر سے نعمت کو دوام ملتا ہے جبکہ اللہ کا ذکر دل کو اطمینان بخشتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صابر، شاکر اور ذاکر بنائے آمین یا رب العالمین

16/08/2023

کیا میں دونوں کے لیے موزوں ہوں ؟
علامہ عبدالرحمٰن ابن الجوزی کہتے ہیں کہ :
"اے ابن آدم ! ذرا غور سے اپنی حالت کو دیکھو جس میں اس وقت تم موجود ہو، اگر موت اور قبر کے لیے موزوں ہو تو اسی حالت پر قائم رہو ، تاہم اگر تمہاری موجودہ حالت ان دونوں (موت اور قبر ) سے مطابقت نہیں رکھتی تو ابھی وقت ہے اپنے رب کی طرف لوٹ آؤ ، توبہ کرلو اس کی بات کو مان لو کیونکہ وہی ایک ذات ہے جو تمہارے لیے صورتحال کو درست کر دے گا ۔ "
(بستان الواعظین، 1/ 192-193)

16/08/2023

اسلام کی بنیاد اور گِرہ!!!
خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
"ہمارے دین کی گِرہیں اور بنیادیں ؛ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا ، نماز پڑھنا اور زکوٰۃ ادا کرنا ہے لہٰذا نماز کو وقت پر ادا کیا کرو۔ "
(مصنف ابن ابی شیبہ ، #30384)

15/08/2023

جنت کے دروازوں کی وسعت اور علم ِ نبوی !!!
حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ :
"جنتی دروازوں کے کواڑوں (دونوں طرف) میں اتنی وسعت ہے جتنی مکہ مکرمہ سے ہَجر تک ہے یا مکہ مکرمہ سے بُصریٰ تک ہے ۔ "
(صحیح مسلم ، #192)
٭ ہَجر جزیرۃ العرب کا وہ علاقہ ہے جو اس وقت قطر اور بحرین کے درمیان ہے جبکہ بُصریٰ شام کا سرحدی شہر ہے ۔ دونوں شہروں کی مکہ مکرمہ سے مسافت بالکل ایک جیسی ہے دونوں شہر مکہ مکرمہ سے 1273 کلومیٹر دوری پر واقع ہیں ۔ امام الانبیاء ﷺ کے علم کا کیا کہنا ! رب تعالیٰ جل جلالہ نے پوری دنیا کو آپ کے سامنے رکھ دیا ہے اور آپ دنیا کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے ہتھیلی پر رکھا ہوا رائی کا دانہ ہو ۔

15/08/2023

اچھی آخرت کس کے لیے ہے؟
اللہ تعالیٰ جل جلالہ کا اپنے بندوں کے متعلق یہ اصول ہے کہ :
"جو کوئی حق کی مدد کرے گا ، حق پر ثابت قدم رہے گا اور حق کے لیے جدو جہد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کو بہتر اور قابلِ تعریف بنائے گا۔"

15/08/2023

ہوش سے گفتگو کریں !!!
ایسے شخص کے سامنے بات کرنے سے گریز کریں جو "آدھی بات" سنتا ہے ، چوتھائی سمجھتا ہے اور کئی گنا بڑھا کر بیان کرتا ہے۔

15/08/2023

بیوی سے محبت "دین و دنیا "میں بہتری کا باعث ہے!
فاحشہ عورت سے محبت اور تعلق سے انسان میں وہ برائیاں اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن کا عام انسان اندازہ نہیں کرسکتا ، یہ غیر شرعی تعلق سب سے پہلے انسان کے دین و ایمان میں بیگاڑ پیدا کرتا ہے پھر انسانی دل و دماغ بھی برائی اور بیماری کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔ جبکہ قرآن وسنت کی روشنی میں عقدِ زوجیت کی بنیاد پر عورت (بیوی) سے محبت انسان کے لیے دنیا و آخرت میں عزت و کامرانی کا باعث بنتی ہے۔ یہی وہ محبت ہے جس سے معاشرہ امن کا گہوارہ بنتا ہے اور انسانیت کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے ۔

14/08/2023

‏"فجر کی نماز کا اَثر دل کو پاک اور منور کرنے میں، دوسری عبادات کے اَثر سے زیادہ ہے؛
اِسی وجہ سے ہر اُس شخص کیلئے جو اچھا ذوق رکھتا ہو اور اِس نماز کو اپنے وقت پر باجماعت اَدا کرتا ہو، اُس نے اپنے دل میں وسعت، روشنی اور سکون پایا ہے!"

