Muhammad Naeem
Digital creator
Bitter reality
29/12/2025
اُن ﷺ کا جلوہ جوعام ہو جائے
حشر برپا تمام ہو جائے
مُسکرا کر جو دیکھ لیں وہ ﷺ مُجھے
غم کا قصّہ تمام ہو جائے
دیکھ لیں کاش وہ ﷺ مری جانب
کام بن جائے، کام ہو جائے
کاش اس صبحِ زندگی کی نصیر۔۔!!
کوئے جاناں ﷺ میں شام ہو جائے
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
29/12/2025
28/12/2025
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
شرع و آئین پر مدار سہی
ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی
چال جیسے کڑی کمان کا تیر
دل میں ایسے کے جا کرے کوئی
بات پر واں زبان کٹتی ہے
وہ کہیں اور سنا کرے کوئی
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
نہ سنو گر برا کہے کوئی
نہ کہو گر برا کرے کوئی
روک لو گر غلط چلے کوئی
بخش دو گر خطا کرے کوئی
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند
کس کی حاجت روا کرے کوئی
کیا کیا خضر نے سکندر سے
اب کسے رہنما کرے کوئی
جب توقع ہی اٹھ گئی غالبؔ
کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی
مأخذ :
دیوان غالب جدید
کتاب : Diwan-e-Ghalib
28/12/2025
زِندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے، کہ🥰
|| ہم سب ایک دوسرے کے لیے عارضی ہیں،✨
28/12/2025
*وقت سب کا آتا ہے، پر وقت لگتا ہے*
اللہ تعالیٰ ہر انسان کو اس کے حالات کے مطابق آسانی اور کامیابی عطا فرماتا ہے، مگر اپنے مقررہ وقت پر۔ اس لیے جلدبازی کے بجائے صبر، محنت اور یقین کے ساتھ ثابت قدم رہنا چاہیے۔
27/12/2025
پھر یوں ہوا کہ جلتے رہے موم کی طرح
لیکن لبوں پہ حرف شکایت نہ لائے ہم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
36151