GB Truth
Gilgit Baltistan is the Land of Peace and Harmony. GB Truth will reveals the facts and truth to you.
پی ٹی آئی کی حکومت نے گلگت بلتستان کا ستیا ناس کیا، اب عوام روشن مستقبل کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور پُرامن انداز میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں
گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابی عمل کا انعقاد
گلگت بلتستان میں آج پرامن، منظم اور شفاف انتخابی عمل جاری ہے جہاں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور ان کے حامی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ عوام اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔
انتخابات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ادارے مسلسل متحرک ہیں۔
مجموعی طور پر انتخابی ماحول میں شفافیت اور نظم و ضبط نمایاں ہے جبکہ ماضی کی نسبت مذہبی اثر و رسوخ رکھنے والے عناصر کا کردار نسبتاً محدود دکھائی دے رہا ہے، جس کے باعث ووٹرز ایک آزاد فضا میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی
پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق کارکن نے پارٹی چھوڑنے کی اپنی وجوہات کھل کر بیان کر دیں۔
مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ 🎥👇🏻
قیدی نمبر 804 اور اس کی جماعت نے گلگت بلتستان کو تباہ و برباد کیا ہے اور صرف نعروں اور پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ڈھائی سال اقتدار میں رہ کر بھی کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہ دے سکے۔ آج جو سڑکیں، ترقیاتی کام اور عوامی منصوبے نظر آتے ہیں، وہ کسی پروپیگنڈے کا نہیں بلکہ عملی خدمت کا نتیجہ ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام جذبات نہیں، زمینی حقائق کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان الیکشن 2026
تحریک انصاف نے انصاف کے نام پر عوام کو مایوس کیا۔ مسلسل دھرنوں، ہنگاموں، متنازع بیانیوں اور سیاسی کشیدگی کی سیاست نے لوگوں کو تھکا دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اب نعروں کے بجائے کارکردگی کو اہمیت دیتے ہیں۔
ووٹ اسی امیدوار اور جماعت کو دیں جس نے عملی طور پر ترقیاتی کام کیے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا ہو۔ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو علاقے کی ترقی، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔ عوام کا ووٹ علاقے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہونا چاہیے۔
استور: پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے اپنے حلقے کی ترقی کا حال اُن کی اپنی والدہ کی زبانی سن لیں!
ڈھائی سال حکومت، بڑے بڑے دعوے، لمبی چوڑی تقریریں... لیکن کارکردگی ڈھونڈنے نکلیں تو شاید دوربین بھی جواب دے دے۔
اگر اپنے گھر والے ہی حلقے کی حالت بیان کر رہے ہوں تو پھر عوام کو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
گلگت بلتستان میں انتخابات کا عمل مکمل طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں شفاف اور پرامن انداز میں جاری ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کردار صرف امن و امان برقرار رکھنا ہے، جبکہ پورا انتخابی عمل آئینی حدود میں رہ کر مکمل کیا جا رہا ہے۔
05/06/2026
الیکشن کا پورا عمل الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی نگرانی میں منصفانہ انداز میں ہو رہا ہے۔
05/06/2026
اگر استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو زائرین کی سہولت کے لیے سکردو سے نجف اور مشہد تک براہِ راست پروازوں کے آغاز کی کوشش کی جائے گی۔ یہ اقدام نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ گلگت بلتستان کو بین الاقوامی فضائی رابطوں سے بھی جوڑے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.