امام الرازی رحمه الله
(تفسير الرازي : 385/21)

14/08/2023

یومِ آزادی مبارک

12/08/2023

‏نزع کے عالم میں مبتلا شخص کے پاس کیا کہنا چاہیے !
_____________________________
ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جو مسلمان کسی مصیبت کے آنے پر اللہ کے حکم کے مطابق یہ دعا پڑھتا ہے: بے شک ہم اللہ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، اے اللہ! میری اس مصیبت پر مجھے اجر و ثواب عطا فرما اور مجھے اس سے بہتر بدل عطا فرما۔ تو اللہ اسے اس سے بہتر بدل عطا فرما دیتا ہے۔‘‘ پس جب ابو سلمہ ؓ فوت ہوئے تو میں نے کہا: ابو سلمہ سے بہتر کون مسلمان شخص ہو گا، یہ وہ پہلا گھرانا ہے جس نے رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت کی تھی، پھر میں وہ دعا پڑھتی رہی تو اللہ نے مجھے بدلے میں رسول اللہ ﷺ عطا فرما دیے۔ [ رواہ مسلم ] مشکوٰۃ المصابیح : 1618

Independence Day | پاکستان کی منزل مقصود| پاکستان کیوں بنایا گیا | ترقی کی راہ میں رکاوٹ |Dr Usman 12/08/2023

https://youtu.be/fYjiF9fDIDg
*پاکستان کی منزل مقصود
اور
اس تک رسائی کے ذرائع*
1: یومِ آزادی کے موقع پر نئی نسل کی تربیت کیسے کریں؟
2: پاکستان کو پاکستان کیوں کہتے ہیں؟
3: قائد اعظم کی نظر میں پاکستان کی منزل مقصود کیا ہے؟
4: فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی آرزو اور ہمارے وطن کی سیاسی قیادت!
5: فکری آزادی کی ضرورت و اہمیت

Independence Day | پاکستان کی منزل مقصود| پاکستان کیوں بنایا گیا | ترقی کی راہ میں رکاوٹ |Dr Usman #الاصلاح ...

11/08/2023

‏جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو!

امام بخاری اپنی سند کے ساتھ حضرت ابوھریرہ رضی الله عنه سے روایت کرتے ہیں :

" ایک اعرابی نے رسول الله صلی الله علیه وسلم سے پوچھا :
" قیامت کب آئے گی ؟"
آپ نے اپنی بات مکمل کر کے فرمایا : "جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو"
اس نے پوچھا : امانت کیسے ضائع ہو گی؟
آپ نے فرمایا : " جب کوئی منصب کسی نا اہل کے سپرد کر دیا جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔"

[صحیح البخاری : ٥٩]

افسوس ! آج ہم امانتیں ضائع کیے ہوئے ہیں ، ہمارے ہاں ٪90
عہدے ایسے لوگوں کے پاس ہیں جو دینی اور دنیاوی علوم سے بے بہرہ ہیں ، اسمبلیوں میں بیٹھ کر پاکستان کا مقدر لکھنے والوں میں اکثر بد کردار ، فاسق و فاجر ، دین سے بیزار لوگ ہیں ، ہر برائی ، ظلم ، زیادتی کا سرا کسی نہ کسی سیاسی شخصیت تک پہنچتا ہے ، شاید یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہم سیاسی، معاشی ، معاشرتی ، اخلاقی اور دینی پسماندگی کا شکار ہیں۔

(ارباز عالم)

08/08/2023

چار دعائیں کبھی نہ بھولیں!!!
اے اللہ !میرا خاتمہ ایمان پر فرما۔
اے اللہ !مجھے موت سے قبل سچی توبہ عطا فرما۔
اے اللہ !تو دلوں کو پھیرنے والا ہے ؛ میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما۔
اے اللہ ! بے شک تو معاف فرمانے والا، کرم کرنے والا اور درگرز کرنے کو پسند کرنے والا ہے ؛ مجھ سے بھی درگزر فرما۔
آمین یا رب العالمین

