Selected Hadith
Welcome to the Official Selected Hadith Page. Come Towards Goodness.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمھارے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں ۔‘‘
کتاب: صحیح مسلم: حدیث نمبر: 5587
Selected Hadith
Share Towards Goodness
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم قربانی کے جانور کے کان اور آنکھ غور سے دیکھیں ( کہ ان میں کسی قسم کی کوئی خرابی نہ ہو ) ۔
کتاب: سنن نسائی: حدیث نمبر: 4381
Selected Hadith
Share Towards Goodness
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ گائے سات افراد کی طرف سے ہے اور اونٹ بھی سات افراد کی طرف سے ہے ۔‘‘
کتاب: سُنن ابوداود: حدیث نمبر 2808
Selected Hadith
Share Towards Goodness
30/05/2025
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
Share Toward Goodness
Photo: Inside the Haramain
آپ ﷺنے فرمایا جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔
کتاب: صحیح بخاری: حدیث نمبر 1521
راوی: ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ
Selected Hadith
Share Towards Goodness
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ( اچھے ) خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ۔“
کتاب: صحیح بخاری: حدیث نمبر 6984
راوی : ابوقتادہ رضی اللّٰہ عنہ
Selected Hadith
Share Towards Goodness
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے ۔
کتاب: صحیح بخاری: حدیث نمبر 5986
راوی: حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ
Selected Hadith
Share Towards Goodness
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا مگر صرف اس صورت میں ( ادا کر سکتا ہے ) کہ اسے غلام پائے تو اسے خرید کر آزاد کر دے ۔‘‘
کتاب : سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر 3659
Selected Hadith
Share Towards Goodness
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، مدینہ پر دجال کا رعب بھی نہیں پڑے گا اس دور میں مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے ۔
کتاب:صحیح بخاری حدیث نمبر : 1879
راوی: ابوبکرہ رضی اللّٰہ عنہ
Selected Hadith
Share Towards Goodness
عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے قسم کھانی ہے وہ اللہ کے سوا کسی کی قسم نہ کھائے ۔‘‘ اور قریش اپنے آباء و اجداد کی قسم کھاتے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے آباء و اجداد کی قسم نہ کھاؤ ۔‘‘
کتاب: صحیح مسلم حدیث نمبر : 4259
Selected Hadith
Share Towards Goodness
صلاة المغرب
Selected Hadith
Share Towards Goodness
ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم ! تو خرچ کر تو میں تجھ کو دیئے جاؤں گا ۔
کتاب: صحیح بخاری : حدیث نمبر 5352
Selected Hadith
Come Towards Goodness
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
36120