08/08/2023

ہم ایسا کیوں نہیں سوچتے؟
کیا وجہ ہے کہ ہم دوسروں کے متعلق سوچتے وقت یہ کیوں نہیں سوچتے کہ وہ ہم سے زیادہ قرآن پڑھنے والے ہیں، نماز ِپنجگانہ کی پابندی رکھنے والے ہیں، فرض روزوں کےساتھ ساتھ نفلی روزے کا بھی اہتمام رکھتے ہیں، کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے ہیں، شب و روز میں لاتعداد مرتبہ امام الانبیاء ﷺ کی ذات مقدسہ پر درود و سلام پڑھنے والے ہیں اور ہم سے بڑھ کر نیکی کی تڑپ رکھنے والے اور علم و فضل کے متلاشی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان جیسوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

Hazrat Bilal Habshi R.A || بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت کا بیان || صحابہ کرام|| Dr Usman 05/08/2023

https://youtu.be/_OAFm9rYvww
*حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ*
1: آپ کی منفرد سیرت و کردار کا بیان
2: اللہ تعالیٰ کے ہاں آپ کی شان و عظمت کا بیان
3: سید المرسلین کی آپ سے محبت
4: قیامت تک آپ کی مثالیں کیوں دی جائیں گی؟
5: کیا آپ کی زبان میں لکنت تھی؟

Hazrat Bilal Habshi R.A || بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت کا بیان || صحابہ کرام|| Dr Usman #الاصلاح ...

31/07/2023

‏"ابوبکر، عمر، عثمان، اور علی رضی الله عنہم اجمعین کی محبت صرف اِس اُمت کے پرہیز گار لوگوں کے دِلوں میں اِکٹھی ہو سکتی ہے!"

امام ابن شہاب زھری رحمه اللہ
(الشريعة للآجري : 1771/4)

31/07/2023

دولت مندوں سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑیں، عبادت گزاروں اور پرہیز گاروں سے موازنہ کریں اور بہتری لائیں کیونکہ دنیا فانی اور آخرت باقی ہے۔ اے اللہ ہم سب کا خاتمہ "ایمان" پر فرما۔ آمین

Photos from ‎Qafla-e-Haqq قافلہ حق‎'s post 29/07/2023

♥️ #مرکزی #جامع #مسجد #غوثیہ #شیر #ربانی میں♥️

♥️ #پیغام #حسین #کانفرنس کی #تصویری #جھلکیاں ♥️

27/07/2023

*نویں محرم کا روزہ سنتِ نبوی صلٰی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم ہے۔*

وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي زَمْزَمَ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَوْمِ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: «إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ، وَأَصْبِحْ يَوْمَ التَّاسِعِ صَائِمًا»، قُلْتُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ قَالَ: «نَعَمْ

*اردو ترجمہ*
حضرت حکم بن اعرج سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا اس حال میں کہ وہ زم زم ( کے قریب ) اپنی چادر سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے تو میں نے ان سے عرض کیا کہ مجھے عاشورے کے روزے کے بارے میں خبر دیجئے انہوں نے فرمایا کہ جب تو محرم کا چانددیکھے تو گنتا رہ اور نویں تاریخ کے دن کی صبح روزے کی حالت میں کر ۔ میں نے عرض کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح روزہ رکھتے تھے تو انہوں نے فرمایا ہاں!۔

*English Translation*
Hakam bin. al-'Araj reported: I went to Ibn 'Abbas (Allah be Pleased with both of them) and he was reclining using his mantle as a pillow near the fountain of Zamzam. I said to him: Tell me about fasting on Ashura. He said: When you see the new moon of Muharram then count the (days) and observe fast on the 9th. I said to him: Is it how the Messenger of Allah ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ وآلہ ‌وسلم ‌ ) observed the fast? He said: Yes.
*صحیح مسلم حدیث نمبر 2664 کتاب الصوم*

*نوٹ*
آج پاکستان میں 8 محرم الحرام ہے، آج یہ حدیث شریف اس لیے بھیجی گئی ہے کہ احباب میں سے جو نویں محرم کا روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اپنا ذہن بنا لیں۔
اللّٰہ پاک ہم سب کو ہمت و توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

*جمعرات 27 جولائی 2023ء*
*8 محرم الحرام 1445 ہجری*

26/07/2023

*فضیلتِ کاملہ کسے کہتے ہیں*

حقیقت میں فضیلتِ کاملہ اسی کو نصیب ہوتی ہے جو اپنے علم پر عمل کرنے والا ہو، کیونکہ علم درخت کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ عمل اس کا پھل کہلاتا ہے اور وہ شخص جو اپنے علم پر عمل پیرا نہیں وہ فقط علم رکھنے سے عالم نہیں ہو سکتا۔

(لفتۃ الکبد لابن الجوزی، ص:23)

26/07/2023

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا فرمان دلپذیر

26/07/2023

‏"اگر چاہتے ہو، کہ تمہیں حدیث یاد رہے، تو اُس پر عمل کرو؛ کیونکہ عمل سے علم قائم رہتا ہے!"
امام وکیع بن جراح رحمه الله
(الباعث الحثيث : 153)

20/07/2023

‏کائنات کی سب سے سچی زبان نے فرمایا:
"عمر فی الجنہ"
*عمر جنتی ہے*
اس کے بعد عمر پر دراز ہونے والی ہر زبان جھوٹی ہے۔
رضی اللہ عنہ

20/07/2023

‏السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*تمام عالمِ اسلام کو نیا سال مبارک ہو*
یہ نیا سال سب کی زندگی میں ایک خوبصورت، قرآنی و اسلامی انقلاب پیدا فرمائے۔ آمین

• *ملیگی جنت پیے گا کوثر اسی کو محشر میں چین ہوگا
نبی محبت کرینگے اس سے کہ جس کے دل میں حسین ہوگا*

20/07/2023

‏یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ۔۔

16/07/2023

ہجری تاریخ کا آغاز کب ہوا؟
ہجری سال کو عربی زبان میں "التقویم الھجری " اور "السنۃ الھجریۃ" کہا جاتا ہے یعنی سالوں کی تعداد کا نظام ہے جو اسلامی تقویم میں استعمال ہوتا ہے ۔ عالمِ اسلام میں اہم ترین عبادات کےلیے اسی کا اعتبار ہوتا ہے جیسے ماہِ رمضان کے روزے، شوال المکرم میں عید الفطر ، ماہ ِ ذوالحج میں حج اور عید الاضحیٰ کا اہتمام اسی بنیاد پر ادا کیے جاتے ہیں ۔ انگریزی میں ہجری سال کی علامت "AH" ہے جس کا مطلب ہے "After Hijrat" یعنی ہجرتِ مدینہ منورہ کے بعد کی تاریخ ، اسی طرح عربی اور اردو میں ہجری سال کے لیے "ھ" کو بطور علامت استعمال کیا جاتا ہے ۔
تہذیب و تمدن کی ترقی کے مختلف میدانوں میں ہجری تاریخ کے آغاز کو ایک اہم ترین مقام دیا جاتا رہا ہے ۔ ہجری تاریخ کے موجد امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تھے ، ہجری تاریخ کی شروعات کے بارے میں مختلف روایات کتب تاریخ و سیر میں موجود ہیں جن میں سے چند ایک حسب ذیل ہیں :
میمون بن مہران رحمہ اللہ تعالیٰ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک سرکاری دستاویز پیش کی گئی(جو تاخیر سے پہنچی ) جسے ماہ ِشعبان میں آپ کے پاس آنا چاہیے تھا ۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے استفسار فرمایا کہ : "کیا یہ وہ شعبان ہے جو گزر گیا ، یا آئندہ شعبان ہے یا جس شعبان کے مہینے سے ہم گزر رہے ہیں وہ مراد ہے ؟" پھر آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جمع کیا اور ان سے کہا : لوگوں کے لیے کوئی تاریخ متعین کرو جو سب کو معلوم رہے ۔ کسی نے مشورہ دیا کہ روم والوں کی تاریخ کا اعتبار کیا جائے ۔ اس پر یہ کہا گیا کہ وہ بہت لمبا سال ہوتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ اپنی تاریخ ذوالقرنین کی پیدائش سے جوڑتے ہیں ۔ کسی نے مشورہ دیا کہ اہل فارس (ایران) کی تاریخ کا اعتبار لیا جائے ۔ اس پر یہ کہا گیا کہ وہاں ہر نیا بادشاہ اپنے پہلے حکمران کے تمام احکامات وغیرہ کو کالعدم قرار دے دیتا ہے ۔ پھر وہ اس بات پر متفق ہوئے کہ دیکھیں حضور نبی اکرم ﷺ کتنے تک مدینہ منورہ میں قیام فرما رہے ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے حساب لگایا کہ اللہ کے رسول مدینہ منورہ میں دس سال رہے تو پھر آپ کی ہجرت مبارکہ کا اعتبار کرتے ہوئے اسی کو "اسلامی تاریخ " ہجری سال کا نقطہ آغاز بنا لیا گیا ۔
(محض الصواب ، 1/316)
حضور نبی اکرم ﷺ کی غلام حضرت عبید اللہ بن ابی رافع رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عثمان بن عبید اللہ روایت کرتے ہیں کہ جلیل القدر تابعی جناب ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے داماد حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ :
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کو جمع کیا اور کہا کہ کب سے ہم اپنی اسلامی تاریخ مقرر کریں ؟ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے مشورہ دیا تھا کہ جس دن آپ ﷺ نے مکہ مکرمہ سے ہجرت کر تے ہوئے مدینہ منورہ کو شرف بخشا تھا ۔ سعید بن مسیب کا بیان ہے کہ پھر اسی کو امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اسلامی تاریخ کے لیے مقرر کر دیا ۔
(مستدرک للحاکم ، 3/14)

Hazrat Umar Farooq R.A | عمر فاروق کی سیرت و کردار اور اندازِ حکمرانی | دور حاضر کے لیے نمونیہ|Usman 15/07/2023

https://youtu.be/o_DnC-Y61rY
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار اور اندازِ حکمرانی

Hazrat Umar Farooq R.A | عمر فاروق کی سیرت و کردار اور اندازِ حکمرانی | دور حاضر کے لیے نمونیہ|Usman #الاصلاح...

15/07/2023

‏*۔ARY NEWS نے کنز العلماء ڈاکٹر محمد اشرف آصف جل-الی صاحب کے خلاف فیک سکرین شارٹس کے بارے تردیدی ٹکر نشر کر دیے*

15/07/2023

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کا اثر و رسوخ
صاحب الوسادۃ والنعلین حبر الامت حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ :
"جب سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا ہے ، ہم اہل اسلام کافروں پر بھاری رہے ، ہمیں یاد ہے کہ ہم میں خانہ کعبہ کے طواف اور اس کے قریب نماز پڑھنے کی طاقت نہ تھی (جو بھی یہ ارادہ کرتا اسے کفار مکہ کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ، بعض صحابہ کرام کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ) یہاں تک کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام لے آئے ۔ جب وہ مسلمان ہوئے تو آپ نے ان سے لڑائی کی ، یہاں تک کہ وہ کفار ہمارا راستہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے پھر ہم نے کعبہ معظمہ کا طواف بھی کیا اور مطاف و مقام ابراہیم پر نماز بھی ادا کی ۔ "
(فضائل الصحابۃ ، 1/344)
مزید حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہی بیان ہے کہ :
"سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا ایک فتح ، آپ کی ہجرت ایک مدد اور آپ کی خلافت (عہد ِ حکومت ) ایک رحمت تھی ۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم خانہ کعبہ میں نماز اور اس کے طواف کی طاقت نہیں رکھتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام لے آئے ۔ جب آپ اسلام لے آئے تو ہم نے ان سے لڑائی کی یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا اور ہم (اپنی دلی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے ) کعبہ شریف میں نماز پڑھنے لگے۔"
(الشیخان ابوبکر و عمر بروایت بلاذری ، صفحہ نمبر 141 )
اہل بیت نبوت کے فیض یافتہ ، ام المؤمنین حضرت سیدہ ام سلمیٰ رضی اللہ عنہا کی گود میں پرورش پانے والے ، تاجدار ِ ولایت حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی آغوش ِ ولایت میں جوان ہونے والے اور آپ کی روحانی خلافت کا اعزاز پانے والے ہزاروں صحابہ کرام کی منظور نظر حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کے اعزازی برادر مکرم حضرت سیدنا اما حسن بصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
"قیامت کے دن جب لوگ حساب کے انتظار میں صفوں میں کھڑے ہوں گے تو اس وقت اسلام آئے گا اور لوگوں کی صفوں کاجائزہ لے گا اور ہر ایک شخص کا چہرہ دیکھے گا ، ایک ایک کو دیکھ کر آگے بڑھتا جائے گا یہاں تک کہ اسلام حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تک پہنچ جائے گا ، آپ کا ہاتھ تھا م کر آپ کو اپنے ساتھ عرش معلیٰ کے خاص مقام پر لے جائے گا اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کرے گا ، اے اللہ ! میں مخفی تھا یہ ہے وہ جس نے مجھے ظاہر کیا اور مجھے عزت دی اور مجھے قبول کرنے والوں کا دفاع کیا ۔ آج اسے میری طرف سے بہترین بدلہ دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے گا تو فرشتے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جنت میں لے جائیں گے جب کہ لوگ ابھی حساب کے لیے میدان حشر میں کھڑے ہوں گے ۔ "
(ابن مبرد ، فضائل عمر رضی اللہ عنہ )

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

نظر بد کا علاج
کیا امام حسین رضی اللہ عنہ کے مبارک سر نے نیزے کی نوک پر قرآن نہیں پڑھا؟
کیا امام حسین رضی اللہ عنہ کے مبارک سر نے نیزے کی نوک پر قرآن نہیں پڑھا؟
اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم کیا ہے اور یہ کہاں ملے گا؟
#usmanliaqat #IsmeAzam  #Ism_e_Azam #Al_Islah #qaflaehaqq #Jalali #islamicvideo #usman #dr_usman_liaqat
کیا کپڑے بدلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
#usmanliaqat  #Wozo #Ghusal #kapray #qaflaehaqq #Al_Islah #Jalali #عثمان_لیاقت
کیا غسل کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟
‏کیا غسل کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟ ‎#usmanliaqat ‎#wozo ‎#namaz ‎#ghusal ‎#islamicpost ‎#islamicvideo ‎#usman ‎#al_islah...
کیا جھوٹ بولنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
مرحومین کا خواب میں آنا

Address

Gujranwala

Other Religious Organizations in Gujranwala (show all)
پیغامِ امروز پیغامِ امروز
Gujranwala, 00042

This book is representation of selected verses of Holy Quran composed with the sequence of One page o

Muhammad Tanveer Salik Mustafai Muhammad Tanveer Salik Mustafai
Markaz E Mustafa
Gujranwala

Proud student of Peerzada Muhammad Raza Saqib Mustafai | Religious Speaker

Anjuman Imamia Gulistan e Marfat Gujranwala Anjuman Imamia Gulistan e Marfat Gujranwala
Gulistan E Marfat College Road Gujranwala
Gujranwala, 50052

مرکزی مسجد و امام بارگاہ ضلع گوجرانوالہ زیر انتظام انج?

Peer Syed Muhammad Farooq Shah Saifi Peer Syed Muhammad Farooq Shah Saifi
Kachi Fatomand Shareef
Gujranwala, 52250

Peer Syed Muhammad Farooq Shah Saifi The spirtual guide, peer-e-tareeqat, sufi-e-bawafa, Hazrat Maul

Rang E Madina Rang E Madina
Gujranwala

Naat Zindagi Hai

Religion of God Religion of God
Gujranwala

This page helps people to find that what is right and wrong. We raise awareness in people about Goha

Being a Christian Children in Pakistan Being a Christian Children in Pakistan
Mohallah Bhindra Near Govt Girls Higher Secondary School P. O. Box Aroop District Gujranwala
Gujranwala, 52400

pray and don't lose hope.��

Idrees Attari Idrees Attari
Abadi Sundar Nagir GAli No. 5
Gujranwala, 52250

Youtube Channel: https://youtube.com/channel/UCmBpocqXGnu6A04GWWo3W9g

Sada e ummat Sada e ummat
Jandiala Baghwala Gujranwala
Gujranwala, 252

Islamic videos islahi videos peer Ajmal Raza Qadri Raza saqib Mustafai

Azadari Network Gujranwala Azadari Network Gujranwala
Gujranwala

This Page Is For Shia Majlis & Allama Zameer Akhtar Naqvi Fan's or Islamic Information

Agape Church & Missions Agape Church & Missions
Street#23, Gulzar Colony, Sialkot Road
Gujranwala, 50250

Blessed is he whose help is the God of Jacob, whose hope is in the Lord his God, Psalm 146:5

72 Azadari 72 Azadari
Imambargah Sadaat Ali Pur Chatha
Gujranwala

Kindly like and share and promote on YouTube Alhussain Tv